مقبوضہ بیت المقدس(ثناء نیوز ) غزہ پٹی کے علاقے میں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجہ میں دو فلسطینی رہنماؤں سمیت 12 افراد شہید ہو گئے
مقبوضہ بیت المقدس(ثناء نیوز ) غزہ پٹی کے علاقے میں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجہ میں دو فلسطینی رہنماؤں سمیت 12 افراد شہید ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے اپنے جیرالڈ شیلڈ کے اغواء میں مبینہ طور پر ملوث راہنما کو نشانہ بنایا ۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر 5 فضائی حملے کئے جن میں ایک کار سمیت کسی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ۔ حملوں میں 12 فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہو گئے ۔ شہید ہونے والوں میں مزاہمتی راہنما ظہیر القیی بھی شامل ہیں ۔ حماس کے عسکری ونگ اور پی آر سی نے ظہیر القیی کی شہادت کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے ۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ فضائی حملے غزہ سے راکٹ فائر کرنے کے جواب میں کئے گئے جس میں چار اسرائیلی زخمی بھی ہوئے ۔۔ اسرائیلی فوجی ذرائع نے بتایا کہ غزہ پٹی کے علاقے پر یہ فضائی حملے جنوبی اسرائیل میں فلسطینی عسکریت پسندوں کی طرف سے فائر کیے گئے ان درجنوں راکٹوں اور مارٹر گولوں کے جواب میں کیے گئے، جو چار افراد کے زخمی ہونے کا سبب بنے۔ اسرائیلی حملوں میں غزہ سٹی کے نواح میں ایک کار کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس میں سوار فلسطینی عسکریت پسندوں کی عوامی م...