راولپنڈی،نئی دہلی(ثناء نیوز)پاکستان نے بھارت کی طرف سے پاکستانی فوج پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا الزام سختی سے مسترد کردیا۔ بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور 2 پاکستانی جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارت کی بریگیڈیئر سطح کی فلیگ میٹنگ پیر کو چکنداباغ پونچھ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر ہوئی۔پاکستان نے بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا جس میںبھارتی فوج نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لائن آف کنٹرول پر حملے کیے جن میں پاکستانی دو فوجی حوالدار غلام محیی الدین اور نائیک محمد اسلم شہید اور سپاہی وسیم زخمی ہو گئے تھے میٹنگ کے دوران پاکستان نے بھارتی فوج کے ان الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا کہ پاکستانی فوج نے بھارتی چوکی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی اور اس میں ایک بھارتی فوجی مارا گیا تھا۔دوسری جانب بھارتی آرمی چیف 6 جنوری کو لائن آف کنٹرول پر کئے گئے حملے سے مکر گئے انہوں نے کہا کہ 6 جنوری کو بھارتی فوج نے کوئی کارروائی نہیں کی لائن آف کنٹرول واقعہ پر پاکستان کے ساتھ شدید احتجاج کیا...
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور