واشنگٹن (ثناء نیوز )امریکی سینیٹ نے پاکستان کی امداد روکنے کا بل
مسترد کردیا ہے۔بل ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال نے پیش کیا تھا جس میں کہا گیا
تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی تک
پاکستان کی امداد روک دی جائے۔ بل میں مصر اورلیبیا کی امداد معطل کرنے کا
بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم امریکی سینیٹ نے کثرت رائے سے یہ بل مسترد
کردیا ہے۔ رائے شماری کے دوران بل کی مخالفت میں81 ووٹ آئے جبکہ حمایت میں
10 ارکان نے ووٹ دیئے۔
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
تبصرے