پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دی ہے کہ نگران حکومت کیلئے مشاورتی عمل میں تحریک انصاف کو بھی شامل کیا جائے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دی ہے کہ نگران حکومت کیلئے مشاورتی عمل میں تحریک انصاف کو بھی شامل کیا جائے۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے الیکشن سے پہلے ترقیاتی منصوبے شروع کر کے اور عوام کے پیسے سے میڈیا میں اشتہاری مہم چلا کرپری پول دھاندلی کی جارہی ہے جن کے تحریری ثبوت الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیئے ہیں،اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے عوامی نمائندوں کا میں سے 31فیصد اراکین کا این ٹی این نمبر بھی نہیں ہے،45 لاکھ سے زائد تارکین وطن کو ووٹ دینے کے طریقہ کار کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو تجاویز دی ہیں، موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے سے دھاندلی کا امکان کم ہوگا، ضمیر فروشوں کا پارٹی چھوڑنے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،جنوبی پنجاب کے حالیہ جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت نے سونامی کو ختم ہوجانے کا کہنے والوں کے ارمان ٹھنڈے کردیئے ہیں، ان خیالات کا اظہار عمران خان نے جمعرات کویہاں چیف الیکشن کمیشن فخرالدین جی ابراہیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ 

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

تبصرے