نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جولائی 15, 2012 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں میں بچوں کے ختنوں کے حوالے سے ایک اہم قرار داد منظور کر لی گئی

کولون(ثناء نیوز )جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں میں بچوں کے ختنوں کے حوالے سے ایک اہم قرار داد منظور کر لی گئی۔ اس سے قبل کولون کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ نے ختنے کو جسمانی نقصان قرار دیا تھا۔ جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں میں منظور کی گئی اس قرار داد میں سبھی بڑی سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ بچوں کا ختنہ ایک مذہبی حق ہے، جسے تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جرمنی کی سیاسی جماعتوں نے کولون شہر کی ایک مقامی عدالت کے اس فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں ختنے کو سنگین جسمانی نقصان قرار دیا گیا تھا۔ کولون کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ کی طرف سے ختنے کو جسمانی نقصان قرار دیے جانے پر جرمنی میں مسلمان اور یہودی کمیونٹی میں ایک بحث شروع ہو گئی تھی۔جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی اتحادی حکومت نے عہد ظاہر کیا ہے کہ وہ جلد ہی اس حوالے سے قانون سازی کرے گی تاکہ ختنوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ممکنہ طبی یا معاشرتی پیچیدگیوں کے باعث ڈاکٹروں یا والدین کے خلاف قانونی کارروائی نہ کی جا سکے۔ ناقدین کے بقول حکومت کی طرف سے اس مسئلے پر جتنی جلدی ردعمل ظاہر کیا گیا ہے، اس سے اِس معاملے کی نزاکت کا بخوبی...

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر 15ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے اور زرمبادلہ کے کل ذخائر 14ارب93کروڑ95لاکھ ڈالر ہو گئے

کراچی ( ثناء نیوز )پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر 15ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے اور زرمبادلہ کے کل ذخائر 14ارب93کروڑ95لاکھ ڈالر ہو گئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 13جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر 10ارب50کروڑ16لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 4ارب43کروڑ79لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ سے ملنے والی امداد کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گے ۔

امریکی ریاست کولوراڈو میں امریکی فلم ڈارک نائیٹ رائزز کے پریمےئر کے دوران نا معلوم افراد نے سینما میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے

کولوراڈو (ثناء نیوز ) امریکی ریاست کولوراڈو میں امریکی فلم ڈارک  نائیٹ رائزز کے پریمےئر کے دوران نا معلوم افراد نے سینما میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر اروڈا کے نواح میں موجود سینما میں نئی فلم ڈارک نائٹ رائزز کی نمائش کے دوران فائرنگ سے14 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے مقامی میڈیا کے مطابق دو افراد فائرنگ میں ملوث ہیں جنہوں نے گیس ماسکس پہن رکھے تھے فائرنگ سے پہلے حملہ آوروں نے گیس کا دھماکہ بھی کیا تھا پولیس نے لوگوں کو سینما سے باہر نکال کر سینما کی تلاشی شروع کر دی ہے جبکہ جائے حادثہ سے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس سے تحقیقات کی جا رہی ہے دوسری جانب زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔

سپریم کورٹ میں آئیندہ ہفتہ مقدمات کی سماعتکے لیے دولارجر بینچ ایک ڈویژن بینچ اور ایک تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز )سپریم کورٹ میں آئیندہ ہفتہ مقدمات کی سماعت کے لیے دولارجر بینچ ایک ڈویژن بینچ اور ایک تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو بلوچستان ٹارگٹ کلنگ، ایفی ڈرین کورٹ کیس ، اراکین پارلیمان کی دوہری شہریت، توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف مقدمات، این آر او عملدر آمد کیس،وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کے مقدمات سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ جسٹس میاں شاکر اللہ جان ، جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل ہے جو پیر کو توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف دائر 18 مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس امیر یان مسلم ، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس اعجاز چوہدری اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل لارجربینچ بدھ 25 جولائی کو این آر او عملدر آمد کیس کی سماعت کرے گا اس مقدمہ کی سماعت کے لیے عدالت نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو حکم دے رکھا ہے کہ وہ صدر آصف علی زر داری کے خلاف سوئس عدالتوں میں مقدمات کھولنے کے لیے خط لکھ...

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے اور اس کی بالادستی کے ایجنڈے پر عملدر آمد جاری رہے گا

اسلام آباد (ثناء نیوز ) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے  کہ پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے اور اس کی بالادستی کے ایجنڈے پر عملدر آمد جاری رہے گا۔ قوم کی یہی اجتماعی دانش گاہ ان کے احساسات ، جذبات کی حقیقی ترجمان ہے۔ جمہوری و سیاسی قوتوں کے درمیان ہم آہنگی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت اٹھا نہیں رکھیں گے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو بھی اپنی اس ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو عوامی نیشنل پارٹی کے وفد اور نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی سے الگ الگ ملاقاتوں میں کیا۔ متذکرہ حکومتی اتحادی جماعت کے وفد نے سینیٹر زاہد خان کی قیادت میں ملاقات کی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم کے دورہ افغانستان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ اتحادی جماعت نے حکومت کی خطے میں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات میں فروغ کے لیے کاوشوں کی تعریف کی۔ علاقائی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعاون میں اضافے کی پالیسی کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ اتحادی جماعت نے پارلیمنٹ کی بالادستی ا...

برما میں انتہا پسندوں و عسکریت پسندوں کیجانب سے مسلمانوں کو تہہ تیغ کر نے کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں دینی و مذہبی جماعتوں اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی کال پر یوم احتجاج کے طور پر منایا گیا

اسلام آباد(ثناء نیوز ) برما میں انتہا پسندوں و عسکریت پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو تہہ تیغ کر نے کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں دینی و مذہبی جماعتوں اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی کال پر یوم احتجاج کے طور پر منایا گیا۔ مسلمانوں کے وسیع پیمانے پر قتل و غارت گری کے خلاف عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی بے حسی کی مذمت کرتے ہوئے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ہے۔ ملک بھر کی مساجد میںنماز جمعہ کے اجتماعات میں برما کے مسلمانوں کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ حکومت پاکستان سے برما کے انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سخت نوٹس لینے اور برما کی حکومت سے اس بارے میں باضابطہ احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔ بڑے شہروں میں مظاہرے بھی کیے گئے۔ دینی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سلسلہ عروج پر ہے عالمی برادری بالخصوصی عالمی اسلام کی خاموشی سے امہ میں شدی...

ایک تازہ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ہجرتکرنے والے سب سے زیادہ افراد کا تعلق بھارت سے ہو گیا ہے

سڈنی(ثناء نیوز )ایک تازہ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ہجرت کرنے والے سب سے زیادہ افراد کا تعلق بھارت سے ہو گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارت نے چین اور برطانیہ کو اس میدان میں شکست دی ہے۔ آسٹریلوی وزارت داخلہ کے مطابق بھارت نے تارکین وطن کی تعداد کے حوالے سے چین اور برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق 2011 اور 2012 میں دنیا بھر سے ایک لاکھ پچاسی ہزار افراد کو آسٹریلیا میں امیگریشن دینے کے پروگرام کے تحت ویزے جاری کیے گئے۔ ان میں سے 29 ہزارکا تعلق بھارت سے تھا۔ اس طرح اس دوران ہجرت کر کے آسٹریلیا آنے والوں میں سے15.7فیصد صرف بھارتی تھے۔ تارکین وطن سے متعلق وزارت کے آسٹریلوی وزیر کرس بوون نے بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارت پروفیشنل امیگریشن پروگرام میں سرفہرست آیا ہے۔ ان کے بقول چین 25 ہزار پانچ سو افراد کے ساتھ دوسرے جبکہ اس فہرست میں25,275 افراد کے ساتھ برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔آسٹریلیا میں بھارتی باشندوں کے خلاف رونما ہونے والے چند ناشگفتہ واقعات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی سطح پر کشیدگی پیدا ہو گئی تھی ۔بوون نے مز...

پاکستان افغانستان اور برطانیہ نے خطے میں امن و استحکام اور دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے

کابل (ثناء نیوز ) پاکستان افغانستان اور برطانیہ نے خطے میں امن و ا ستحکام اور دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے یہ اتفاق رائے کابل میں پاکستان ،افغانستان اور برطانیہ کے درمیان پہلی سہ فریقی کانفرنس میں طے پایا ۔کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف جبکہ افغانستان کے وفد کی سربراہی صدر حامد کرز ئی اور برطانیہ کی نمائندگی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کی۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کے ملک کا کردار ادا کر رہا ہے اور عالمی برادری اس حوالے سے پاکستان کی قربانیوں اور کردار کا اعتراف کرتی ہے انہوں نے خطے کے امن واستحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کے ساتھ جتنے اچھے تعلقات اب ہیں وہ گزشتہ چھ دہائیوں میں نہیں تھے۔انہوں نے خطے میں امن واستحکام میں پاکستان کے کردار کو سرہاتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات سے خطے میں پائیدار امن ،ترقی اور خوشحالی ممکن ہو سکتی ہے۔وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مستحکم اور پر امن افغانستان ...

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور اسکی اتحادی جماعتیں مفادات کی سیاست کررہی ہیں

کراچی(ثناء نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے  کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور اسکی اتحادی جماعتیں مفادات کی سیاست کررہی ہیں۔کراچی میں مسلح ونگ رکھنے والی جماعتوں کے خلاف حکومت ایکشن لینے میں ناکام ہوچکی ہے۔پی پی اور اتحادی جماعتیں اسلام آباد میں متحد اور کراچی میں ایک دوسرے کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔ اگر صدرزرداری نے میثاق جمہوریت پر عمل کیا ہوتا تو آج بھی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوتے۔عوام ماورائے آئین کسی بھی اقدام کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔سندھ کی تقسیم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔میثاق جمہوریت کی طرح میثاق سندھ معاہدے پر بھی عمل کریں گے۔ 90 دنوں کے الٹی میٹم دے کر بجلی بحران سے نمٹنے اور کرپشن ختم کرنے کی باتیں عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہیں ۔ وہ جمعرات کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ (ن) اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مابین 7 نکاتی انتخابی مفاہمتی یادداشت ’’سندھ جوائنٹ ڈیکلریشن ‘‘کی دستخطی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ ۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل ظفر اقبال جھگڑا ۔مرکزی رہنما نواب ممتاز علی بھٹو ۔لیاقت ...

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارےسیاسی دوست آئندہ انتخابات کا انتظار کریں آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے

کراچی (ثناء نیوز) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی دوست آئندہ انتخابات کا انتظار کریں آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے۔ سیاست میں مقابلہ جمہوری طریقے سے ہوتا ہے اور جمہوریت حاصل کرنے کا طریقہ انتخابات ہے۔ ان انتخابات میں فیصلہ ہوجائے گا کہ عوام کا اصل خادم کون ہے۔آئندہ انتخابات اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔ پیپلز پارٹی سازشوں سے نہیں گھبراتی، جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں ہم نے دی ہیں۔۔ پیپلز پارٹی کے جو رہنما، وزیر یا رکن پارلیمنٹ عوام کی خدمت کو اپنا فرض نہیں سمجھتا اس کیلئے پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں، تمام وزراء اور اراکین اسمبلی کی کارکردگی کا ایک ماہ بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی پی کے سندھ سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی علاقائی جماعت نہیں بلکہ قومی اور عوامی جماعت ہے۔ ہمارا مشن عوام کی خدمت اور خوشحال پاکستان ہے۔ اس مشن کو جا...

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے چار مسلمانوں اوراسلام قبول کرنے والے ایک برطانوی پر دہشت گردی سے متعلق الزامات کی بنیاد پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ان افراد کو رواں ماہ لندن سے گرفتار کیا گیا تھا

لندن (ثناء نیوز ) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے چار مسلمانوں اور اسلام قبول کرنے والے ایک برطانوی پر دہشت گردی سے متعلق الزامات کی بنیاد پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ان افراد کو رواں ماہ لندن سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جمعرات کو علی الصبح اسکاٹ لینڈ یارڈ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انتیس سالہ رچرڈ ڈارٹ، اکیس سالہ عمران محمود اور چھبیس سالہ جہانگیر عالم 2010 اور 2012 کے درمیان دہشت گردی کی تربیت کی غرض سے پاکستان گئے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ مشتبہ افراد دانستہ طور پر دہشت گردی میں ملوث ہونے یا کسی کو ایسے کسی عمل میں مدد فراہم کرنے کے الزامات پر گرفتار کیے گئے ہیں۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کے بیان میں ان تینوں پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے آپس میں مشاورت کی کہ پاکستان کیسے جایا جائے، وہاں تربیت کیسے حاصل کی جائے اور وہاں قیام کے دوران محفوظ کیسے رہا جائے۔چوتھی ملزم بائیس سالہ رخسانہ بیگم ہیں جبکہ پانچویں خالد جاوید بقا۔ ان پر ایسا مواد رکھنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے، جو ممکنہ طور پر دہشت گردی کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ ان پانچوں کو رواں ماہ لندن کے...

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ نگران سیٹ کے لیے حکومت اپوزیشن سے مشاورت کرے نگران سیٹ اپ مشاورت سے بننا چاہیے

لاہور (ثناء نیوز ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نگران سیٹ کے لیے حکومت اپوزیشن سے مشاورت کرے نگران سیٹ اپ مشاورت سے بننا چاہیے (ن) لیگ پارلیمنٹ سے باہر موجود سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کرے گی۔سپریم کورٹ کا حکم نہ ماننے والی حکومت کو لوگ ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہراتے جب تک سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں ہوتا۔سپریم کورٹ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ حکم دیتی رہے اگر 10 وزراء اعظم بھی عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر ہٹائے جاتے ہیں تو ایسا ہونا چاہیے۔(ن) لیگ ہم خیال سیاسی جماعتوں سے اتحاد کر رہی ہے اور کرتی رہے گی جب انتخابات ہوں گے بہتر پتہ چل جائے گا کون کس کو ٹف ٹائم دیتا ہے پی پی پی ماضی میں بھی ٹف ٹائم دیتی رہی ،آج بھی دے رہی ہے۔آئین بالا تر ہے تمام ادارے اسی سے نکلے ہیں نیٹو سپلائی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں آئین میں ترامیم کا مقصد ہی یہی ہے کہ حکومت میں موجود شخص انتخابات پر اثرانداز نہ ہو سکے۔فخر الدین جی ابراہیم کی تقرری سے ملک میں شفاف انتخابات کے احکامات بڑھ گئے ہیں سب جماعتوں کو ان پر اعتماد ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مشاورتی اجلاس ک...

سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس کی تحقیقاتسے ہٹا کر گلگت بلتستان کا آئی جی مقرر کیے جانے والے افسر حسین اصغر کو واپس لانے کے لیے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے مشاورت کر کے آج (جمعرات کو) بتائیں کہ حسین اصغر کو واپس لایا جارہا ہے یا نہیں

اسلام آباد(ثناء نیوز )سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس کی تحقیقات سے ہٹا کر گلگت بلتستان کا آئی جی مقرر کیے جانے والے افسر حسین اصغر کو واپس لانے کے لیے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے مشاورت کر کے آج (جمعرات کو) بتائیں کہ حسین اصغر کو واپس لایا جارہا ہے یا نہیں، عدالت نے قرار دیا ہے کہ حسین اصغر نہ آئے تو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ حسین اصغر حکومت کا ملازم ہے یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ حکم نہیں مانتا اگر حکومت سول سرونٹ ایکٹ پر عمل درآمد نہ کراسکی تو نظام تباہ ہو جائے گا۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے بدھ کو حج کرپشن کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اب تک حسین اصغر کو معطل کیوں نہیں کیا گیاعدالت مزید تاخیر برداشت نہیں کرے گی حسین اصغر واپس نہ آئے تو ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم جاری کر دیا جائے گا چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی تو کچھ بھی نہیں ہو گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ حسین...

وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھے

آٹھ مقام(ثناء نیوز)وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے  کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات اور بات چیت کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتا ہے بات چیت کا عمل بحال کر دیا گیا ہے وزیر اعظم بدھ کے روز آٹھمقام میں ایک بڑے عوام جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان،وزیر اعظم چوہدری مجید ،وزراء حکومت نے بھی خطاب کیا۔وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کے لیے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ہم جمہوریت کے لیے جان دے سکتے ہیں ہم نے قربانیاں دی ہیں۔اتحادی حکومت نے پانچواں بجٹ ددیے دیا ہے منتخب حکومت کا بڑا کارنامہ ہے ہم نے یہ بھی ثابت کر دیا کہ عوام کی خواہشات کو ہر چیز پر مقدم رکھتے ہیں۔حکومت اور اس کی اتحادی جماعتیں ملک میں صاف و شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات چاہتی ہیں۔اس کے لیے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کر دیا گیا ہے ہم چور دروازے سے نہیں عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدا...

کراچی میں پرتشدد واقعات اور فائرنگ کےمختلف واقعات میں 13افراد جاں بحق ہو گئے

کراچی(ثناء نیوز ) کراچی میں پرتشدد واقعات اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 13افراد جاں بحق ہو گئے ، پولیس و رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ فائرنگ کا تازہ واقعہ کراچی کے علاقے تین ہٹی بلوچ مسجد کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ اورنگی ٹاؤن مومن آباد کالونی میں بھی ایک شخص نامعلوم گولی کا نشانہ بنا۔ کراچی کے علاقے لیاری سے صبح گلہ کٹی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ سرجانی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا احتشام اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ کھوکھرا پار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ارسلان جاں بحق ہوگیا جبکہ ناظم آباد گول مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یاور مہدی نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملیر ندی سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد کی گئی۔ ادھر پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود میں واقع عسکری پارک کے عقب میں نامعلوم ملزمان نے دستی بم حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں دستی بم کے حملے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل...

شام کے دارالحکومت دمشق میں کابینہ کے وزراء کے ایک اہم اجلاس میں ہونے والے خود کش دھماکے میں وزیر دفاع داود راجحہ اور نائب وزیر دفاع آصف شوکت صھر جو صدر بشارلاسد کے برادرِ نسبتی بھی تھے ہلاک ہو گئے

دمشق (ثناء نیوز )شام کے دارالحکومت دمشق میں کابینہ کے وزراء  کے ایک اہم اجلاس میں ہونے والے خود کش دھماکے میں وزیر دفاع داود راجحہ اور نائب وزیر دفاع آصف شوکت صھر جو صدر بشارلاسد کے برادرِ نسبتی بھی تھے ہلاک ہو گئے جبکہ وزیر داخلہ بھی زخمی ہو گئے ۔شام کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق یہ خود کش دھماکے دمشق میں نیشنل سکیورٹی کی عمارت میں کابینہ کے وزراء اور اعلی سرکاری اہلکاروں کے ایک اہم اجلاس کے دوران ہوا۔اطلاعات کے مطابق دھماکے میں وزیر داخلہ بھی زخمی ہو گئے ہیں۔یہ دھماکہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب حکومت مخالفین کا دعوی ہے کہ دمشق ایک بڑے حملے کی زد میں ہے۔سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی خبر میں کہا گیا کہ وزیر دفاع نیشنل سکیورٹی کی عمارت پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔دمشق میں حکومت اور مخالفین کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔انٹر نیٹ پر دستیاب ایک ویڈیو میں دارالحکومت دمشق میں ایک بیرک کو آگ کی لپیٹ میں دکھایا گیا ہے۔حکومت کے مخالفین کا دعوی ہے کہ دمشق کی ’آزادی‘ اب زیادہ دور نہیں ہے۔ جبکہ سرکاری ذرائع نے دمشق پر بڑے حملے کی اطلاعات کو رد کر دیا ہے۔

ممبئی حملوں کے ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کرنے والی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھارت کا دورہ کرنے والے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کو وقت کا ضیاع اورقانونی حیثیت سے عاری قرار دے کر مسترد کردیا ہے

راولپنڈی(ثناء نیوز ) ممبئی حملوں کے ملزمان کے خلاف مقدمے  کی سماعت کرنے والی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھارت کا دورہ کرنے والے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کو وقت کا ضیاع اورقانونی حیثیت سے عاری قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ وکیل صفائی ریاض اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ آٹھ رکنی کمیشن کے ارکان نے بھارت میں چار عینی شاہدین پر جرح کے بغیر اپنی تحقیقات رپورٹ تیار کی تھی اس لیے عدالت نے اسے مقدمے کا ریکارڈ بنانے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان میں جن سات ملزمان کے خلاف اس مقدمے کی سماعت کی جا رہی ہے ان میں کالعدم لشکر طیبہ کا ایک مبینہ کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی بھی شامل ہے جس پر نومبر 2008 میں بھارتی اقتصادی مرکز پر دہشت گردی کی اس کارروائی کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔تین دن تک جاری رہنے والے ان حملوں میں 166 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کے اجمل قصاب نامی ایک پاکستانی حملہ آور کو بھارتی پولیس نے زندہ پکڑا تھا۔استغاثہ اور صفائی کے وکلا پر مشتمل پاکستانی کمیشن نے مارچ میں بھارت کا دورہ کیا تھا لیکن ریاض چیمہ کہتے ہیں کہ بھارتی حکام نے اہم گواہوں بشمول اجمل قصاب سے جرح کی اجازت نہیں دی تھی۔۔ عدالت کا کہنا ہے کہ...

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نےنیٹوسپلائی کی بحالی اور ڈرون حملوں کیخلاف بابِ خیبر جمرود کے مقام پر نیٹو سپلائی روٹ پر دیئے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم عالمی امن کے خواہاں ہیں لیکن ہماری اس خواہش کو کمزوری سمجھ کرامریکہ اور اُس کے اتحادی دنیا بھر میں مسلمانوںکا خون پانی کی طرح بہارہے ہیں

جمرود(ثناء نیوز ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے نیٹوسپلائی کی بحالی اور ڈرون حملوں کیخلاف بابِ خیبر جمرود کے مقام پر نیٹو سپلائی روٹ پر دیئے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم عالمی امن کے خواہاں ہیں لیکن ہماری اس خواہش کو کمزوری سمجھ کرامریکہ اور اُس کے اتحادی دنیا بھر میں مسلمانوںکا خون پانی کی طرح بہارہے ہیں۔امریکی فیصلوں سے دنیا میں بدامنی اور دہشت گردی پھیل رہی ہے۔ہم نیٹوسپلائی کو بزورقوت روک سکتے ہیں۔لیکن بدامنی سے بچنے کے لئے ہم چاہتے ہیں کہ ملکی مفاد اور قومی اُمنگوں کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فیصلہ حکمران کریں۔نوازشریف اور عمران خان اب بھی نیٹوسپلائی کے خلاف سڑکوں پر نہ نکلے تو عوام انہیں امریکہ کے دوست اور پاکستان کے دشمن سمجھنے میں حق بجانب ہونگے۔دہشت گردی کو ختم کرنے کے نعرے پر آنے والے امریکہ نے پورے خطے کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر افغانستان اور پاکستان کے معصوم شہریوں ضعیف بزرگوں،عورتوں اور بچوںکا قتل عام کیا ہے۔سید منورحسن نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور امت مسلمہ کا دشمن ہے جس نے قرآن پاک کو جلانے اور نبی اکرمؐ کے خاکے بناکر اسلام اور مسلمانوں سے کھلی دشمنی ...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بے نظیربھٹو قتلکیس کی دوسری ایف آئی آر کے اندراج کے لیے دائر مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مقدمہ کی سماعت کے لیے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا جائے گا

اسلام آباد(ثناء نیوز ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بے نظیربھٹو قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر کے اندراج کے لیے دائر مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مقدمہ کی سماعت کے لیے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا جائے گا جبکہ حکومت کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا ہے کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس بارے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ عام کر دی گئی ہے منگل کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربرا ہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے بے نظیر بھٹو کے سابق پروٹوکول آفیسر چوہدری محمد اسلم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل رشید اے رضوی نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے بے نظیر بھٹو کے خلاف مجرمانہ سازش کی اور اس سازش کا ذکر بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں بھی کیا تھا۔رشید اے رضوی کا کہنا تھا کہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی بھٹو خاندان سے ذاتی عداوت تھی اور پرویز الٰہی کا نام بے نظیر کی ای میلز اور خطوط میں بھی تھا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پرویز الٰہی تو پیپلز پارٹی کی حکوم...

روس نے شام کے گاں تریمسہ میں بڑے پیمانےپر ہونے والی قتل و غارت سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مجوزہ مذمتی بیان رکوا دیا ہے

نیویارک (ثناء نیوز )روس نے شام کے گاں تریمسہ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی قتل و غارت سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مجوزہ مذمتی بیان رکوا دیا ہے۔ روسی سفارتکاروں نے تریمسہ کے واقعات کو غیر واضح قرار دیتے ہوئے بیان کی مخالفت کی ہے۔ سلامتی کونسل کے مجوزہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو تریمسہ پر حملے سے شام کی حکومت نے بھاری ہتھیار استعمال نہ کرنے سے متعلق اپنے وعدے کا پاس نہیں کیا جو اس نے عرب لیگ اور اقوام متحدہ کے مندوب کوفی عنان کو دیا تھا۔ دمشق حکومت نے اس حملے کے الزامات رد کر دیے ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل میں شام کی صورتِ حال پر ایک قرارداد پر بدھ کے روز ووٹنگ ہو رہی ہے۔ روس نے اس قرارداد کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے۔ یاد رہے شام میں سترہ ماہ سے جاری تحریک اور اسد حکومت کی سخت فوجی کارروائی کے تناظر میں مغربی اقوام کی تیار کردہ نئی قرارداد کو روس نے ابھی سے ویٹو کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے مندوب وتالی چرکن (Vitaly Churkin) نے سکیورٹی کونسل میں جاری مذاکراتی عمل کے بعد رپورٹرز کو بتایا کہ یہ سب پر واضح ہونا چاہیے کہ ان کا ملک اس قرارداد کے ...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مینعمران خان نے کہا ہے کہ ایک کو بیوی کے کاغذ کے ٹکڑے اور دوسرے کو جنرل جیلانی نے لیڈر بنایا۔

اسلام آباد (ثناء نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک کو بیوی کے کاغذ کے ٹکڑے اور دوسرے کو جنرل جیلانی نے لیڈر بنایا۔ تحریک انصاف پارلیمنٹ میں بیٹھی کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اکثریت نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ جمہوریت کے نام پر ڈاکے مارے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کونیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام سمر کیمپ کے شرکاء کے کرکٹ میچ کی افتتاحی تقریب کے دوران کھلاڑیوں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نے کہا کہ بچوں پر سر مایہ کاری قوم کا سب سے بڑا سر مایہ ہے۔ ہماری حکومت آئی تو ہم ہر یونین کونسل کی سطح پر کھیل کے میدان بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس مشکل وقت میں مقابلہ کرنا سکھاتی ہے کامیابی کے لیے ہار سے خوفزدہ ہو نے کی بجائے سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔سیاست میں بھی تحریک انصاف کی سونامی کامیاب ہو گی کیونکہ میرے مخالفین کو بہتر انداز میں مقابلہ کرنا نہیں آتا۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔ پاکستان اور بھارت کو جو بھی چیز مذاکرات کی طرف لے کر جاتی ہے دونوں ممالک ...

ایفی ڈرین کولڈ الاٹمنٹ کیس میں وعدہ معاف گواہ سابق ڈی جی ہیلتھ رشید جمعہ کو بازیاب کروا لیا گیا جس کے بعد رشید جمعہ نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا ۔نجی ٹی وی

راولپنڈی (ثناء نیوز )ایفی ڈرین کولڈ الاٹمنٹ کیس میں وعدہ معاف گواہ سابق ڈی جی ہیلتھ رشید جمعہ کو بازیاب کروا لیا گیا جس کے بعد رشید جمعہ نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق رشید جمعہ نے بطوروعدہ معاف گواہ اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔پیر کور شید جمعہ اچانک اے این ایف کے دفتر پہنچ گئے جہاں سے اے این ایف حکام نے رشید جمعہ کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جہاں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔عدالت نے بیان ریکارڈ کروانے کے بعد رشید جمعہ کو نام بطور ملزم خارج کرتے ہوئے انہیں سرکاری گواہ بنا لیا ہے ۔رشید جمعہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ بطور ڈی جی ہیلتھ کام کر رہے تھے تو انہوں نے دو فارما سیوئیکل کمپنیوں درناس اور بارس لیب کو اس وقت کے دفاقی وزیر صحت مخدوم شہباب الدین اور اس و قت کے سیکرٹری صحت خوشنود اختر لاشاری اور علی موسیٰ گیلانی کے دبائو پر ایفی ڈرین کا کوٹہ دیا داناس کمپنی کو2500 کلو گرام جبکہ بارس لیب کو 6500 کلو گرام کا کوٹہ دیا گیا اور بعد میں یہ کوٹہ بیرون بھیجنے کی بجائے پاکستان میں ہی فروخت کرنے کی بھی اجازت انہیں تینوں سیاسی شخصیات کیے دبائو پر دی بیان...

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر فوج سے بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سیکرٹری دفاع نرگس سیٹھی نے واضح کیا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے  دہشت گردی کے خلاف جنگ پر فوج سے بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سیکرٹری دفاع نرگس سیٹھی نے واضح کیا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے اور جلد اس مد میں مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ امریکا سے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کیلئے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ، واشنگٹن جائیں گے۔نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ تیار کیا جارہا ہے۔جبکہ دوسری طرف عسکری ذرائع نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے امریکا جانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے نرگس سیٹھی نے کہا کہ سلالہ حملے کے بعد متاثر ہونے والا پاک امریکہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کا سلسلہ دوبارہ بحال ہورہا ہے اور جلد اس کا نیا دور ہوگا جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی شریک ہوں گے ۔ اس دورے کی حتمی تاریخ طے ہونا باقی ہے، انہوں نے بتایا کہ اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی رقم کب ملے گی م...

)سپریم کورٹ آف پاکستان نے مہران گیٹ سکینڈل کیس کی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ تمام ریاستی امور صرف آئین کے تحت ہی چل سکتے ہیں اور 31 جولائی کو سابق صدر پرویز مشرف کے اقدامات کو کالعدم قرار دئیے جانے کے عدالتی فیصلہ کے بعد ملک میں آئی ایس آئی کا کوئی سیاسی سیل کام نہیں کر سکتا

اسلام آباد (ثناء نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان نے مہران گیٹ سکینڈل کیس  کی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ تمام ریاستی امور صرف آئین کے تحت ہی چل سکتے ہیں اور 31 جولائی کو سابق صدر پرویز مشرف کے اقدامات کو کالعدم قرار دئیے جانے کے عدالتی فیصلہ کے بعد ملک میں آئی ایس آئی کا کوئی سیاسی سیل کام نہیں کر سکتا اگر کوئی سیل کام کررہا ہے تو اسے فوری طور پر بندکیا جائے عدالت کا کہنا ہے کہ یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ماضی میں انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے سیاست دانوں میں رقوم تقسیم کی گئیں رقوم کی تقسیم میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ضرور ملے گی اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ عدالت میں مقدمہ آیا ہے اس کا فیصلہ ضرور سنایا جائے گا ۔ ملک میں بنگلہ دیش طرز کا سسٹم نہیں آ سکتاآئین کے تحت جمہوری عمل بغیر کسی ماورائے آئین مداخلت کے جاری رہے گا۔ پیر کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ائیر مارشل اصغر خان کی جانب سے دائر مقدمہ کی سماعت کی ۔۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل عرفان قادر ، سیکرٹری دفاع نرگس سیٹھی ، وزارت دفاع کے نمائندے کمانڈر ش...

)روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہےکہ شام کے خلاف پابندیوں پر روس سے بات کرنے کی مغربی ممالک کی کوششوں میں بلیک میلنگ کا عنصر شامل ہے۔

ماسکو (ثناء نیوز )روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام کے خلاف پابندیوں پر روس سے بات کرنے کی مغربی ممالک کی کوششوں میں بلیک میلنگ کا عنصر شامل ہے۔ بی بی سی کے مطابق مغرب نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس اس کی قرارداد کے مسودے کی مخالفت کرے گا تو اقوامِ متحدہ کے مبصرین کے مشن کو ختم کر دیا جائے گا۔امن کے سفیر کوفی عنان ماسکو پہنچنے والے ہیں اور توقع ہے کہ وہ روس سے اپیل کریں گے کہ روس سیاسی تبدیلی کے لیے شام پر مزید دبا ڈالے۔ کوفیعنان کا یہ دورہ ایسے وقت میں آیا ہے جب دمشق کے ارد گرد شدید لڑائی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔شام میں موجود اقوام متحدہ کے مبصرین کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے حما صوبے کے گاں تریمسہ میں باغیوں کے خلاف کارروائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم دمشق نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔اگر یہ الزامات سچ ثابت ہو گئے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ دمشق نے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ ایلچی کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔۔

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو کا طرز سیاست اپنایا،بلوچستان میں امن کی بحالی اور توانائی کے بحران کا خاتمہ اول ترجیح ہے

ریاض (ثناء نیوز ) وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انہوں نے شہید  بے نظیر بھٹو کا طرز سیاست اپنایا،بلوچستان میں امن کی بحالی اور توانائی کے بحران کا خاتمہ اول ترجیح ہے۔ یرون ملک پاکستانیوں کے ملکی سیاست میں حصہ لینے کے حق کیلئے سرگرم ہیں۔سعودی عرب کے دوروزہ سرکاری دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو کا طرز سیاست اپنایا ہے۔ جمہوری حکومت کی مفاہمت کی پالیسی کے نتیجے میں محض ایک سوپینتیس نشستیں لے کر پانچ کامیاب بجٹ پیش کیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں امن کی بحالی اورتوانائی کے بحران کا خاتمہ اول ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ملکی سیاست میں حصہ لینے کے حق کیلئے سرگرم ہیں۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد ان کی خواہش تھی کی پہلا دورہ سعودی عرب کا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ہر مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کویادرکھا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تعلقات کی جڑیں گہری اورمضبوط ہیں۔

دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متبنہ کیا ہے کہ اگر نیٹو سپلائی فوری بند نہ ہوئی تو نقصانات کے ذمہ دار پاکستانی حکمران اور امریکہ ہو ں گے

چمن (ثناء نیوز )دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی فوری بند کرنے کا  مطالبہ کرتے ہوئے متبنہ کیا ہے کہ اگر نیٹو سپلائی فوری بند نہ ہوئی تو نقصانات کے ذمہ دار پاکستانی حکمران اور امریکہ ہو ں گے ۔ دفاع پاکستان کونسل کے شرکاء نے نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف چمن میں پاک افغان سرحد پر لانگ مارچ کیا اور دھرنا دیا اور عزم ظاہر کیا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بندش تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔اس موقع پر دفاع پاکستان کونسل کے امیر مولانا سمیع الحق جماعت الدعوۃ کے امیر حمزہ حافظ محمد فضل اور دیگر قائدین نے خطاب کیا ۔اس موقع پر مولانا سمیع الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی طاقت سے حکمرانوں کو نیٹو سپلائی بند کرنے پر مجبور کر دیں گے۔حکمران ہوش کے ناخن لیں اور دیکھ لیں کہ لانگ مارچ میں کتنے لوگ شریک ہیں اگر ان کی بات نہ مانی گئی تو پھر حالات کے ذمہ دار حکمران خود ہوں گے ۔انہوں نے امریکہ پر بھی زور دیا کہ وہ نیٹو سپلائی فوری بند کر دے ورنہ نقصانات کا ذمہ دار وہ خود ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ حکومت سے نہیں امریکہ سے ہے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کی پالیسیوں پر لعنت بھیجتے ہیں ہ...

عام انتخابات نومبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم 14اگست کو الیکشن کے روڈ میپ کا اعلان کریں گے

اسلام آباد(ثناء نیوز ) عام انتخابات نومبر کے پہلے ہفتے میں ہونے  کا امکان ہے، وزیراعظم 14اگست کو الیکشن کے روڈ میپ کا اعلان کریں گے۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان عام انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے، ذرائع کے مطابق، سلم لیگ ن کی 7 رکنی اور پیپلز پارٹی کی 5 رکنی ٹیم نے مذاکرات میں حصہ لیا۔ن لیگ کی ٹیم میں چوہدری نثار، راجہ ظفرالحق، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، پرویز رشید جبکہ پیپلز پارٹی کی ٹیم میں خورشید شاہ، اعتزاز احسن، رضا ربانی،فرحت اللہ بابر، جہانگیر بدر شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا کہ نگران سیٹ اپ میں کوئی امپورٹڈ وزیراعظم، وزیراعلی اور وفاقی و صوبائی وزرا شامل نہیں کیے جائیں گے اور نگراں کابینہ ملک میں رہنے والے پاکستانیوں پر مشتمل ہوگی۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات پانچ یا سات نومبر کو ہوں گے جبکہ کسی غیر یقینی کی صورتحال کے پیدا ہونے کی صورت میں آئندہ انتخابات جنوری 2013ء کے پہلے ہفتے میں کروائے جائیں گے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نگران حکومت میں کوئی امپورئیڈ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ یا وزیر شامل ن...

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہےکہ پاکستانی عوام کو درپیش تمام مسائل کا حل معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر ڈالنے میں پوشیدہ ہے

لاہور (ثناء نیوز )مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو درپیش تمام مسائل کا حل معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر ڈالنے میں پوشیدہ ہے، مسلم لیگ ن نے پہلے دور حکومت میں دنیا بھر میں پاکستان کو تیزی سے ابھرتی معیشتوں کا سرتاج قرار دلوایا تھا۔پیر کو لاہور میں سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کی زیر صدارت منشور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی کے نام اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کے آزمودہ اور کامیاب دماغوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ماضی کی کامیابیوں کو حالیہ صورتحال بدلنے میں کامیاب ہوں گے اور ایک دفعہ پھر اندھریوں میں ڈوبے ملک کو روشن صبح کی نوید دے سکتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ ایک ایسے پروگرام کے تشکیل اور پھر اس پر مقررہ وقت میں عمل درآمد ہماری ذمہ داری ہے۔ جو پاکستانی عوام کو وہ ماحول فراہم کرسکے کے وہ اپنے لئے بھی رزق حلال کما سکیں اور پاکستان کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اجلاس میں سرتاج عزیز، سینیٹر پرویز رشید، چودھری جعفر اقبال، ماروی میمن، نزہت عامر، صدیق الفاروق، طارق عظیم، اسفندیار بھنڈارا، جنرل ریٹائرڈ قیوم ، اورڈاکٹر آصف کرمانی سمیت دیگر اہم ر...

امریکی وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن نے مصر کی فوجی کونسل کے سربراہ فیلڈ مارشل محمد حسین تنطاوی سے ملاقات میں مصری شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا

قاہرہ(ثناء نیوز )امریکی وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن نے مصر کی فوجی  کونسل کے سربراہ فیلڈ مارشل محمد حسین تنطاوی سے ملاقات میں مصری شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ نے صدر محمد مرسی کو اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے زور دیا کہ تمام مصری شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔اس سے پہلے ہلری کلنٹن نے صدر محمد مرسی کے ساتھ ملاقات کی تھی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار کے مطابق ملک میں اقتدار کی منتقلی اور فوجی کونسل کے صدر مرسی کے ساتھ جاری بات چیت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، امریکی وزیر خارجہ نے مصر میں خواتین اور اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی وزیر خارجہ قاہرہ میں فوجی قیادت سے ملاقات کے بعد مصر کے دوسرے بڑے شہر اور اخوان المسلمین کے مضبوط گڑھ اسکندریہ جائیں گی اور وہاں سے اسرائیل روانہ ہو جائیں گی۔اس سے پہلے انہوں نے مصری صدر سے ہونے والی ملاقات میں کہا تھا کہ امریکہ مصر میں جمہوریت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ایک امریکی اہکار نے صدر مرسی اور ہلری کلنٹن کی ایک...

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سولہ افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا

کراچی (ثناء نیوز )کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ٹارگٹ  کلنگ کے واقعات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سولہ افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا کراچی کے علاقہ ملیر میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا گلستان جوہر کے علاقہ صفورا چوک میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ شاہ فیصل کالونی میں پولیس موبائل پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا اورنگی ٹاؤن بلوچ باڑا میں دو افراد کو قتل کردیا گیا اورنگی ٹاؤن میں ہی ہائی کورٹ کے ملازم سید فیصل جمال کو قتل کیا گیا ملیر میمن گوٹھ میں ہاتھ پاوں بندھی نعش ملی سہراب گوٹھ میں خالی پلاٹ سے خاتون کی نعش برآمد ہوئی کورنگی عوامی کالونی میں پتہ اللہ نامی شخص جبکہ جمشید کوارٹر میں شیراز میمن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا بلدیہ ٹاون میں جمیل بلوچ نامی شخص کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ کھوکھرا پار میں نا معلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر چمن نامی شخص اور اس کی اہلیہ نادیہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس اور رینجرز نے ناتھا خان کے علاقہ ہزارہ چوک میں سرچ آپریشن کے دوران ای...

برطانیہ میں مسلمانوں پر مذہب کے نام پر تشددکیا جاتا ہے

لندن(ثناء نیوز ) برطانیہ میں مسلمانوں پر مذہب کے نام پر تشدد کیا جاتا ہے اینٹی مسلم وائلنس ہیلپ لائن ٹیل ماما کی ایک سروے رپورٹ میں برطانیہ میں رہنے والے مسلمانوں کے بارے میں یہ دلخراش حقیقت سامنے آئی ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کو جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے انھیں خوفزدہ اور ہراساں کیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے سلسلے میں بچوں اور 80-80 سال کے ضعیف العمر پنشنرز کو بھی نہیں بخشا جاتا، یہاں تک کنزرویٹو پارٹی کی شریک چیئرمین بیرونس سعیدہ وارثی اور صحافی جیمیما خاں کو بھی آن لائن دھمکیاں موصول ہوئیں جس کی پولیس کو رپورٹ دی گئی ٹیل ماما کے ذریعے رپورٹ دی گئی، یہ تنظیم جو فروری کے آخر میں بین المذاہب تنظیم فیتھ میٹرس کے ذریعے حکومت کی سرپرستی میں قائم کی گئی تھی اب تک اس طرح کے 140 واقعات جمع کئے ہیں۔ کم و بیش 75 فیصد واقعات میں خواتین کو نشانہ بنایا گیا ان میں سے 33 فیصد واقعات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت اور گروپ کے ارکان ملوث تھے۔ ہیلپ لائن نے کام کے مقامات پر، سڑکوں پر، پڑوسیوں کے درمیان اور خاص طور پر آن لائن پر ہونے ...