سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو صوبہ میں اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم دے دیا چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیے جائین
اسلام آباد(ثناء نیوز ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو صوبہ میں اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم دے دیا چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیے جائین بلوچستان ایک صوبہ نہیں بلکہ ایک روح ہے جبکہ عدالت نے آئی جی بلوچستان کو تین لاپتہ افراد ڈاکٹرنصیر ،اختر منگو اور حفیظ کو 16 اپریل کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو بتایا کہ ایک لاپتہ شخص گھر پہنچ گیاہے عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت شروع کی تو بلوچستان حکومت کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ بلوچستان ہاؤس 30 منٹ کے فاصلہ پرہے اور حکام اب تک نہیں پہنچے ہیں جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا کہ عدالت کو تماشا بنایا گیا ہے ایڈووکیٹ جنرل نے کچھ دیر بعد پیش ہو کر بتایاکہ ہزار خان نامی لاپتہ شخص گھر واپس پہنچ چکا ہے چیف جسٹس نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ناکام ہو چکے ہیں ہمیں بہت کچھ پتہ ہے لیکن زبان سے کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ اخباری اطلاع کے مطابق لاپتہ افراد کے پاس کوئی آپشن نہیں بچا ان کے اہل خانہ تاوان کی رقم کابندوبست کرر ہے ہیں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا کہا توہزار خان مری بازیاب ہو گیا چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ظفر اللہ زہری کا بیان ریکارڈ کرسکے ۔ چیف جسٹس نے آئی جی بلوچستان راؤ امین ہاشم سے استفسار کیا کہ کوئٹہ میں کتنے سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں اس پر آئی جی نے بتایا کہ 23 کیمرے نصب ہیں جبکہ مزید بھی لگائے جا رہے ہیں چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری کو حکم دیا کہ بلوچستان میں اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ اکبر بگٹی کیس میں پرویز مشرف کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں لیکن کوئی گواہ سامنے نہیںآیا اس وقت کے گورنر ، وزیر داخلہ ، وزیراعلیٰ اور دیگر افراد نے بیان حلفی دیاہے کہ انہیں اکبر بگٹی کے خلاف آپریشن کا علم نہیں تھا عدالت نے کیس پر مزید کارروائی 16 اپریل تک ملتوی کردی۔
تبصرے