پریس کونسل آف انڈیا نے فوج کی نقل و حرکت کے بارے میں رپورٹنگ نہ کرنے سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔پریس کونسل آف انڈیا کا موقف ہے کہ ہائی کورٹ کے احکامات آزادی اظہار کے قانون کی خلاف ورزی ہیں۔
نئی دہلی (ثناء نیوز)پریس کونسل آف انڈیا نے فوج کی نقل و حرکت کے بارے میں رپورٹنگ نہ کرنے سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔پریس کونسل آف انڈیا کا موقف ہے کہ ہائی کورٹ کے احکامات آزادی اظہار کے قانون کی خلاف ورزی ہیں۔گزشتہ دس اپریل کو جسٹس اوما ناتھ سنگھ اور ویرندر کمار کی قیادت میں الہ آباد ہائی کورٹ کی ایک بینچ نے اپنے اہم فیصلے میں فوج کی نقل و حرکت سے متعلق خبریں نشر کرنے یا شائع کرنے سے منع کر دیا تھا۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں مرکزی اور ریاستی حکام کو ہدایات دی تھیں ’اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فوج کی نقل و حرکت سے متعلق کوئی بھی خبر جاری نہ ہونے پائے، پرنٹ میڈیا میں شائع نہ ہو اور الیکٹرانک میڈیا میں بھی نشر نہ کی جائے۔‘الہ آباد ہائی کورٹ نے اس پر نفاذ کے لیے مرکزی حکومت کے سیکرٹری، وزارت اطلاعات و نشریات کے سیکرٹری اور ریاست کے داخلہ سیکرٹری کو نوٹس جاری کیا تھا۔ہائی کورٹ کی ان ہدایات کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل پریس کونسل آف انڈیا کے چیئرمین سابق سپریم کورٹ کے جج مارکنڈے کٹجو نے دائر کی ہے۔”ہائی کورٹ کی عزت و توقیر اپنی جگہ لیکن میر...