پاکستان اور امریکا کے درمیان پارلیمنٹ میں سفارشات کی منظوری کے بعد باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے ۔ دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ پاک امریکا دو طرفہ تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں
اسلام آباد (ثناء نیوز )پاکستان اور امریکا کے درمیان پارلیمنٹ میں سفارشات کی منظوری کے بعد باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے ۔ دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ پاک امریکا دو طرفہ تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں ۔ جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ باہمی احترام اور دوستی پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں ۔ ڈرون حملے غیر قانونی اور پاکستانی حدود میں مداخلت ہیں ۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر خطے سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ چاہتا ہے ۔ پاکستان کی خود مختاری کا مکمل احترام کرتے ہیں ۔ پاک امریکا اسٹریٹجک تعلقات کو واضح انداز میں آگے بڑھنا چاہیے یہی دونوں ملکوںکے مفاد میں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی او رپاکستان اور افغانستان کے حوالے سے امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین نے وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ میں امریکی نمائندہ خصوصی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔ امریکا اورنیٹو کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ...