نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اپریل 15, 2012 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ مصطفےٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کسی نہ کسی کو تو آگے آنا ہی تھا اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے پہلا قدم اٹھا رہے ہیں

اسلام آباد(ثناء نیوز ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ مصطفےٰ کمال نے کہا ہ ے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کسی نہ کسی کو تو آگے آنا ہی تھا اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے پہلا قدم اٹھا رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں مصطفےٰ کمال نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیے انتہائی اہم اہمیت کا حامل ہو گا اور اسے خیرسگالی کا دورہ کہا جائے تو کسی طور پر غلط نہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہونی چاہیے اور اگر بنگلہ دیشی ٹیم کا یہ دورہ پاکستان ہوا تو اسے سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔ مصطفےٰ کمال نے کہا کہ ٹیم کا دورہ آئی سی سی کی کلیئرنس سے مشروط ہے آئی سی سی اگر پاکستان کی سیکورٹی پر مطمئن ہوتی ہے تو بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ کرنے میں کوئی پریشانی نہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے سب ہی خواہشمند ہیں اور اگر پہلا قدم بنگلہ دیش اٹھالے تو کوئی مضائحقہ نہیں کسی غیر ملکی کوچز اس وقت پاکستان میں ہیں تو یہ کہنا کہ وہاں کرکٹ نہیں ہو سکتی غلط ہے اگر آئی سی سی کلیئرنس دیتا ہے تو بورڈ آف ڈائریکٹر سمیت کسی کو بھی پاکستان جانے...

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن کو کل (جمعرات ) تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے

اسلام آباد(ثناء نیوز) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن کو کل (جمعرات ) تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔جسٹس اعجازاحمد چوہدری نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے صرف یہ کیس ہی نہیں سننا اور بھی کیسز ہیں جو متاثر ہو رہے ہیں جبکہ جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ ہم 10 دنوں تک آرٹیکل 10 اے پر دلائل نہیں سن سکتے۔ ہمارا بھی شیڈول ہے تین بجے تک بیٹھ سکتے ہیں اضافی وقت لے لیں اور اپنے دلائل مکمل کرلیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج(بدھ) تک ملتوی کردی۔منگل کو عدالت عظمیٰ کے سات رکنی بینچ نے جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جاری رکھی ۔ اعتزاز احسن نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے قانون کے تحت عدالت کی معاونت کرنی ہے۔اس پر جسٹس سرمد جلال نے کہا کہ اتنی معاونت بھی نہ کریں کہ ہم دب کر رہ جائیں۔ اعتزاز احسن نے کیس کی سماعت کرنے والے ججوں کی اہلیت کے بارے میں دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے والاجج ملزم کا ٹرائل نہیں کر سکتا آپ کو یہ مصرعہ تو یاد ہی ہو گا کہ جسے طیش میں خوف خدا نہ رہا ۔ جسٹس گلزار اح...

امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس سلالہ چیک پوسٹ حملے پر باقاعدہ معافی مانگنے پر غور کر رہا ہے

واشنگٹن (ثناء نیوز ) امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس سلالہ چیک پوسٹ حملے پر باقاعدہ معافی مانگنے پر غور کر رہا ہے ، امریکہ پاکستانی سرزمین پر ڈرون حملے روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا تاہم ڈرون حملوں میں کمی ظاہر کرتی ہے کہ اہم اہداف حاصل کر لئے ہیں ۔ ایک امریکی اخبار نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے جاری رکھے جائیں گے تاہم پاکستان سے مفاہمت کی بنیاد مضبوط کرنے کے لئے ڈرون حملوں کی پیشگی اطلاع پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔دو امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس سلالہ چیک پوسٹ حملے پر باقاعدہ معافی مانگنے پر غور کر رہا ہے ۔ ایک اور عہدیدار کا کہنا ہے کہ سلالہ واقعہ کے بعد دو ماہ تک ڈرون حملے بند رہے ۔ جنوری سے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر پھر حملے شروع کئے گئے ۔ تاہم ان کی تعداد کم رہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں کمی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ کو القاعدہ کے خلاف کامیابیاں ملی ہیں ۔ القاعدہ کے بیشتر سرگرم ارکان کو نشانہ بنا دیا گیا ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطاب...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو صوبہ میں اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم دے دیا چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیے جائین

اسلام آباد(ثناء نیوز ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو صوبہ میں اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم دے دیا چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیے جائین بلوچستان ایک صوبہ نہیں بلکہ ایک روح ہے جبکہ عدالت نے آئی جی بلوچستان کو تین لاپتہ افراد ڈاکٹرنصیر ،اختر منگو اور حفیظ کو 16 اپریل کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو بتایا کہ ایک لاپتہ شخص گھر پہنچ گیاہے عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت شروع کی تو بلوچستان حکومت کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ بلوچستان ہاؤس 30 منٹ کے فاصلہ پرہے اور حکام اب تک نہیں پہنچے ہیں جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا کہ عدالت کو تماشا بنایا گیا ہے ایڈووکیٹ جنرل نے کچھ دیر بعد پیش ہو کر بتایاکہ ہزار خان نامی لاپتہ شخص گھر واپس پہنچ چکا ہے چیف جسٹس نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادا...

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ کا اصل کام آئین کی تشریح ہے حکمرانی نہیں انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ کو ہر قسم کے دباؤ سے آزاد ہونا چاہیے کسی حکومتی ادارے کو اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ عدالتوںپر اثر انداز ہو آرٹیکل 190کے تحت تمام ادارے عدالت کی معاونت کے پابند ہیں

اسلام آباد(ثناء نیوز ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ کا اصل کام آئین کی تشریح ہے حکمرانی نہیں انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ کو ہر قسم کے دباؤ سے آزاد ہونا چاہیے کسی حکومتی ادارے کو اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ عدالتوںپر اثر انداز ہو آرٹیکل 190کے تحت تمام ادارے عدالت کی معاونت کے پابند ہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقدمات کاالتواانصاف کی جلدفراہمی میں رکاوٹ ہے ڈکٹیٹر نے ججوں کو بچوں سمیت بند کر دیا جبکہ وکلاء سول سوسائٹی اور میڈیا نے عدلیہ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس نے تین روزہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کے اختتامی سیشن ۔سے خطاب میں کیا چیف جسٹس نے کہا کہ معاشرہ میںحکمرانی انسانوں سے نہیں قانون کے ذریعے ہوتی ہے کانفرنس کا مقصدایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاتا ہے قومی عدالتی پالیسی کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ضلعی عدالتوں نے مختصر مدت میں ریکارڈ مقدمات نمٹائے عدلیہ کی بحالی کے بعد ہماری توجہ عدالتی امور کی بہتری کی جانب لگی ہوئی ہے انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کی اپنی اہمیت ہے انصاف کی جلد فراہمی کیلئے تمام فریقوں کو آگے آنا چاہیے...

بنوں (ثناء نیوز ) بنوں میںسینٹرل جیل پر سینکڑوں شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے پرویز مشرف حملہ کیس کے ملزم عدنان رشید اور غیر ملکی شدت پسندوں سمیت 384 قیدی فرار کرا دیئے

بنوں (ثناء نیوز ) بنوں میںسینٹرل جیل پر سینکڑوں شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے پرویز مشرف حملہ کیس کے ملزم عدنان رشید اور غیر ملکی شدت پسندوں سمیت 384 قیدی فرار کرا دیئے ۔ حملے میں درجنوں قیدی اور پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ فوج اور ایف سی نے علاقہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ بھاگنے والے قیدیوں میں سے 10 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا ۔ بنوں سینٹرل جیل پر شدت پسندوں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں راکٹوں اور دستی بموں سے اچانک حملہ کردیا جنہوںنے پہلے بارودی مواد سے حفاظتی دیوار کو نقصان پہنچایا ۔ فائرنگ کر کے بیرکوں کے تالے توڑ دیئے ۔ رات اڑھائی بجے شروع ہونے والی کارروائی دو گھنٹے جاری رہی ۔ حملہ آور سینکڑوں قیدیوں کو چھڑوا کر اپنے ساتھ لے گئے ۔ ابتدائی طور پر مفرور قیدیوں کی تعداد 400 سے زائد بتائی گئی ہے ۔ اس کارروائی کے دوران حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ بھی ہوئی جس کے نتیجہ میں درجنوں قیدی اور پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گئے ۔ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے اور اب تک 10 مفرور قیدیوں کو دو...