دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پر جمعہ کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی جلسے ،جلوس اور مظاہرے کیے گئے
لاہور،کراچی ،کوئٹہ ،پشاور، اسلام آباد(ثناء نیوز )دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پر جمعہ کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی جلسے ،جلوس اور مظاہرے کیے گئے ۔ اس موقع پر حکومت کے مطالبہ کیا گیا کہ نیٹو سپلائی بحالی کا فیصلہ واپس لیا جائے ادھر لاہور میں چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ دفاع پاکستان کونسل کے لانگ مارچ میں شرکت کرکے غیرت ایمانی کا ثبوت دیں ،وقت کا تقاضاہے کہ پوری ملت اسلامیہ عالم کفر کے سامنے کھڑی ہو، دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے اپنی پارٹی کے لانگ مارچ کی تیاری کے سلسلے میں جمعیتلاہور ْقصور،شیخوپورہ،اوکاڑہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی ،مولانامخدوم منظور احمد ،علامہ ظہیرالدین بابر،مولانامحمدعاصم مخدوم ،مولاناعبدالرب امجد،مولاناخلیل الرحمن حقانی ،مولانا اعظم حسین ،غازی الدین بابر،مولانا محمدنواز سندھو ودیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں لانگ مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ، مولانا سمیع الحق نے کہاکہ ...