وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ اور وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عوام کے فائدے کے لئے کیا
اسلام آباد ۔ (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ اور وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عوام کے فائدے کے لئے کیا، توقع ہے کہ صوبائی حکومتیں قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوںمیں کمی کو یقینی بنائیں گی، سی این جی کی قیمت پٹرول کے لحاظ سے 60فیصد کے فرق کے ساتھ رکھی جائے گی،ای سی سی کے فیصلوں کے مطابق سی این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہر 15دنوں کے بعد ہو گا،میڈیا کو حقائق کے مطابق خبریں دینی چاہئیں، پہلے بھی ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے بڑھاچڑھا کر خبریں دی گئیں،پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارشات اوگرا کو بھجوادیں گئی ہیں، وہ اس کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی،یہ تاثر درست نہیں ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر منافع کما رہی ہے، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مشترکہ پریس کانفرنس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔