قومی احتساب بیورو(نیب) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رینٹل پاور کیس کے تفتیشی افسر کامران فیصل کے والد چوہدری عبد الحمید سابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت اور مرحوم کے چچا ڈاکٹر طارق مسعود نے میاں چنوں میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کامران فیصل کی ہلاکت کی تحقیقات کے سلسلہ میں حکومت نے جو عدالتی کمیشن تشکیل دیا ہے ہمیں یہ کمیشن قبول نہیں
میاں چنوں(ثناء نیوز) قومی احتساب بیورو(نیب) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رینٹل پاور کیس کے تفتیشی افسر کامران فیصل کے والد چوہدری عبد الحمید سابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت اور مرحوم کے چچا ڈاکٹر طارق مسعود نے میاں چنوں میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کامران فیصل کی ہلاکت کی تحقیقات کے سلسلہ میں حکومت نے جو عدالتی کمیشن تشکیل دیا ہے ہمیں یہ کمیشن قبول نہیں جیسے ہم مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایبٹ آباد کے سانحہ کی تحقیقات کے لیے بھی جسٹس(ر) جاوید اقبال کو کمیشن کس سربراہ مقرر کیا گیا تھا جس کی تاحال رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی۔ مزید براں پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں نے اس کے بیٹے کے قتل کو خود کشی قرار دے کر اپنے ضمیر کا سودا کیا ہے جبکہ مرحوم کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات تھے میت کو غسل دینے کے دوران بھی تشدد کے نشانات واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہ تو پوسٹ مارٹم رپورٹ کو تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی حکومت کے مقررہ کردہ کمیشن کو مانتے ہیں۔کامران فیصل (مرحوم) قرآن پاک کے قاری اور پانچ وقت کے نمازی تھے اور اس نے عمرہ بھی کیا تھا۔ کامران فیصل کے والد نے بتایا کہ میری چار ...