نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ انصاف کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری ملک کی آخری امید ہیں اگر اس منصب یا ادارے کو تباہ کیا گیا تو وفاق میں بیٹھے علی بابا چالیس چور پنچوں سے ملک پر قابض ہوجائیں گے


لاہور (ثناء نیوز) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ انصاف کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری ملک کی آخری امید ہیں اگر اس منصب یا ادارے کو تباہ کیا گیا تو وفاق میں بیٹھے علی بابا چالیس چور پنچوں سے ملک پر قابض ہوجائیں گے۔ ملک کی تباہی کے ذمہ دار اغیار نہیں بلکہ ہم خود ہیں پیپلز پارٹی والے آجائیں میں ڈگڈگی بجاؤں گا وہ بندر کا کرتب پیش کریں وہ یہ کام انتہائی بہتر اندازمیں کرسکتے ہیں۔ دہشت گردی اور ڈرون حملوں میں کوئی فرق نہیں دونوں دہشت گرد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی شہادت کے تین برس مکمل ہونے پر جامعہ نعیمیہ میں ’’شہید پاکستان سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے ڈاکٹر سرفرازنعیمی کے جانشین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، ڈاکٹر سرفراز کے دیرینہ ساتھی علامہ غلام محمد سیالوی، مسلم لیگ (ن) علماء و مشائخ ونگکے سربراہ صاحبزادہ عتیق الحسن سلطان، دانشور اجمل خاں نیازی، ارشاد عارف، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان موجودہ دور میں بدترین بحرانوں اور مسائل میں گھرا ہوا ہے جس کی وجہ زرداری اور اس کے حواری ہیں انہوں نے ایسے سیاہ کارنامے کئے ہیں جو 64برسوں میں بھی نہیں ہوئے جبکہ دہشت ردی کی لہر جنرل (ر) پرویز مشرف کی وجہ سے آئی جو چند کوڑیوں کی خاطر مکہ لہراتے ہوئے گیا اور دہشت گردی پھیلتی گئی۔ جید علماء کرام کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے وہ اس آگ کو بجھانے کیلئے اکٹھے ہوجائیں جب بھی ڈرون حملے ہوتے ہیں کہہ دیا جاتا ہے کہ دہشت گردوں کو مار دیا گیا ہے۔ کا شا ایسا ہوتا کہ قوم کو مرنے والوں کے ناموں کو فہرست فراہم کردی جاتی، دہشتگردی کی ایک وجہ غیر منصفانہ اور غیر اسلامی نظام ہے۔ شہباز شریف نے کہا اغیار سے ایسی امداد جس سے غربت و غیرت خاک میں مل جائے ہم ایسی امداد سے باز آئے اگر پنجاب غیر ملکی امداد کے بغیر چل رہا ہے تو وفاق کیوں نہیں چل سکتا۔ پاکستان کو بچانے کیلئے اغیار کی امداد کو کروڑ بار رد کردینا چاہیئے۔ آئندہ دیگر تعلیمی اداروں کی طرح دینی مدارس کے بھی طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ وزیراعلی نے انکشاف کیا کہ آصف زرداری نے انہیں پیش کش کی تھی کہ وہ اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو آمادہ کرلیں کہ ڈوگر کورٹ کو تین برس چلنے دیں آپ کے خاندان پر قائم تمام مقدمات ختم کردیئے جائیں گے مگر میں نے صاف انکر کردیا اس ملاقات میں رضا ربانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے صدر مملکت آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا وہ سوٹ پہن کر اوباما سے ملاقات کرنے پہنچ جاتے ہیں مگر اوباماہ کرزئی سے تو ملاقات کرلیتا ہے مگر زرداری سے ملاقات کیلئے اس کے پاس وقت نہیں ہوتا۔ بجلی رات بھر آنکھ مچولی کھیلتی ہے پوری قوم علی بابا اور چالیس چوروں کے ہاتھوں پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شرمندہ ہیں کہ تین برس گزرنے کے باوجود شہید سرفراز نعیمی ک یقاتلیں تاحال گرفتار نہیں ہوسکے مگروہ کوشش جاری رکھیں گے تو قاتلیں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ اور کرپشن اغیار کے باعث نہیں ہماری اپنی کرتوتوں کے باعث ہے۔ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ مفتی سرفراز نعیمی کے قاتلوں کی گرفتاری پنجاب حکومت پر قرض ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو ان عناصر ہاتھوں کا پتا لگانا ہوگا جو علماء کرام اور مشائخ کرام کو قتل کرنا چاہتے ہیں اور مزارات پر دھماکے کررہے ہیں اس ٹولے کو بے نقاب نہ کیا گیا تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے وزیراعلی میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ جس طرح انہوں نے اس ادارہ میں کئے گئے وعدہ کے مطابق ملازمین کو مستقل کیا وہ پنجاب حکومت کے تمام اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کریں۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ جس طرح دنیاوی تعلیم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو تعلیمی وضائف، بیرونی دوروں اور لیپ ٹاپ کی سہولت سے نوازہ جاتا ہے دینی اداروں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔ مفتی سرفراز نعیمی کے دیرینہ ساتھی علامہ غلام محمد سیالوی نے کہا کہ ملک اور صوبہ میں وسائل موجود ہیں لیکن ان سے استفادہ کرنے کیلئے محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف خود کو وزیراعلی کی بجائے خادم اعلی کہلاتے ہیں لیکن بہتر ہوگا کہ وہ خود کو ادنی خادم کہلائیں۔ انہوں نے کہاکہ صرف ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی شہادت کاہی نہیں بلکہ سانحہ داتا دربار، سانحہ پاکپتن اور دیگر مزارات پر دہشت گردی کی تحقیقات بھی کروانا ہوں گی۔ مسلم لیگ (ن) علماء و مشائخ ونگ کے سربراہ صاحبزادہ فیض الحسن سلطان نے کہاکہ ملک کو ظالموں اور درندوں سے نجات دلانے کیلئے عوام مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے قومی وقار کوتباہ کردیا اور قوم کو امریکہ کا غلام بنادیا ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، پاکستان کے مستقبل کو روشن اور محفوظ کرنے کیلئے قوم کو میاں نواز شریف کے قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

Pasha, one of the most powerful men in the South Asian nation, told the all-party gathering that US military action against insurgents in Pakistan

ISLAMABAD: Pakistan’s intelligence chief on Thursday denied US accusations that the country supports the Haqqani network, an Afghan militant group blamed for an attack on the American embassy in Kabul. “There are other intelligence networks supporting groups who operate inside Afghanistan. We have never paid a penny or provided even a single bullet to the Haqqani network,” Lieutenant-General Ahmed Shuja Pasha told Reuters after meeting political leaders over heavily strained US-Pakistani ties. Pasha, one of the most powerful men in the South Asian nation, told the all-party gathering that US military action against insurgents in Pakistan would be unacceptable and the army would be capable of responding, local media said. But he later said the reports were “baseless”. Pakistan has long faced US demands to attack militants on its side of the border with Afghanistan, but pressure has grown since the top US military officer, Admiral Mike Mullen, accused Pasha’s Inter-Services Intelligence ...

Drone Wars: The rationale.The Drone Wars are the new black.

The Drone Wars are the new black. The once covert, highly-secretive and little talked about strategy of using unmanned aerial vehicles to target suspected terrorists in Pakistan and elsewhere has gone mainstream. And now everyone is talking about it. Even Leon Panetta, the former C.I.A. director, whose old agency doesn't officially admit that its drone program exists, is talking about it. Twice in a matter of hours last week he joked about the C.I.A.'s pension for deploying the ominously-named Predator drones. “Obviously I have a hell of a lot more weapons available to me here than I had at the C.I.A.,” he said, referring to his new post as secretary of defense. “Although the Predators aren’t bad.” Complete coverage: The Drone Wars Later that same day, on the tarmac of a naval air base, he said, coyly, that the use of Predators are “something I was very familiar with in my old job.” Soon after, a Predator armed with hellfire missiles took flight from the runway, bound for Libya...