نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

دسمبر 9, 2012 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ کرپشن سے تنگ لوگ (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ کے 20سے زائد اراکین قومی وصوبائی اسمبلی (ن) لیگ سے رابطوںمیں ہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ کرپشن سے تنگ لوگ (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ کے 20سے زائد اراکین قومی وصوبائی اسمبلی (ن) لیگ سے رابطوںمیں ہیں اوراسمبلیوں کی مدت ختم ہوتے ہی شمولیت کا اعلان کردیں گے'عمران خان نے تبدیلی کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا ہے کیونکہ انہوںنے پرویزمشرف کے کھوٹے سکے اپنی جیب میں رکھے ہوئے ہیں جو پہلے پہ اداروں کو تباہ کر چکے ہیں ۔پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ اپنے آبائی حلقے سے ہی الیکشن میں حصہ لوں گا اس حوالے سے راجہ ریاض کی باتیں بے بنیاد ہیں ۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

سپریم کورٹ نے ججز تقرری سے متعلق 13سوالات پر مشتمل صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک  این این آئی)سپریم کورٹ نے ججز تقرری سے متعلق 13سوالات پر مشتمل صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس خلجی عارف کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے صدارتی ریفرنس پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ آرٹیکل 193 کے تحت ججز تقرری میں صدر اپنی رائے نہیں دے سکتے۔ جسٹس کاسی کو بطور سینئر ترین جج چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔ جسٹس انور کاسی جوڈیشل کمیشن میں اجنبی تھے تو بھی اکثریتی فیصلے پر اس کا اثر نہیں پڑتا۔ عدالت اس بنچ کے فیصلے کو بھی درست قرار دے چکی ہے۔ اٹارنی جنرل نے جوابی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بائیس اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ایک سوالیہ نشان ہے ،انہوں نے کہا کہ ایک مسلمہ اصول ہے کہ عمر کے لحاظ سے ججوں کی سینیارٹی طے کی جاتی ہے ، اٹارنی جنرل نے کہا کہ صدر عدالت کی رائے ماننے کے پابند نہیں ہیں۔بعد ازاں عدالت نے ججز کی تقرری سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے کہا ہے کہ کرپشن میں 65فیصد ذمہ داری پنجاب پر عائد ہوتی ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک  این این آئی) چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے کہا ہے کہ کرپشن میں 65فیصد ذمہ داری پنجاب پر عائد ہوتی ہے، کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب کے نمائندوں بلایا جائے۔ذرائع کے مطابق وزیر قانون فاروق ایچ نائیک سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب فصیح بخاری نے کرپشن کے معاملے پر بریفنگ دینے کی پیشکش کی ہے وزیر قانون اور کابینہ کمیٹی کے چیئرمین نے تعاون اور بریفنگ کی پیشکش پر چیئرمین نیب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ کمیٹی میں شامل دیگر اراکین سے مشاورت کے بعداس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سیدعلی شاہ گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ سال1990میں قید کے دوران جے آئی سی جموں میں بھارتی پالیسی سازوں اور خفیہ اداروں کے افسران نے مجھے جموں کشمیر کے وزیر اعظم کے عہدے کی پیشکش کی تھی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ثناء نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سیدعلی شاہ گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ سال1990میں قید کے دوران جے آئی سی جموں میں بھارتی پالیسی سازوں اور خفیہ اداروں کے افسران نے مجھے جموں کشمیر کے وزیر اعظم کے عہدے کی پیشکش کی تھی شاید بھارت جموں کشمیر میں1953کی پوزیشن کو بحال کرنا چا ہتا تھا میں نے ان پر واضح کیا تھاکہ ہمارے بنیادی کاز میں وزیر اعظم ،وزیر اعلٰی یا کرسی اقتدار کیلئے کو ئی جگہ نہیں ہے۔ گزشتہ روز نئی دہلی سے ثنا نیوز سے ٹیلی فونک انٹرویو میںسید علی گیلانی نے کہا کہ جو لوگ پاکستان جا رہے ہیں ہمیں ان کے دورے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے دورہ پاکستان کے لیے ہم سے رابطہ کیا گیا تھا ۔ پاکستان سے بھی فون آ رہے تھے اور کہا جا رہا تھا کہ پاکستان کے دورے کی تیاری کی جائے ہو سکتا ہے بھارت سفری دستاویزات جاری کر دے علی گیلانی نے کہا کہ ہم نے دو سطحوں پر اس بارے میں غور کیا تحریک حریت اور حریت کانفرنس کے پلیٹ فارم پرمشاورت کی اور اس نتیجے میں پہنچے کہ فی الوقت ہمارا پاکستان کا دورہ مناسب نہیں ۔ ہماری یہ دو ٹوک ...

لاہور ہائی کورٹ نے صدر زرداری کے خلاف دو عہدوں کے کیس کی سماعت آج (جمعہ) تک ملتوی کر دی ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ثناء نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے صدر زرداری کے خلاف دو عہدوں کے کیس کی سماعت آج (جمعہ) تک ملتوی کر دی ہے ۔دوران سماعت جسٹس ناصر سعید شیخ نے کہا کہ کسی بھی کیس میں استثنیٰٰ خود نہیں ملتابلکہ مانگنا پڑتا ہے اگر صدر کو استثنیٰٰ چاہیے تو عدالت سے رجوع کریں جبکہ درخواست گذار نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد لازم ہے۔صدر کو شو کاز نوٹس جاری کر کے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت جاری رکھی ۔درخواست گذار کے وکیل اے کے ڈوگر نے صدر کے استثنیٰٰ کے حوالے سے تفصیلی دلائل پیش کیے۔اے کے ڈوگر نے کہا کہ اسلام اور آئین کے تحت کسی کو بھی استثنیٰٰ حاصل نہیں ہے ۔این آر او سمیت متعدد کیسز کے فیصلوں میں استثنیٰ کا معاملہ حل کیا جاچکا ہے جسٹس ناصر سعید شیخ نے سوال اٹھایا کہ استثنیٰ خود نہیں ملتا بلکہ یہ عدالت سے مانگنا پڑتا ہے صدر کو استثنیٰ چاہیے تو وہ عدالت سے رجوع کریں ۔ دوران سماعت اے کے ڈوگر کا کہنا تھا کہ عدالت نے کالا باغ ڈیم پر ...

پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت اور صحت کے عالمی اداروں نے سر جوڑ لیا ، نیاپلان ترتیب دینے کیلئے اہم اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی) پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت اور صحت کے عالمی اداروں نے سر جوڑ لیا ، نیاپلان ترتیب دینے کیلئے اہم اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان پولیو پروگرام، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور وزیر اعظم پولیو سیل کے اعلی حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں فاٹا، کوئٹہ اور کراچی بلاک میں پولیو کے خاتمے کیلئے جنوری سے جون تک کیلئے 6 ماہ کا نیا پلان ترتیب دیا جائے گا۔بتایا گیا کہ حکومت بلوچستان نے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دینے کیلئے قانون سازی پر غور شروع کردیا ہے اور مسودہ قانون تیار کیا جارہا ہے۔  Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ محمد نوازشریف نے پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی سختی سے ہدایات جاری کر دیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک  این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ محمد نوازشریف نے پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی سختی سے ہدایات جاری کر دیں ۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نوازشریف نے میڈیا میں سامنے آنیوالی خبروں کے بعد پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی اور عہدیداروں کو ہدایات جاری کی ہیں وہ فوری طورپر ٹیکسز معاملات کو کلیئر کریں اور اس حوالے سے کوئی بھی رکن قانون سے بالا تر نہیں ۔جورکن اسمبلی اس ہدایت پرعمل نہیںکرے گا اسکے خلاف پارٹی قوانین کے مطابق سخت ایکشن لیا جائیگا ۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دی ہے کہ نگران حکومت کیلئے مشاورتی عمل میں تحریک انصاف کو بھی شامل کیا جائے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دی ہے کہ نگران حکومت کیلئے مشاورتی عمل میں تحریک انصاف کو بھی شامل کیا جائے۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے الیکشن سے پہلے ترقیاتی منصوبے شروع کر کے اور عوام کے پیسے سے میڈیا میں اشتہاری مہم چلا کرپری پول دھاندلی کی جارہی ہے جن کے تحریری ثبوت الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیئے ہیں،اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے عوامی نمائندوں کا میں سے 31فیصد اراکین کا این ٹی این نمبر بھی نہیں ہے،45 لاکھ سے زائد تارکین وطن کو ووٹ دینے کے طریقہ کار کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو تجاویز دی ہیں، موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے سے دھاندلی کا امکان کم ہوگا، ضمیر فروشوں کا پارٹی چھوڑنے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،جنوبی پنجاب کے حالیہ جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت نے سونامی کو ختم ہوجانے کا کہنے والوں کے ارمان ٹھنڈے کردیئے ہیں، ان خیالات کا اظہار عمران خان نے جمعرات کویہاں چیف الیکشن کمیشن فخرالدین جی ابراہیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔  Ehtasabi Am...

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سرکاری سطح پر اعلیٰ بیورو کریٹس میں قیمتی پلاٹوں کی بندر بانٹ کے بارے میں سنسی خیز انکشافات ہوئے ہیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ثناء نیوز) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سرکاری سطح پر اعلیٰ بیورو کریٹس میں قیمتی پلاٹوں کی بندر بانٹ کے بارے میں سنسی خیز انکشافات ہوئے ہیں ۔ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی چیئرمین سی ڈی اے ، وزارت ہاؤسنگ ، داخلہ اور کابینہ ڈویژن کے سیکرٹریز ایڈیشنل و جوائنٹ سیکرٹریز پر مشتمل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے خود بھی پلاٹس الاٹ کرا لئے تھے ۔ خود اس کا فیصلہ کیا کہ ہمیں بھی پلاٹس الاٹ ہوں گے ۔ پی اے سی نے صوبوں میں اعلیٰ وفاقی ملازمین کو ملنے والے پلاٹس کی ادھرری تفصیلات بجھوانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں چاروں چیف سیکرٹریز کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے ۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا ہے کہ پلاٹس لینے کے حوالے سے جس نے بھی غلط بیانی کی ہے انکے خلاف فوجداری مقدمات بننے چاہئیں ۔ اسلام آباد میں 236 اعلیٰ افسران کو پلاٹس دیئے گئے تھے ۔ 21 ججز اور پارلیمنٹ ہاؤس کے تین اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں ۔ بدھ کو پی اے سی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ندیم افضل چن کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔ پی اے سی نے تمام وزارتوں ڈویژنوں اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ غ...

افغان حکام کابل ایئرپورٹ کے راستے اربوں ڈالر کی بیرون ملک منتقلی کو باقاعدہ بنانے کے لیے واشنگٹن حکومت کی کوششوں کی راہ میں مسلسل رکاوٹ بنے ہوئے ہیں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ثناء نیوز)افغان حکام کابل ایئرپورٹ کے راستے اربوں ڈالر کی بیرون ملک منتقلی کو باقاعدہ بنانے کے لیے واشنگٹن حکومت کی کوششوں کی راہ میں مسلسل رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ افغانستان کی تعمیر نو کے اسپیشل انسپکٹر جنرل کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق کابل کے ہوائی اڈے پر دستیاب کرنسی نوٹ گننے والی مشینیں بظاہر استعمال نہیں کی جا رہیں۔ یہ مشینیں امریکا نے گزشتہ برس فراہم کی تھیں۔اس رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ استعمال کرنے والی اعلی شخصیات کسٹمز ضوابط پورے نہیں کرتیں، جبکہ وی آئی پی گزرگاہ کے باوجود اعلی حکومتی اہلکاروں کے لیے ویری ویری امپورٹنٹ پرسن لانج بنایا گیا ہے۔افغان صدر حامد کرزئی کی جانب سے بدعنوانی پر قابو پانے کے وعدوں کے باوجود افغانستان کے امرا کمزور ملکی معیشت کو مزید خطرے میں ڈالتے ہوئے نوٹوں کے بریف کیس دبئی جیسے محفوظ مقامات پر منتقل کرتے رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا: کابل ایئرپورٹ پر رقوم کی غیرقانونی منتقلی کے خلاف بنیادی طریقہ کار کے نفاذ میں مستقل تاخیر انتہائی پریشان کن ہے۔ افغانستان سے اربوں ڈالر کابل ایئرپورٹ کے راستے بیرون ملک منتقل کیے جاتے ہیں امر...

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے انتہا پسندی، شدت پسندی اور دہشت گردی کو ملک کی سلامتی کیلئے بہت بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر محاذ پر دہشت گردوں کا مقابلہ کریگی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے انتہا پسندی، شدت پسندی اور دہشت گردی کو ملک کی سلامتی کیلئے بہت بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر محاذ پر دہشت گردوں کا مقابلہ کریگی، پاکستان امن پسند ملک ہے، تمام ممالک کیساتھ اپنے تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، افغان نیشنل ڈیفنس چیف پر حملے کا پاکستان پر الزام بے بنیاد ہے ،اس بارے الزام تراشی کی بجائے ٹھوس شواہد اور معلومات فراہم کی جائیں، جمہوریت کے تسلسل ، معاشی ترقی اور ملکی سلامتی کیلئے منصفانہ ،آزادانہ اور شفاف انتخابات ناگزیر ہیں،الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانے کیلئے ہر قسم کا تعاون فراہم کرینگے۔وہ بدھ کو یہاں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔  Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی عدم گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے توقیر صادق کی گرفتاری میں تعاون نہ کرنے پر آئی جی پولیس پنجاب اور موٹروے کو طلب کرلیاہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی عدم گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے توقیر صادق کی گرفتاری میں تعاون نہ کرنے پر آئی جی پولیس پنجاب اور موٹروے کو طلب کرلیاہے جبکہ سپریم کورٹ کے معزز جج مسٹر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ کیا سمجھ لیں کہ توقیر صادق اب گرفتار نہیں ہو سکتا؟ گرفتاری میں کیا مشکلات ہیں؟عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔منگل کو سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت کی ۔سماعت شروع ہوئی توتفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ انہیں اور چیئرمین نیب کو دھمکیاں مل رہی ہیں اور ان کیخلاف بوگس ایف آئی آر درج کرانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ کوئی دھمکیاں دے رہا ہے تو نیب قانون کے تحت اسے 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے،چوروں کو پکڑ لیں، دھمکیاں ملنا بند ہو جائیں گی ۔بعد ازاںمزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔  Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورجڑواں شہر راولپنڈی میں سردی بڑھتے ہی گیس کا بحران شروع ہو گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورجڑواں شہر راولپنڈی میں سردی بڑھتے ہی گیس کا بحران شروع ہو گیا پریشر کم ہونے کی وجہ سے طلباء کو ناشتہ کے بغیر سکول جانا پڑا جبکہ شہریوں نے گیس پریشر کمی پر سخت براہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریشر کی کمی کا مسئلہ جلد حل کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو بھی جڑواں شہروں میں سی این جی کے حصول میں مشکلات کے ساتھ ساتھ گھروں میں گیس پریشر کم ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔  Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر امریکہ کو تحفظات ہیں

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر امریکہ کو تحفظات ہیں توانائی کا بحران حل کرنے کیلئے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں پاکستان کے ساتھ ایڈ نہیں ٹریڈ کے ذریعے تعلقات بہتر بنائینگے مذہبی آزادی پر یقین رکھتے ہیں پاکستان کا بہتر مستقبل دیکھنا چاہتے ہیں۔پیر کو کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط تیز کرنے کے لیے جلد ہی معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے ۔ انہوںنے کہا دونوں ملکوں کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ملکر لڑیں گے۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

وفاقی محتسب اور مشیر پٹرولیم کو ان کے عہدوں سے نااہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)وفاقی محتسب اور مشیر پٹرولیم کو ان کے عہدوں سے نااہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں۔یہ درخواستیں محمود اختر نقوی نے پیر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں داخل کرائیں۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ درہری شہریت کیس کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد انہیں مشیر پٹرولیم بنا دیا گیا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو ان کے عہدے کیلئے نااہل قرار دے کر برطرف کیا جائے۔ایک اور درخواست میں محمود نقوی نے صدر مملکت کے پرنسپل سیکرٹری سلمان فاروقی کو وفاقی محتسب کے اضافی چارج دئیے جانے کو آئین اور قانون کے بھی خلاف قرار دیا۔ان کا موقف ہے کہ سلمان فاروقی کو دی جانے والی اضافی ذمہ داریاں بدنیتی پر مبنی ہیں۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ کرپشن کے ناسور نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں۔نااہل وفاقی حکمرانوں کے دور میں کرپشن کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ثناء نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ کرپشن کے ناسور نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں۔نااہل وفاقی حکمرانوں کے دور میں کرپشن کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔جس ملک میں اربوں روپے کی کرپشن ہووہاںترقی و خوشحالی کا تصور ناپید ہوجاتاہے۔بدعنوانی حکمرانوں میں سرایت کرجائے تومعاشرے تباہ ہوجاتے ہیں۔کرپشن، بیڈ گورننس کی کھوکھ سے جنم لیتی ہے۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ زرداری ٹولے نے قومی وسائل لوٹ کر ملک و قوم کو اندھیروں میں دھکیل دیاہے۔قومی ادارے تباہ کردیئے گئے ہیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ نے زربابا چالیس چوروں کی ریکارڈ کرپشن کو بے نقاب کرکے رکھ دیاہے۔افسوس کا مقام ہے کہ نااہل وفاقی حکمرانوں کے دور میں پاکستان عالمی سطح پر 33واں کرپٹ ترین ملک بن چکاہے۔ ایک طرف وفاقی حکمرا ن قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں اور دوسری طرف عوامی مسائل کے حل میںمجرمانہ غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں جو انتہائی شرم کا مقام ہے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے ہر سطح پرشفافیت اور میرٹ کو فروغ دیاہے۔ پنجاب ح...

سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ صدر کی جانب سے اعلی عدلیہ میں ججز کی تقرری پ= ر سپریم کورٹ سے رائے حاصل کرنے کے لیے دائر کیے گئے ریفرنس کی سماعت آج (پیر کو )کرے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ثناء نیوز)سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ صدر کی جانب سے اعلی عدلیہ میں ججز کی تقرری پ = ر سپریم کورٹ سے رائے حاصل کرنے کے لیے دائر کیے گئے ریفرنس کی سماعت آج (پیر کو )کرے گا۔ عدالتی بینچ جسٹس خلجی عارف حسین کی سربراہی میں جسٹس طارق پرویز ، جسٹس اعجاز افضل خان ، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل ہے ۔بینچ صدر کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت دائر کیے گئے ریفرنس کی سماعت کرے گا۔ جس میں صدر کی جانب سے اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کے حوالے سے 13 نکات پر سپریم کورٹ سے رائے طلب کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ صدر نے ریفرنس میں13سوالات اٹھائے ہیں کہکیا ججز تقرری میں سنیارٹی کے اصول کو مد نظر رکھا گیا؟ ججز تقرری سے متعلق صدر مملکت کیا اختیار رکھتے ہیں؟ جوڈیشل کمیشن ججز تقرری میں کس حد تک با اختیار ہے؟ پارلیمانی ججز کمیٹی ججز کی تعیناتی میں کیا اختیار رکھتی ہے؟ کسی کو جج بنانے کا کیا معیار ہے؟ کیا سنیارٹی کے طے شدہ اصولوں کو توڑا جا سکتا ہے؟ کیا سینئر رکن کے بجائے جونیئر جج جوڈیشل کمیشن میں بیٹھ سکتا ہے؟ کیا جونیئر جج کو کمیشن میں بٹھانا غیر آئینی نہیں ک...

مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاباتمیں قوم کی طرف سے دیا گی=ا مینڈیٹ ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے تاہم ملک کو ان لوگوں کی گرفت سے نکالنا ہوگا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ثناء نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاباتمیں قوم کی طرف سے دیا گی=ا مینڈیٹ ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے تاہم ملک کو ان لوگوں کی گرفت سے نکالنا ہوگا جنہوں نے ہرادارے کو تباہ کر دیا۔ مضبوط معیشت ، ٹھوس پالیسیوں اور اچھے طرز حکمرانی سے عوام کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔انہوں نے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں پر زور دیا کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھر پور کوشش کریںاتوار کورائے ونڈ میں نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے پنجاب کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانا ہے تو دن رات کام کرنا ہوگا۔ کارکن ایک دن ضائع کئے بغیر عام انتخابات کی تیاری کریں۔ نوازشریف نے کہا کہ امید ہے کارکنوں کی محنت سے آئندہ عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت ملے گی۔ کامیابی کے بعد ملک کو گھمبیر مسائل سے نکالنے کیلئے احسن اقدامات کریں گے۔نواز شریف نے کہا کہ خلوص نیت سے عوام کی خدمت اور محنت کرتے رہے تو آئندہ عام انتخابات م...

وفاقی وزیراطلاعات قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں جمہوریت پر ڈاکہ ہمیشہ ایوان صدر سے ڈالا گیا۔پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں بیٹھا کر سازش کا خاتمہ کر دیا

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ثناء نیوز) وفاقی وزیراطلاعات قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں جمہوریت پر ڈاکہ ہمیشہ ایوان صدر سے ڈالا گیا۔پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں بیٹھا کر سازش کا خاتمہ کر دیا جبکہ بے نظیر بھٹو نے نفرت کی سیاست کو ختم کرکے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا ۔بے نظیر بھٹو کی کوششوں سے میثاق جمہوریت لکھا گیا لیکن پہلے ہی روز سے پنجاب حکومت میثاق جمہوریت کی نفی پر کھڑی ہے۔ ہم پر سارے مقدمات نواز شرف کے دور میں بنائے گئے ۔ اتوار کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں بے نظیر بھٹو شہید کی یاد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں نفرت کے زاویے زیادہ ہیں لیکن پیپلز پارٹی نے نفرت کی سیاست کو ختم کر کے مفاہمت کو فروغ دیا ۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے میثاق جمہوریت کے ذریعے سب کچھ بھلا کر سب کو اکھٹا کیا اور انہوں نے ہمیشہ نفرتوں کے خاتمے کو درس دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان میں ان جماعتوں کے ساتھ بیٹھیں ہیں جن کے ساتھ ماضی میں تلخیاں رہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ایوان صدر میں سیاسی صدر کا بیٹھنا...

شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈورن حملے میں القاعدہ کے نائب سربراہ شیخ خالد بن عبدالرحمان المعروف شیخ ابوزید الکویتی کی ہلاکت کی مقامی طالبان نے تصدیق کردی ہے

میرانشاہ(  مانیٹرنگ ڈیسک ثناء نیوز)شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈورن حملے میں القاعدہ کے نائب سربراہ شیخ خالد بن عبدالرحمان المعروف شیخ ابوزید الکویتی کی ہلاکت کی مقامی طالبان نے تصدیق کردی ہے۔میران شاہ سے مقامی طالبان ذرائع نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے نہ صرف ہلاکت کی تصدیق کی بلکہ بتایا کہ اس حملے میں ان کے دس ساتھی بھی مارے گئے ہیں۔حکومتی ذرائع نے تاحال شیخ خالد کی ہلاکت کی اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ چھیالیس سالہ شیخ ابوزید الکویتی کو ابویحیی اللبی کے بعد القاعدہ کا نائب سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔وہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کے بعد تنظیم کے دوسرے اہم ترین رہنما تھے اور اس عہدے پر کام کرنے سے قبل وہ القاعدہ کے شرعی امور کے نگران تھے ۔طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ ابوزید پر اس سے قبل بھی حملے ہوئے ہیں لیکن وہ ان میں بچنے میں کامیاب رہے ہیں۔یہ ڈرون حملہ جمعرات کی صبح شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ سے تیرہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک گاں مبارک شاہی میں ہوا تھا اور ابتدائی طور پر اس میں چار افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تھی جن میں سے ایک...

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عمران فاروق کے قتل سے متعلق اسکاٹ لینڈیارڈ کے لندن میں کاروباری آ فس پر چھاپے سے کوئی بھی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہے

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عمران فاروق کے قتل سے متعلق اسکاٹ لینڈیارڈ کے لندن میں کاروباری آ فس پر چھاپے سے کوئی بھی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہے،یقین ہے تحقیقات کے بعد ایم کیوایم سے متعلق غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی۔بیان میں کہا گیاکہ ایم کیو ایم حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت اور ملک میں سیکیولر قوتوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ اس سے قبل اسکاٹ لینڈیارڈ نے آ فس پر چھاپے کے دوران اہم شواہد ملنے کی تصدیق کی تھی ، تاہم ایم کیو ایم نے اس چھاپے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو بھارت میں مبینہ طور پر تیزاب پلا دیا گیا

بنگلور(مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو بھارت میں مبینہ طور پر تیزاب پلا دیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ایونٹ کا مسلسل پانچواں میچ میزبان بھارت کو ہرانے والی قومی ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو مبینہ طور پر تیزاب پلادیا گیا ۔ قومی کھلاڑی جب ناشتہ کرنے لگے تو میز پر پانی کی بوتلوں کے ساتھ ایک تیزاب کی بوتل رکھی گئی۔ کپتان ذیشان عباسی نے غلطی سے اسے پی لیا جس سے ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں فوری طبی امداد کے لیے قریب میں واقع رمیہ ہسپتال لے جایا گیا ۔ٹیم ذرائع کے مطابق ذیشان عباسی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔  Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook