سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین مولا نا عبدالغفور حیدری کےقا فلے پر مستونگ میں خود کش حملے کا مقدمہ بالآخر اکیس گھنٹے بعد سٹی تھانے میں درج کر لیا گیاجبکہ حملہ آور کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔
سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین مولا نا عبدالغفور حیدری کےقا فلے پر مستونگ میں خود کش حملے کا مقدمہ بالآخر اکیس گھنٹے بعد سٹی تھانے میں درج کر لیا گیاجبکہ حملہ آور کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔ مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور حیدری کےقافلے پرخود کش حملے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقد مے میں قتل،اقدام قتل،انسداد دہشتگردی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کے اعضا کا ڈی این اے ٹیسٹ کر انے کیلئے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں اور اسے جلد فرانزک سائنس لیبارٹری لاہور بھجوایا جائے گا ۔ وا قعے کی فرانزک تحقیقات کیلئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی تین رکنی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے ۔ گزشتہ روز ہونے والے خود کش حملے میں ستائیس افراد جاں بحق جبکہ 43 زخمی ہوگئے تھے۔ مستونگ اسپتال ذرائع کے مطابق انیس زخمیوں کو طبی امداد کے بعدگھربھیج دیا گیا جبکہ دیگرزخمیوں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدا لغفور حیدری کوکمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ وفاقی وزرا اک...