نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

ستمبر 23, 2012 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں اضافہ کا رجحان رہا

کراچی (ثناء نیوز)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں اضافہ کا رجحان رہا تاہم یورو کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو امریکی ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں بالترتیب 10 پیسے اور 14 پیسے کی تیزی رونماء ہوئی تاہم یورو کی قدر میں 5 پیسے کی مندی رہی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 95.45 روپے سے بڑھ کر 95.55 روپے اور قیمت خرید 93.16 روپے سے بڑھ کر 93.26 روپے ہوگئی۔ مزیدبرآں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت بھی 154.53 روپے سے بڑھ کر 154.67 روپے اور قیمت خرید 150.80 روپے سے بڑھ کر 150.94 روپے پر بند ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق یورو کی قیمت فروخت 123.12 روپے سے کم ہو کر 123.07 روپے اور قیمت خرید 120.18 روپے سے کم ہو کر 120.13 روپے ہو گئی۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چار سال تک بین الاقوامی کرکٹ کے ہر اچھے برے فیصلے کا حصہ بنے رہنے والے ہارون لوگارٹ آئندہ ماہ سری لنکن کرکٹ کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ یا پریزنٹیشن سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حوالے کرنے والے ہیں

کولمبو(ثناء نیوز)چار سال تک بین الاقوامی کرکٹ کے ہر اچھے برے فیصلے کا حصہ بنے رہنے والے ہارون لوگارٹ آئندہ ماہ سری لنکن کرکٹ کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ یا پریزنٹیشن سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حوالے کرنے والے ہیں۔ہارون لوگارٹ نے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ چھوڑا تو سری لنکا والوں کو ان میں نہ جانے ایسی کیا خوبی نظر آئی کہ انہیں اپنا ایڈوائزر بنادیا کہ سری لنکن کرکٹ کی بہتری کے لیے وہ ایک تفصیلی رپورٹ انہیں تیار کرکے دیں۔ہارون لوگارٹ اس کام کے لیے سری لنکا آئے اور سابق کرکٹرز ہوں یا منتظم صحافی ہوں یا کرکٹ سے متعلق کئی دوسرے لوگ ان سب سے ملے ان کی رائے جانی اور اب وہ ایک پریزنٹیشن تیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں جو توقع ہے کہ اکتوبر تک سامنے آجائے گی اور اس کے بعد ہارون لوگارٹ کا کام ختم ۔ظاہر ہے انہیں اتنے ہی کام کے پیسے دیے گئے ہیں۔اب یہ معلوم نہیں کہ اس پریزنٹیشن کی روشنی میں سری لنکن کرکٹ حکام اپنے ملک کی کرکٹ میں کیا انقلاب لے آئیں گے۔لوگوں کو اس بات پر حیرت ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ اپنے ہی سابق کرکٹرز کی آرا اور تجاویز کی روشنی میں ملکی کرکٹ کے ڈھانچے کو اچھے انداز میں استوار کرسکتا ...

بھارتی صدر پرنپ مکھر جی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف جمعرات کو ریاست بھر میں احتجاجی ہڑتال رہی

سرینگر (ثناء نیوز ) بھارتی صدر پرنپ مکھر جی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف جمعرات کو ریاست بھر میں احتجاجی ہڑتال رہی ، کشمیر یونیورسٹی کے طلبا نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بھارتی صدر کا استقبال کیا۔ ہڑتال کی اپیل حریت کانفرنس (گ) کے چیرمین سید علی گیلانی نے کی تھی ۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر بھر مین کاروبار زندگی معطل ر ہا بازاد دکانیں بند اور ٹرانسپورٹ معطل ر ہا کئی جگہوں پر مظاہرے بھی ہوے ۔ ادھر پرنپ مکھر جی مقبوضہ کشمیر کے تین روزہ دورے پر بدھ کی شام سری نگر پہنچ گئے ۔ جمعرات کو سیکورٹی اہلکاروں نے کشمیر یونیورسٹی اور اس کے ملحقہ علاقوں کو پہلے ہی اپنی تحویل میں لیا تھا بھارتی صدر نے غیر معمولی سیکوروٹی مین کشمیر یونیورسٹی کانوکیشن سے خطاب کیا ۔کشمیر یونیورسٹی کی سالانہ تقسمِ اسناد تقریب کے موقعہ پر خصوصی میڈل اور ڈگریاں حاصل کرنے والے اسکالروںنیز تقریب میں شرکت کرنے والے طلبہ کی خفیہ ایجنسیوںنے بڑے پیمانے پر جانچ پڑتال کی ۔ تاکہ صدر ہند کی موجودگی میں تقریب کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے پائے ۔ اطلاعات کے مطابق صدر ہند پرنب مکھرجی کے دورہ کشمیر کے حوالے سے سیکورٹی کا ان...

پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک شام سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد سات لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے

نیو یارک(ثناء نیوز)پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک شام سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد سات لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔یو این ایچ سی آر کے مطابق تین لاکھ کے قریب شامی باشندے پہلے ہی ملک چھوڑ چکے ہیں اور اسے اس بحران سے نمٹنے کے لیے امداد درکار ہے۔اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کا یہ نیا اندازہ ان کے رواں مارچ میں لگائے گئے اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔ مارچ دو ہزار بارہ میں ادارے نے سال کے اختتام تک ایک لاکھ افراد کی نقل مکانی کا اندازہ لگایا تھا۔نقل مکانی کرنے والے زیادہ تر پناہ گزین ترکی، لبنان اور اردن میں پناہ گزین کیمپوں میں قیام پذیر ہیں۔شام میں سرگرم حقوقِ انسانی کے گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ بدھ کو شام میں تین سو پانچ افراد پرتشدد واقعات میں ہلاک ہوئے اور یہ ملک میں اٹھارہ ماہ سے جاری تنازع کا سب سے خونی دن تھا۔تنظیم کے اہلکار رمی عبدالرحمان کے مطابق ان تین سو پانچ افراد میں صرف وہ لوگ شامل ہیں جن کے ناموں کی تصدیق ہو سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نامعلوم لاشوں کو بھی شمار کریں تو تعداد کہیں زیاد ہے۔...

جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ اسلام جرمن معاشرے کا حصہ بن چکا ہے

برلن(ثناء نیوز ) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ اسلام جرمن معاشرے کا حصہ بن چکا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام سے برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی بھی اپیل بھی کی۔جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اپنی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کے ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والے بات چیت میں کہا کہ جرمنی میں مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد نے حال ہی میں متنازعہ اسلام مخالف فلم کے خلاف ہونے والے پرتشدد مظاہروں سے خود کو دور رکھا۔ میرکل نے اس دوران کہا کہ جرمنوں کو اسلام کے حوالے سے فراخدلانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ اسلام اس ملک کا حصہ ہے۔ اس سے قبل سابق جرمن صدر کرسٹیان وولف نے 2010 میں یہ کہتے ہوئے کہ اسلام جرمنی کا حصہ بن چکا ہے، سب کو حیران کر دیا تھا۔انتہاپسندوں اورامن پسند افراد کے مابین فرق رکھنا ضروری ہے۔ چانسلر میرکل نے اپنی سیاسی جماعت سی ڈی یو کے ارکان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے خبردار بھی کیا کہ اسلام مخالف فلم کے خلاف جرمنی میں بھی مظاہرے کیے جا سکتے ہیں۔ میرکل نے مسلم دنیا میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے تناظر میں مزید کہا ہمیں اس معاملے میں بہت احتیاط سے کام لی...

انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے

عمان (ثناء نیوز ) انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم نہ ہٹانے پر گوگل کے بائیکاٹ کی وجہ سے کمپنی کو رینکنگ میں پہلے نمبر سے تیسرے پر آ گئی ہے۔ سائبر اسپیس پر حکمرانی کرنے والی گوگل کمپنی یومیہ تین ملین زائرین سے محروم ہو رہی ہے۔الیکسا’ کے مطابق گوگل کو پچھلے آٹھ برسوں سے انٹرنیٹ سرچ انجن کی دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے، لیکن صارفین کے حالیہ بائیکاٹ سے کمپنی پہلے، دوسرے اور اب تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔اردن سے شائع ہونے والے ‘الدستور’ اخبار نے گوگل کی گرتی ساکھ سے متعلق اپنی رپورٹ میں مغربی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ‘متنازعہ مواد’ بلاک نہ کرنے کے باعث گوگل کو یومیہ تقریبا تین ملین صارفین کی کمی کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے گوگل سرچ انجن کا متبادل تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ گوگل کی مقبولیت میں تیزی سے کمی کا فائدہ کمپنی سے کاروباری مسابقت رکھنے والے سرچ ...

سارک ممالک کے وزراء داخلہ کے اجلاس میں گستاخانہ فلم کے خلاف وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے پیش کردہ قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا

مالے (ثناء نیوز ) سارک ممالک کے وزراء داخلہ کے اجلاس میں گستاخانہ فلم کے خلاف وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے پیش کردہ قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔ قرار داد کو قانون سازی کے لئے اقوام متحدہ میں بھی پیش کیا جا سکتا ہے جبکہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ میں جلد بھارت کا دورہ کروں گا ۔ ممبئی حملوں کے حوالہ سے پاکستان کا دوسرا جوڈیشل کمیشن جبکہ بھارت کا دورہ کرے گا ۔ ویزہ پالیسی بنا کر جلد پاکستان اور بھارت اس کا اعلان کریں گے ۔ سارک پول بنانے پر میری تجویز منظور کر لی گئی ۔ سائبر کرائمز کو روکنے کے لئے جلد سارک کی سطح پر اجلاس ہو گا ۔ رحمان ملک نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ میں قوم کو مبارک باد دیتا ہوں کہ ہم نے ایک بڑے فورم پر توہین آمیز فلم کے خلاف قرار داد منظور کروائی ہے ۔ اس قرار داد کو ہم اقوام متحدہ میں قانون سازی کے لئے بھی ریفرنس کے طور پرپیش کر سکتے ہیں ۔ بھارتی وزیر داخلہ نے ملاقات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بڑی اچھی رہی ۔ ہم دونوں کے دہشت گردی اور مذہب کے غلط استعمال پر متفقہ خیالات تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں ممالک کے درمیان ...

پاکستان میں ڈرون حملوں کے خلاف درجنوں افراد نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج کیا

  نیویارک (ثناء نیوز )پاکستان میں ڈرون حملوں کے خلاف درجنوں افراد نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج کیا ۔ اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی سے عالمی رہنماؤں کے خطاب کے دوران پاکستانیوں اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاج کے دوران ڈرون حملوں کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے اور اس سے امن کی بجائے شدت پسندی میں اضافہ ہورہا ہے۔لوگوں کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔مظاہرے میں لوگوں نے اوباما انتظامیہ کیخلاف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ۔مظاہرین نے عالمی برادری سے ڈرون حملے بند کرانے کا مطالبہ کیا Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

برازیل کی عدالت نے یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم کو 10 روز میں ہٹانے کا حکم دے دیا

برازیلیا (ثناء نیوز )برازیل کی عدالت نے یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم کو 10 روز میں ہٹانے کا حکم دے دیا گستاخانہ فلم کے خلاف نیشنل اسلامک یونین نے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے دس روز کے اندر یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم کو دس روز میں ہٹانے کا حکم دیا ہے ۔برازیلی عدالت کا کہنا تھا کہ یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم کو ہٹانے کا فیصلہ اظہار رائے کی خلاف ورزی نہیں ہے برازیل کی عدالت نے گوگل کے صدر کی گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے کیونکہ گوگل نے یو ٹیوب پر چند ویڈیوز ہٹانے سے انکار کیا تھا ۔۔حکام کا کہنا ہے کہ ان ویڈیوز میں ایک امیدوار کے خلاف بہتان تراشی کی گئی ہے جو میئر کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔جج نے گذشتہ ہفتے ویڈیوز ہٹانے کا حکم دیا تھا لیکن گوگل نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ گوگل یوٹیوب پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز کے مواد کے لیے ذمے دار نہیں ہے۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 40 لاکھ پاکستانی تارکین وطن کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کا فیصلہ موخر کر دی

اسلام آباد (ثناء نیوز ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 40 لاکھ پاکستانی تارکین وطن کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ۔ انتخابات تک بیرون ملک مقیم پاکستانی کو ووٹ دینے کی سہولت دینے کے لئے انتظامات نہیں کیے جا سکتے ۔ تارکین وطن واپس آ کر ووٹ کا حق استعمال کر سکتے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی حلقہ میں اگر 10 فیصد سے کم خواتین ووٹ ڈالے جائیں گے تو اس حلقہ کا نتیجہ کالعدم قرار دے دیا جائے گا ا س سلسلہ میں بل پارلیمنٹ میں منظوری کے لئے بھیجا جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ ہم خیال سمیت دیگر پانچ جماعتوں کو رجسٹرڈ کرنے کی منظوری بھی دے دی ۔ یہ فیصلے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ( ر ) فخر الدین جی ابراہیم کی صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کئے گئے ۔ اجلاس کو الیکشن کمیشن حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ دنیا کے 106 ممالک میں 40 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں اور انہیں ووٹ کا حق دینے میں کچھ قانونی پیچیدگیاں آڑے آرہی ہیں اور جب تک ان قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں قانون سازی نہیں ہوتی اس وقت ان پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جا سکتا ۔ ا...

اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اسلام کے خلاف نفرت کے اظہار کو روکنے کے لیے قوانین بنانے کا مطالبہ کر دیا

نیویارک (ثناء نیوز ) اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اسلام کے خلاف نفرت کے اظہار کو روکنے کے لیے قوانین بنانے کا مطالبہ کر دیا، دنیا کے چھپن اسلامی ملکوں پر مشتمل تنظیم آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کی طرف سے بات کرتے ہوئے پاکستان نے امریکہ میں پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں بننے والی توہین آمیز فلم کی مذمت کی جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی اور بہت سے ملکوں میں پرتشدد مظاہروں کا موجب بنی۔ پاکستان کے سفیر ضمیر اکرم نے اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات اس بات کے متقاضی ہیں کہ فوری طور پر ریاستیں اپنے ملکوں میں ایسے قوانین نافذ کریں جو نفرت سے جنم لینے والے جرائم، نفرت انگیز تقاریر، امتیازی سلوک، مذہب کو منفی طور پر پیش کر کے لوگوں کو ہراساں کرنے اور دھمکانے اور مذہبی منافرت پھیلانے اور مقدس ہستیوں کی توہین کرنے کے رجحان کا سدباب کر سکیں۔ امریکہ میں اوباما انتظامیہ نے اس توہین آمیز فلم کی مذمت کی ہے اور اسے قابل نفرت قرار دیا ہے لیکن مغربی ملک اسے آزادی رائے کے مسئلے کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور آزادی رائے پر کو...

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکام ڈرون حملوں سے قبل ممکنہ اہداف والے علاقوں کے بارے میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایک فوجی جنرل کو مہینے میں ایک مرتبہ قبل از وقت بذریعہ فیکس تحریری طور پر آگاہ کرتے ہیں

واشنگٹن (ثناء نیوز )امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکام ڈرون حملوں سے قبل ممکنہ اہداف والے علاقوں کے بارے میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایک فوجی جنرل کو مہینے میں ایک مرتبہ قبل از وقت بذریعہ فیکس تحریری طور پر آگاہ کرتے ہیں۔یہ انکشاف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون آپریشن سے آگاہ امریکی عہدے داروں کے مطابق پاکستانی حکام اس پیغام کا جواب نہیں دیتے باوجود یکہ وہ سرکاری طور پر ان میزائل حملوں کی مخالفت کرتے ہیں۔اس (پاکستان کی خاموشی) بنیاد پر اور اس حقیقت کے پیشِ نظر کہ پاکستان مکمنہ اہداف والے علاقوں میں فضائی حدود کو بھی مزاحمتوں سے آزاد رکھتا ہے، امریکی حکومت یہ نتیجہ اخذ کرتی ہے کہ اسے ایک خود مختار ملک کی حدود میں ایسے حملوں کی خاموش اجازت حاصل ہے۔اخبار لکھتا ہے کہ وائٹ ہاس کی کونسل برائے قومی سلامتی اور امریکی سی آئی اے کے عہدے داروں نے پاکستان کی رضامندی کے بارے میں خیال آرآئی کرنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ کوئی بھی ایسی معلومات خفیہ رکھی جاتی ہیں۔پاکستان میں حکام نے ان تازہ امری...

آئندہ دوہری شہریت رکھنے والا کوئی بھی شخص عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گا

اسلام آباد (ثناء نیوز ) آئندہ دوہری شہریت رکھنے والا کوئی بھی شخص عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گا، الیکشن کمیشن پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور ارکان صوبائی اسمبلی سے دوہری شہریت سے متعلق نیا حلف نامہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے الیکشن کمیشن پاکستان کے فیصلے پر اپنے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق 11 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کو معطل کرتے ہوئے نااہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، رحمان ملک ان میں شامل نہیں ہیں، ان سے متعلق ریفرنس چیئرمین سینیٹ کے پاس ہے، 30 دن میں فیصلہ نہ کیا گیا تو الیکشن کمیشن اپنے طور پر کارروائی کرے گا۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن پاکستان کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا کہ دوہری شہریت کیس پر 2 سال سے کام کررہے ہیں، الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کچھ متفقہ فیصلے کئے گئے ہیں، آئندہ دوہری شہریت رکھنے والا شخص انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گا، ارا...

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کا وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کی طرف سے گستاخانہ فلم بنانے والے کے سر کی قیمت مقرر سے کوئی تعلق نہیں

اسلام آباد (ثناء نیوز ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کا وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کی طرف سے گستاخانہ فلم بنانے والے کے سر کی قیمت مقرر سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ معظم خان نے وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کی طرف سے اسلام مخالف گستاخانہ فلم بنانے والے شخص کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے بیان پر کہا ہے کہ یہ بیان وفاقی وزیر کی ذاتی رائے ہے اس کا حکومت پاکستان کی سرکاری پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

اہانت رسول ﷺ کے خلاف وادی کشمیر میں چلے احتجاجی مظاہروں کے بعد پولیس نے شہر و دیہات میں مظاہرین کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا

سرینگر (کے پی آئی )اہانت رسول ﷺ کے خلاف وادی کشمیر میں چلے احتجاجی مظاہروں کے بعد پولیس نے شہر و دیہات میں مظاہرین کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ پکڑ دھکڑ کے دوران تین درجن افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سری نگر میںپولیس نے احتجاجی مظاہروں کے دوران لی گئی تصاویراور ویڈیو کی مدد سے مظاہرین کی شناخت کر کے ان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اب تک 7نوجوانوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مزید 17کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق سنگر مال شاپنگ کمپلیکس کے پاس میونسی پلٹی کی گاڑی نذر آتش کرنے والے نوجوانوں کی تلاش شد و مد سے کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس واقع میں شہر خاص کے مظاہرین شامل تھے اور ان کے فہرست متعلقہ تھانوں کو مہیا کر دی گئی ہے جو ان کو گرفتار کر کے ایسٹ سرینگر کے پولیس کے حوالے کر رہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نوہٹہ، خانیار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں دوران شب چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاندربل و بڈگام اضلاع میں پولیس کو کوئی نوجوان مطلوب نہیں کیونکہ ان علاقوں میں عوام نے پر امن مظاہرے کئے۔ جنوبی کشمیر کے اسلام آباد ضلع میں ،...

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی نے اقوام متحدہ کے جائزہ مشن کے لاپتہ افراد کے معاملے پر دورہ پاکستان کے بارے میں وزارت خارجہ و وزارت داخلہ سے بریفنگ کو مسترد کردیا

اسلام آباد (ثناء نیوز )پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی نے اقوام متحدہ کے جائزہ مشن کے لاپتہ افراد کے معاملے پر دورہ پاکستان کے بارے میں وزارت خارجہ و وزارت داخلہ سے بریفنگ کو مسترد کردیا ۔ کمیٹی کو مطمئن کرنے کے لیے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو بلایا گیا ہے ۔ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی نے لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون سازی کے لیے متفقہ طور پر سفارشات کی منظوری دیدی ہے ۔ لاپتہ افراد کی بازیابی اور اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے قانون کا موثر مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس معاملے پر تمام متعلقہ اداروں کو جواب دہ بنایا جا رہا ہے۔پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پیر کو کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر میاں رضا ربانی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔ سینیٹر اسحاق ڈار ، وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ ، حیدر عباس رضوی ، آفتاب احمد خان شیر پاؤ ، سینیٹر میر حاصل خان برنجو ، سینیٹر مشاہد حسین سید ، سینیٹر کلثوم پروین اور دیگر ارکان نے شرکت کی ۔ وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کے دورہ پاکستان کی بریفنگ دی ۔ وزارت خارجہ کے قائم مقام سیکرٹری نے بتای...

امریکی محکمہ خارجہ نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ریلوے کی جانب سے پیغمبرِ اسلام کے بارے میں توہین آمیز فلم بنانے والے فلم ساز کو قتل کرنے پر انعام دینے کے اعلان کی مذمت کی ہے۔امریکی محکم خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر غلام احمد بلور کا بیان اشتعال انگیز اور نا مناسب ہے

واشنگٹن (ثناء نیوز )امریکی محکمہ خارجہ نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ریلوے کی جانب سے پیغمبرِ اسلام کے بارے میں توہین آمیز فلم بنانے والے فلم ساز کو قتل کرنے پر انعام دینے کے اعلان کی مذمت کی ہے۔امریکی محکم خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر غلام احمد بلور کا بیان اشتعال انگیز اور نا مناسب ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں پاکستانی وزیر برائے ریلوے غلام احمد بلور کے اس بیان کی مذمت کی، جس میں انہوں نے اسلام مخالف ویڈیو کے فلمساز کو قتل کرنے والے کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔غلام احمد بلور نے ہفتے کو جاری کیے گئے اس بیان میں فلمساز کے ممکنہ قتل کو کارِ خیر قرار دیتے ہوئے دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ اور طالبان کو بھی اس میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے بلور کے اس بیان کے رد عمل میں کہا: صدر باراک اوباما اور سیکرٹری خارجہ ہلیری کلنٹن، دونوں ہی کہہ چکے ہیں کہ اس تنازعے کی وجہ بننے والی ویڈیو جارحانہ اور قابلِ نفرت و ملامت ہے۔اس اہلکار نے اپنے بیان میں مزید کہا: لیکن اس (ویڈیو) سے تشدد کا کوئی جواز نہیں ملتا اور ر...

سپریم کورٹ نے افغانستان جانے والی اتحادی افوا ج کے کنٹینرز سے قومی خزانے کو کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں اربوں روپے کا نقصان کیس میں نیب اور ایف بی آر کی تحقیقات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی نہ ہونے کے ذمہ داروں کا تعین اور احتساب ریفرنسز دائر کرنے کے حوالے سے پیشرفت کی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(ثناء نیوز )سپریم کورٹ نے افغانستان جانے والی اتحادی افوا ج کے کنٹینرز سے قومی خزانے کو کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں اربوں روپے کا نقصان کیس میں نیب اور ایف بی آر کی تحقیقات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی نہ ہونے کے ذمہ داروں کا تعین اور احتساب ریفرنسز دائر کرنے کے حوالے سے پیشرفت کی رپورٹ طلب کرلی ۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے پیر کو ایساف کنٹینرز کیس کی سماعت کی، دوران سماعتجسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ملک میں کرپشن روکنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نیب عدالتی حکم کی خلاف ورزی اور اس آرڈر کو بائی پاس کررہا ہے، وفاقی ٹیکس محتسب کی رپورٹ کو بھی بائی پاس کیا گیاہے، ایف بی آر تو اس طرح ٹیکس چوری کو تحفظ فراہم کررہا ہے، چھبیس نومبر 2011 کے بعد کچھ نہیں کیا گیا اورعدالتی حکم کی واضح خلاف ورزی ہوئی ہے، جسٹس خلجی عارف نے کہاکہ نیب پراسیکیوٹرز کو بینکنگ قوانین کا بنیادی علم نہیں، یہ تو وائٹ کالر کرائم ہے، نیب اسے ٹی وی چوری کیس...

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے بلوچستان کے تین سیلاب زدہ اضلاع کے لیے خوراک کی فراہمی کے لیے 60 کروڑ روپے اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 2 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے

ڈیرہ مراد جمالی (ثناء نیوز )وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے بلوچستان کے تین سیلاب زدہ اضلاع کے لیے خوراک کی فراہمی کے لیے 60 کروڑ روپے اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 2 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بلوچستان میں سیلاب کے دوران جاں بحق ا فراد کے لواحقین کے لیے چار ، چار لاکھ فراہم کرنے کا اعلا ن کیا ہے جبکہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان وفاقی حکومت کی ترجیح ہے اور صوبہ میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے کچی کینال کے لیے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے بلوچستان کے سیلاب زدہ اضلاع نصیر آباد ، جعفر آباد سمیت تین اضلاع کا فضائی جائزہ لینے کے بعد ڈیرہ مراد جمالی میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔و زیراعظم راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے لیے 10 ہزار ٹینٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے میں فوری طور پر 20 ہزار ٹینٹ فراہم کرنے کا اعلان کرتا ہوں ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے متاثرین کے لیے خوراک فراہم کرنے کے لیے 20,20 کروڑ روپے کا اعلان کرتا ہوں یہ رقم متعلقہ حکام فوری جاری کرے ۔ان ک...

آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

اسلام آباد(ثناء نیوز )آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پٹرول مہنگا جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات سستی ہو گئی ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 1روپے73 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے جس کے بعد پیٹرول کی اب نئی قیمت 108روپے45پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل 47پیسے فی لیٹرسستا ہوگیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 113روپے30پیسے فی لیٹر ہو گی ۔دیگر مصنوعات میں مٹی کاتیل 3روپے5 پیسے فی لیٹر سستا ہو کر 101روپے63پیسے ،ہائی اوکٹین 6روپے6 پیسے فی لیٹرسستا ہو کر 131روپے90پیسے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل 2 روپے 10 پیسے فی لیٹرسستا ہو کر 97روپے17پیسے فی لیٹر ہو گا۔اسلام آبادسی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،اتوار کو جا ری کئے جانے والے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ون میں سی این جی ایک روپے59 پیسے فی کلو مہنگی،ریجن ون میں سی این جی کی نئی قیمت 99روپے28پیسے فی کلو مقرر،ریجن ٹومیں سی این جی 1روپے45 پیسے فی کلو مہنگی،ریجن ٹو میں سی این جی کی نئی قیمت 90روپے70پیسے فی کلو مقرر،ریجن ون میں پوٹھوہار ،خیبرپختو...

وفاقی حکومت نے وزیر ریلوے غلام احمد بلور کے توہین آمیز فلم بنانے والے کے قتل پر انعام کے اعلان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز ) وفاقی حکومت نے وزیر ریلوے غلام احمد بلور کے توہین آمیز فلم بنانے والے کے قتل پر انعام کے اعلان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے حکمران اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما اور وفاقی وزیر برائے ریلوے حاجی غلام احمد بلور کی جانب سے پیغمر اسلام ؐ کے بارے میں توہین آمیز فلم بنانے والے فلم ساز کے قتل کرنے پر ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کرنے کی مذمت کی ہے ۔ وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان شفقت جلیل نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے کے بیان سے حکومت کا قطعاً کوئی تعلق نہیں ۔ وفاقی وزیر ریلوے نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ جو شخص متنازعہ فلم بنانے والے کو قتل کرے گا وہ اسے ایک لاکھ ڈالر انعام دیں گے ۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے حکمران اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے پیغمبرِ اسلام کے بارے میں توہین آمیز فلم بنانے والے فلم ساز کو قتل کرنے پر انعام دینے کے اعلان کی مذمت کی ہے۔وزیر اعظم ہاس کے ترجمان شفقت جلیل مغربی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے کے بیان سے ح...

امریکی سینیٹ نے پاکستان اور عراق کے لیے واشنگٹن کے نئے سفیروں کی نامزدگی کی منظوری دے دی

واشنگٹن (ثناء نیوز )امریکی سینیٹ نے پاکستان اور عراق کے لیے واشنگٹن کے نئے سفیروں کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔ دونوں نامزد سفیر امریکی محکمہ خارجہ کے تجربہ کار سفارتکار ہیں۔ ان دونوں اعلی سفارتکاروں کو ایسے وقت پر اسلام آباد اور بغداد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنا ہیں جب کئی مسلم ریاستوں میں مغربی ملکوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔رابرٹ اسٹیفن بیکروفٹ کو عراق میں اور رچرڈ اولسن کو پاکستان میں امریکا کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے۔ امریکی سینیٹ میں ان نئے سفیروں کی نامزدگی کی اکثریتی رائے سے منظوری کے لیے ووٹنگ وائس ووٹ کی صورت میں ہوئی۔Robert Stephen Beecroft بغداد میں قائم پوری دنیا میں امریکا کے سب سے بڑے سفارتخانے کے سربراہ ہوں گے جبکہ سفارتکاری کا تیس سالہ تجربہ رکھنے والے Richard Olson کی اسلام آباد میں تقرری 2014 میں پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوجی دستوں کے مجوزہ انخلا کے سلسلے میں انتہائی اہمیت کی حامل قرار دی جا رہی ہے۔بیکروفٹ کو عراق میں اپنی تعیناتی کے دوران جن بڑے چیلنجز کا سامنا ہو گا، ان میں عراق کی شیعہ اکثریتی آبادی والے ہمس...

CNN has published a poll over CNN website:

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

افغانستان نے پاکستانی اخباروں پر پابندی عائد کردی

کابل(ثناء نیوز )افغانستان نے پاکستانی اخباروں پر پابندی عائد کردی ۔افغان وزارت داخلہ نے پاکستانی ا خباروں کی افغانستان میں اشاعت پر پابندی لگادی ۔ افغان وزارت داخلہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی اخبارات طالبان کا پراپیگنڈہ شائع کرتے ہیں وزرات داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی اخبارات طالبان کے حوالہ سے غلط خبریں دیتے ہین ارو مشرقی صوبوں میں اشتعال پھیلانے کا سبب بنتے ہیں ۔ پابندی افغان صدر حامد کرزئی نے عائد کی ہے ۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

پارلیمانی قومی سلامتی کے چیئرمین سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہشمالی وزیرستان ایجنسی میں کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ عسکری وسیاسی قیادت نے مل کرکرنا ہے۔ اقوام متحدہ امریکہ کا غلام ادارہ ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز ) پارلیمانی قومی سلامتی کے چیئرمین سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہشمالی وزیرستان ایجنسی میں کارروائی کرنے ی ا نہ کرنے کا فیصلہ عسکری وسیاسی قیادت نے مل کرکرنا ہے۔ اقوام متحدہ امریکہ کا غلام ادارہ ہے ۔روس کے بکھرنے کے بعد اس کی آزادی وخود مختاری برقرار نہیں رہی ۔ لاپتہ افراد کے معاملے پر پاکستان کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے جائزہ مشن کو ڈرون حملے رکوانے اور امریکہ کے خلاف کارروائی کے لیے اپنے ہی نمائندے کے بیان کی لاج رکھنی چاہیے ۔ امریکہ و اتحادی افواج کے ساتھ تعاون بارے نئی شرائط کار سے متعلق کابینہ ڈویژن نے قواعد وضوابط میں ترامیم تیار کرلی ہیں جلد کابینہ ان کی منظوری دے گی ۔ انقلاب کے ذریعے ہی قائم ہونے والی حکومت فوجی آمر کا ٹرائل کر سکتی ہے انتخابی راستے سے آنے والی حکومتیں آمروں کا احتساب نہیں کر سکتی کیونکہ یہ پورے ادارے کے خلاف اقدام تصور کیا جائے گا۔ فوج کے سبکدوش افسران کا سول اداروں کو احتساب کرنا چاہیے اس حوالے سے کوئی مقدس گائے نہیں ہے ۔بلا امتیاز اور بے لاگ احتساب سے ہی ملکی استحکام کا سبب بن سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ن...

امریکی سینیٹ نے پاکستان کی امداد روکنے کا بل مسترد کردیا ہے

واشنگٹن (ثناء نیوز )امریکی سینیٹ نے پاکستان کی امداد روکنے کا بل مسترد کردیا ہے۔بل ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال نے پیش کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی تک پاکستان کی امداد روک دی جائے۔ بل میں مصر اورلیبیا کی امداد معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم امریکی سینیٹ نے کثرت رائے سے یہ بل مسترد کردیا ہے۔ رائے شماری کے دوران بل کی مخالفت میں81 ووٹ آئے جبکہ حمایت میں 10 ارکان نے ووٹ دیئے۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتا خیل کے علاقہ لانڈ محمد خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملہ میں کم از کم تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے

میران شاہ (ثناء نیوز )شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتا خیل کے علاقہ لانڈ محمد خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملہ میں کم از کم تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ امریکی ڈرون طیارے نے ایک گاڑی پر دو میزائل فائر کیے جس کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی مکمل طورپر تباہ ہو گئی ۔مقامی افرادنے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت نہین ہو سکی ۔ حملے کے بعد بھی امریکی ڈرون طیارے علاقہ مین پروازیں کرتے رہے جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے اسی علاقے میں اس سے قبل بھی کئی ڈرون حملے ہوئے ہیں جن میں مقامی افراد، پنجابی طالبان، غیر ملکی شدت پسند اور حقانی نیٹورک کے جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کے خلاف امریکہ سے احتجاج کرتا رہا ہے تاہم اس کے باوجود ان حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے ملکی خودمختاری کے خلاف ہیں جب کہ پاکستان کی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتیں ڈرون حملوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کر چکی ہیں۔ادھر امریکہ کا کہنا ہے کہ ڈون حملے شدت پسندوں ک...

سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور ایک انگریزی اخبار کے رپورٹر سے دوہری شہریت رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں

اسلام آباد (ثناء نیوز )سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور ایک انگریزی اخبار کے رپورٹر سے دوہری ش ہریت رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ہدایت پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے ایک اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر کارروائی کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمان ملک اور ایک صحافی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے دوہری شہریت کیس کا مختصر حکم محمود اختر نقوی کی درخواست کی سماعت کے بعد سنایا۔ اس دوران درخواست گزار اور مقدمے میں شامل ہونے والے دیگر دو درخواست گزاروں ایڈوکیٹ وحید انجم اور ایڈوکیٹ طارق اسد کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست میں شامل اراکین پارلیمنٹ کی شہریت کے حوالے سے فیصلہ سنایا جائے۔ اس دوران نہ تو وزیرداخلہ رحمان ملک اور نہ ہی مذکورہ صحافی نے عدالت کو کوئی معلومات فراہم کی۔ جبکہ آئین کے آرٹیکل پانچ کے تحت ملک سے وفاداری پر شہری کا فرض ہے اور اگر اس کے پاس ایسی کوئی معلومات ہوں جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوں تو وہ معلومات لازما منظر عام پر لائی جانی چاہیے۔ خبر کے مطابق صحافی نے دعوی کیا ہے کہ حکومت اور عدالت اگر چاہے تو وہ...

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے راجن پور کے سیلاب متاثرین کو راشن فراہم کرنے کے لئے 10 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت کر دی

روجھان (ثناء نیوز ) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے راجن پور کے سیلاب متاثرین کو راشن فراہم کرنے کے لئے 1 0 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ سیلاب کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے 15 افراد کے لواحقین کو فوری طور پر 4 ، 4 لاکھ ادائیگی کا حکم دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی ہے جبکہ وزیر اعظم نے سیلاب سے بچنے کے مستقل حل نکالنے کے لئے واپڈا کے انجینئرز کی ٹیم بھی علاقہ میں بھیجنے کا اعلان کیا ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے راجن پور کی تحصیل روجھان مزاری میں سیلاب متاثرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ ، فردوس عاشق اعوان ، عبدالحفیظ شیخ ، دوست محمد مزاری ، مخدوم شہاب الدین اور میر بلخ شیر مزاری بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بارشوں اور کوہ سلیمان سے آنے والے سیلابی ریلوں کے نتیجہ میں ہونے والا نقصان پر افسوس ہے ۔ متاثرین بڑے بہادر لوگ ہیں جنہوں نے مصیبت کا مقابلہ بہادری اور جرات سے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت نے امدادی سامان بھیجا جس میں ٹینٹ ،...

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کے عالمی برادری گستا خا نہ فلم کا نو ٹس لے ہم مسلمان حضو ر ﷺ کی شا ن میں گستا خی بردا شت نہیں کر سکتے

کوٹری ( ثناء نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کے عالمی برادری گستا خا نہ فلم کا نو ٹس لے ہم مسلمان حضو ر ﷺ کی شا ن میں گستا خی بردا شت نہیں کر سکتے عا لمی سطح پر تما م مذا ہب کا احترام ضروری ہے اس سلسلے میں اقوام متحدہ مو ئثر قانون بنا ئے مسلمان نامو سِ رسا لت کے لیئے اپنے خو ن کا آخری قطرہ تک بہا دینگے ملکی عوام پر امن احتجا ج کریں پر تشدد مظا ہر ہ اور لو ٹ ما رکرنے والے کا فروں کے ایجنڈہیںان خیالات کا اظہار انھوںنے مسلم لیگ (ن)حیدرآباد ڈویژن کے صدر خالد عزیز آرائیں اور جمال عارف سہروردی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا انہو ں نے پریس کلب حیدرآباد پر حملہ ا ور شرپسندوں کی جا نب سے صحا فیوںکو تشدد کا نشا نہ بنا نے کی بھر پو ر مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت واقعے میں ملو ث ملزما ن کو کیفر کردار تک پہنچا ئے صحا فیو ں کو تحفظ فراہم کر ے انھو ں نے مزید کہا کہ سندھ کہ برسات متا ثرین کو اس مشکل گھڑی میں تنہا ء نہیں چھو ڑینگے اُنکی ہر ممکن مدد کرینگے حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے سندھ کی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ریلوے...