سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو جمعرات کو راولپنڈی میں اپنے انتخابی جلسے پر ایک حملے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔ آٹھ سال پاکستان سے باہر رہنے کے بعد بینظیر اٹھارہ اکتوبر کو وطن واپس لوٹی تھیں۔ لیکن سیاسی سرگرمیاں انہوں نے مارچ سے ہی تیز کر دی تھیں۔ گزشتہ مارچ سے آج تک کے اہم سیاسی واقعات کی تفصیل حسب ذیل ہے۔ مارچ 26 : پاکستان میں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا پہلا مشترکہ احتجاج۔ جولائی 20: پاکستان میں اقتدار کی ساجھیداری پر بینظیر بھٹو اور جنرل مشرف کی خفیہ ملاقات اکتوبر 18: آٹھ سالہ جلا وطنی کے بعد بینظیرکی پاکستان واپسی۔چند گھنٹوں بعد ان کے استقبالی جلوس پر حملے میں تقریباً ایک سو چالیس افراد ہلاک ہوگئے۔ اکتوبر 31: بینظیر کا بیان کے ان کی اطلاعات کے مطابق جنرل مشرف ملک میں ایمرجنسی لگانے والے ہیں۔ انہوں نے دوبئی کا دورہ ملتوی کیا لیکن پھر اچانک اگلے دن دوبئی چلی گئیں۔ نومبر 3: جنرل مشرف نے ایمرجنسی لگائی اور سرکردہ سیاسی رہنماوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ نومبر 4: حزب اخلاف کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن۔ امریکہ نے ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت کی۔ نومبر 7: بینظیر نے ایمرجنسی کے خلاف عوامی مظاہروں کا اع...
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور