ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کی ایک اور ناپاک جسارت، قرآن پاک کے مزید نسخے نذر آتش کردئیے۔ملعون امریکی پادری ٹیری جونز نے ایک اور ناپاک جسارت کرتے ہوئے ایران میں ایک عیسائی پادری کی قید کے خلاف بطور احتجاج قرآن پاک کے مزید نسخے نذر آتش کردئیے ہیں

واشنگٹن (ثناء نیوز )ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کی ایک اور ناپاک جسارت، قرآن پاک کے مزید نسخے نذر آتش کردئیے۔ملعون امریکی پادری ٹیری جونز نے ایک اور ناپاک جسارت کرتے ہوئے ایران میں ایک عیسائی پادری کی قید کے خلاف بطور احتجاج قرآن پاک کے مزید نسخے نذر آتش کردئیے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جونز اور ایک پادری جنہوں نے فلوریڈا میں ان کے چرچ کے سامنے احتجاج کیا۔ وہ ایرانی جیل سے عیسائی پادری یوسف نادر خانی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اخبار کے مطابق ملعون ٹیری جونز کا کہنا تھا کہ نادر خانی کو پھانسی کا سامنا ہے۔ قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کئے جانے کے موقع پر 20 کے قریب افراد موجود تھے جبکہ چرچ کی طرف جانے والی سڑک پر پولیس افسران تعینات تھے۔ واقعہ کے چند لمحے بعد شہر کے محکمہ آگ نے چرچ کو شہر کے فائر آرڈیننس کی خلاف ورزی کا نوٹس بھیجا۔ رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے ملعون ٹیری جونز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اقدامات پر از سر نو غور کرے کیونکہ اس طرح کے اقدامات سے افغانستان اور دنیا میں کہیں اور تعینات امریکی فوجیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ واضع رہے کہ مارچ 2011ء میں جونز کے سسٹنٹ پادری وائن سیپ نے قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کیا تھا اور پھر اسے انٹرنیٹ پر شائع کیا تھا جس کے بعد افغانستان میں تشدد کے واقعات میں کم از کم 12 افراد مارے گئے تھے

تبصرے