نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ShowBiZ

)ٹی وی کے سینئر اداکارعلی اعجاز نے کہا ہے کہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں'اپنے شعبے کے لوگوں سے یہ گلہ ضرور ہے کہ وہ سینئرز کو نظر انداز کر دیتے ہیں


لاہور( این این آئی)ٹی وی کے سینئر اداکارعلی اعجاز نے کہا ہے کہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں'اپنے شعبے کے لوگوں سے یہ گلہ ضرور ہے کہ وہ سینئرز کو نظر انداز کر دیتے ہیں ' ۔ انہوں نے کہا کہ سینئر اداکاروں کو اثاثہ سمجھنا چاہیے اور انکے تجربے سے استفاد ہ کرنے کی ضرورت ہے لیکن بد قسمتی سے یہاں سینئرز کو نظر انداز کر کے گھروں میں بٹھا دیا جاتا ہے ۔


سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دے کر ساتویں مرتبہ ومبلڈن ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی

لندن (آئی اےن پی )سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دے کر ساتویں مرتبہ ومبلڈن ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی ۔یہ ان کے کیریئر کا سترہواں گرینڈ سلام اعزاز ہے اور اس فتح کے نتیجے میں فیڈرر ٹینس کی درجہ بندی میں دوبارہ پہلے نمبر پر بھی آ گئے ہیں۔یہ ومبلڈن کی تاریخ میں آٹھواں موقع تھا کہ فیڈرر ان مقابلوں کے فائنل تک پہنچے تھے اور انہوں نے ان آٹھ میں سے سات مرتبہ فائنل جیت کر امریکہ کے پیٹ سمپراس کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔لندن میں کھیلے گئے فائنل میں اینڈی مرے نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیت لیا تھا اور میچ کے ابتدائی مراحل میں فیڈرر نے بہت سی غلطیاں کیںتاہم دوسرے سیٹ میں سوئس کھلاڑی نے مرے کی سروس بریک کرتے ہوئے سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔ فیڈرر نے تیسرا سیٹ چھ تین کے سکور سے جیتا اور چوتھے اور فیصلہ کن سیٹ میں چھ چار سے کامیابی حاصل کر کے اعزاز جیت لیا۔برطانوی عوام کو اس فائنل میچ کا شدت سے انتظار تھا کیونکہ اینڈی مرے انیس سو اڑتیس کے بعد پہلے برطانوی کھلاڑی ہیں جو ومبلڈن کے فائنل میں پہنچے جبکہ آخری برطانوی کھلاڑی جو ومبلڈن جیتنے میں کامیاب ہوا تھا، فریڈ پیری تھے جنہوں نے انیس سو چھتیس میں یہ اعزاز جیتا تھا۔یہ فائنل میچ دیکھنے کے لیے کئی اہم شخصیات ومبلڈن کے سینٹر کورٹ میں موجود تھیں جن میں برطانوی شہزادی کیتھرین میڈلٹن، وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون بھی شامل تھے۔میچ سے پہلے اینڈی مرے نے ایک بیان میں کہا تھا کہراجر فیڈرر کو شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے اور انہیں اتوار کو بہت مدد کی ضرورت ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ تمام شائقین ان کے ساتھ ہونگے اور مجھے بڑی خوشی ہے کہ ٹورنامنٹ کے آخری میچوں کے مشکلات لحمات میں انہوں نے میرا ساتھ دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈر 16 کرکٹ سٹار پروگرام کے ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ 4 اضلاع میں (آج) منگل سے شروع ہوگا۔
لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈر 16 کرکٹ سٹار پروگرام کے ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ 4 اضلاع میں (آج) منگل سے شروع ہوگا۔ پی سی بی کے اعلامئے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈر 16 کرکٹ سٹار پروگرام کے ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ 4 اضلاع میں 10 جولائی سے شروع ہوگا۔ ریجنل اکیڈمی کے ہیڈ کوچز اور نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ آفیسرز کی زیر نگرانی ٹرائلز اسلام آباد‘ لاہور‘ تربت اور نوشہرہ میں ہوں گے۔ تمام کھلاڑیوں کے میڈیکل ٹیسٹ لئے جائیں گے جو یکم ستمبر 1996ءکے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ نادرا کا ب فارم ہمراہ لانا ہوگا۔ اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ میں 10 سے 14 جولائی تک ٹرائلز ہوں گے۔ لاہور میںعلی گڑھ کرکٹ گراﺅنڈ‘ اتفاق کرکٹ گراﺅنڈ اور اولڈ کیمپس یونیورسٹی گراﺅنڈ میں 10 سے 14 جولائی‘ تربت گراﺅنڈ میں 12 سے 16 جولائی جبکہ ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں نوشہرہ کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 10 سے 14 جولائی تک ہوں گے۔





تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...