نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

دسمبر 30, 2012 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

لاہور ہائیکورٹ نے ہلاکتوں کا باعث بننے والے کھانسی کے شربت ٹائنو سیرپ کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ہلاکتوں کا باعث بننے والے کھانسی کے شربت ٹائنو سیرپ کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس ک سماعت تو درخواست کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ ٹائنو سیرپ کے استعمال سے 19افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متعدد افراد کی حالت غیر ہو چکی ہے ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سیرپ کی خریدو فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے قرار دیا کہ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے ، عدالت خاموش نہیں رہ سکتی ۔ حکومتیں کام نہ کریں تو پھر عدالت کو مداخلت کرنا پڑتی ہے ۔ عدالت نے تائنو سیرپ کی خریدو فروخت پر پاندی عائد کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت کو 16جنوری کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔  Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook  How good is life in this world for a believer because he uses it to prepare his provisions for Paradise. And how evil it is for a disbeliever who uses it to prepare his provisions for Hell - Hasan al-Basri [not a hadith]

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ طاہر القادری فاٹا یا وزیرستان میں امن مارچ کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ طاہر القادری فاٹا یا وزیرستان میں امن مارچ کریں، حکیم اللہ محسود نئے سال میں قوم کے بچوں پر رحم کریں ، کرم ایجنسی میں دہشت گردی کی اطلاع کے پیش نظر موبائل بندکئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے نواز شریف، چودھری شجاعت اور چیف جسٹس سمیت تمام سیاسی قائدین کو نئے سال کی مبارکباد دی ، انہوں نے کہا کہ کرم ایجنسی میں دہشت گردی کی اطلاعات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کی، انہوں نے کہا کہ کراچی میں آج کسی بڑے واقعہ کی اطلاع نہیں تھی ۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook How good is life in this world for a believer because he uses it to prepare his provisions for Paradise. And how evil it is for a disbeliever who uses it to prepare his provisions for Hell - Hasan al-Basri [not a hadith]

سعودی کابینہ نے مکہ مکرمہ میں60ارب ریال کی لاگت سے شہر کے اندرونی ریلوے سسٹم (مکہ میٹرو ریلوے ) پر عمل درآمد کی منظوری دے دی

مکہ مکرمہ (این این آئی) سعودی کابینہ نے مکہ مکرمہ میں60ارب ریال کی لاگت سے شہر کے اندرونی ریلوے سسٹم (مکہ میٹرو ریلوے ) پر عمل درآمد کی منظوری دے دی ہے ،جس کی تکمیل سے شہر کے دور دراز علاقوں میں قیام پذیر دوسرے ملکوں سے آنے والے عازمین حج اور زائرین کو عبادت کے لئے مسجد الحرام آنے اور واپس جانے کی سہولت حاصل ہوگی  Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook How good is life in this world for a believer because he uses it to prepare his provisions for Paradise. And how evil it is for a disbeliever who uses it to prepare his provisions for Hell - Hasan al-Basri [not a hadith]

فلسطین میں سوائن فلو پھیلنے سے ہلاکتوں کی تعداد12ہوگئی

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک آئی این پی )فلسطین میں سوائن فلو پھیلنے سے ہلاکتوں کی تعداد12ہوگئی ،متاثر لوگوں کی تعداد 200سے تجاوزکرگئی ۔ ایچ ون این ون وائرس جسے سوائن فلو کے نام سے جانا جاتا ہے کے پھیلنے سے 12 فلسطینی ہلاک ہوگئے ۔ فلسطین میں اب تک سوائن فلو کے 200سے زائد کیس سامنے آچکے ہیں جن میں سے اکثر کا تعلق شمالی مغربی کنارے سے ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے پاس ضروری ادویات، ٹیسٹنگ کٹس اور سازوسامان موجود ہے جس سے اس وائرس سے موثر انداز میں نمٹا جاسکتا ہے۔ وائرس ماضی میں اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو متاثر کر چکا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 2009ءمیں ایچ ون این ون وائرس میکسیکو اور دنیا بھر میں پھیلنے سے 17000 اموات واقع ہوئی تھیں۔ 1997ءمیں ایچ فائیو این ون وائرس جسے برڈ فلو کے نام سے جانا جاتا ہے ہانگ کانگ میں پھیل گیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق زندہ پرندوں سے یہ وائرس براہ راست انسانوں میں منتقل ہونے سے بخار اور سانس کے مسائل درپیش آتے ہیں اور 15 ممالک زیادہ تر ایشیاء اور افریقہ میں 2003ء سے رواں سال اگست تک 359 انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ انسانوں میں ...

برطانوی اخبار دی میل نے کہا ہے کہ فضائی سفر کے لحاظ سے 2012ءمحفوظ ترین سال ثابت ہوا،مجموعی طور پر15مہلک حادثات میں362افراد ہلاک ہوئے،1991ءکے بعد رواں برس جہازوں کے انشورنش کلیم دائر کرنے کی شرح سب سے کم تر رہی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک آئی این پی )برطانوی اخبار دی میل نے کہا ہے کہ فضائی سفر کے لحاظ سے 2012ءمحفوظ ترین سال ثابت ہوا،مجموعی طور پر15مہلک حادثات میں362افراد ہلاک ہوئے،1991ءکے بعد رواں برس جہازوں کے انشورنش کلیم دائر کرنے کی شرح سب سے کم تر رہی، دنیا بھر میں نائجیریا اور پاکستان میں دو مہلک ترین حادثات کی ہلاکتیں مجموعی ہلاکتوں کی تین چوتھائی تھیں،پاکستان میں 2012ء دوسرا بڑا فضائی حاثہ ہوا۔برطانوی اخبار دی میل کی رپورٹ کے مطابق2012ء میں25لاکھ فلائیٹس میں سے ایک فلائیٹ بد ترین حادثے کا شکار ہوئی۔یہ سال تاریخ کا محفوظ ترین اور 2011ءسے دوگنا محفوظ سال ثابت ہوا۔2012ء کے تما م فضائی حادثات میں مجموعی362ہلاکتوں میں صرف پاکستان اور نائجیریا کے دوحادثات کی ہلاکتیں 290تھیں۔2011ءمیں25فضائی حادثات میں 403افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ پانچ برس کے دوران 61لاکھ مسافر کے مقابلے میں ایک فضائی ہلاکت رہی۔ 2000ءسے2009ءکے دوران37لاکھ مسافروں کے مقابلے ایک ہلاکت،جب کہ 90کی دہائی میں18لاکھ مسافروں کے مقابلے میں ایک ہلاکت تھی۔ 1991ء کے بعدجہازوں کے نقصان کی انشورنش کے سب سے کم تر کلیم2012ء میں دائر کیے گئے،...

کھانسی کا زہریلا سیرپ پینے سے گوجرانوالہ میں مزید 5افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد پنجاب بھر میں مرنے والوں کی تعداد 33ہوگئی

;گوجرانوالہ /لاہور /اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی) کھانسی کا زہریلا سیرپ پینے سے گوجرانوالہ میں مزید 5افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد پنجاب بھر میں مرنے والوں کی تعداد 33ہوگئی ، ڈی سی جی صالح سعید کی سربراہی میں ایک گودام پر چھاپہ مارٹیم نے نشہ آور شربت کی ساڑھے سات ہزارسے زائد بوتلیں ضبط کرلیں جبکہ عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں دستیاب ہر قسم کی تیس سے چالیس فیصد دوائیں جعلی ہیں۔  Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook How good is life in this world for a believer because he uses it to prepare his provisions for Paradise. And how evil it is for a disbeliever who uses it to prepare his provisions for Hell - Hasan al-Basri [not a hadith]

تربیلا بجلی گھر کو ریت میں دفن ہونے سے بچانے کی کوشش کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)تربیلا بجلی گھر کو ریت میں دفن ہونے سے بچانے کی کوشش کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ جھیل سے ریت کا پہاڑ سمندر میں بہانے کیلئے کراچی تک دریائے سندھ کے تمام بیراجوں کا سروے کر لیا گیا۔ تربیلا ڈیم کو پانی کی سطح کے نیچے موجود 200فٹ گہرے ،50میل لمبے اور 2 میل چوڑے ریت کے پہاڑ سے خطرہ لاحق ہے۔ پہاڑ پاور ہائوس کی سرنگ کی طرف سرک رہا ہے۔ ریت کے اس پہاڑ کو برطانوی کمپنی ایم ایم میکڈونلڈ اور واپڈا کے انجینئرز بائی پاس سرنگ کے ذریعے بحیرہ عرب میں بہانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ عالمی بنک کی مدد سے تربیلا بجلی گھر کو ریت میں دفن ہونے سے بچانے کے اس تجربے پر تین لاکھ ڈالر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook How good is life in this world for a believer because he uses it to prepare his provisions for Paradise. And how evil it is for a disbeliever who uses it to prepare his provisions for Hell - Hasan al-Basri [not a hadith]

ہفتے کی سہ پہر کراچی کے علاقے کینٹ اسٹیشن کے قریب مسافر بس میں زور دار دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)ہفتے کی سہ پہر کراچی کے علاقے کینٹ اسٹیشن کے قریب مسافر بس میں زور دار دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں،دھماکے سے قریبی دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور شیشے ٹوٹ گئے، کئی گاڑیوں، ٹھیلوں اور پتھاروں میں آگ لگ گئی ہے مبکہ عینی شاہدین کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔دھماکہ کراچی سے سرگودھا جانے والی مسافر بس میں ہوا ہے جس سے بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی، دھماکے میں زخمیوں میںسے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں دھویں کے بادل اٹھنے لگنے اورافراتفری پھیل گئی۔ تاہم دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلایا جا رہا ہے  Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook How good is life in this world for a believer because he uses it to prepare his provisions for Paradise. And how evil it is for a disbeliever who uses it to prepare his provisions for Hell - Hasan al-Basri [not a hadith]