وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعرات کو گستاخانہ فلم کے خلاف طلباء کے تحت امریکی سفارت خانے کی جانب احتجاجی مارچ کے دوران طلباء اورپولیس میں جھڑپیں
اسلام آباد (ثناء نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعرات کو گستاخانہ فلم کے خلاف طلباء کے تحت امریکی سفارت خانے کی جانب احتجاجی مارچ کے دوران طلباء اورپولیس میں جھڑپیں ، حکومت نے مظاہرین کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی کے لیے فوج کو طلب کرنا پڑا۔ طلباء کی ایک بڑی تعداد کنونشن سنٹر کے سامنے فرانس چوک میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی تھی ۔ مشتعل مظاہرین نے چار چوکیوں کو نذرآتش کردیا ۔ کئی گھنٹوں تک آبپارہ سر فرانس چوک تک سڑک میدان جنگ کا منظر پیش کرتی رہی درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین پر بے تحاشا آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔بعض مقامات پر فائرنگ کی گئی ۔ کئی جگہوں پر مشتعل مظاہرین نے کنٹینرز بھی ہٹا دئیے اور فرنس چوک پہنچنے پر کامیاب ہو گئے تھے۔ احتجاج کی نگرانی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہیلی کاپٹرز منگوانے پڑ ے اور فضائی نگرانی کے ذریعے حکومت کو صورت حال کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا جس سے ڈپلومیٹک انکلیوژ کی حفاظت کے لیے فوج کو طلب کرنا پڑا۔ گزشتہ روز ملک گیر طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ نے گستاخانہ فلم کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی تھی جمعی...