)روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہےکہ شام کے خلاف پابندیوں پر روس سے بات کرنے کی مغربی ممالک کی کوششوں میں بلیک میلنگ کا عنصر شامل ہے۔


ماسکو (ثناء نیوز )روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہےکہ شام کے خلاف پابندیوں پر روس سے بات کرنے کی مغربی ممالک کی کوششوں میں بلیک میلنگ کا عنصر شامل ہے۔ بی بی سی کے مطابق مغرب نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس اس کی قرارداد کے مسودے کی مخالفت کرے گا تو اقوامِ متحدہ کے مبصرین کے مشن کو ختم کر دیا جائے گا۔امن کے سفیر کوفی عنان ماسکو پہنچنے والے ہیں اور توقع ہے کہ وہ روس سے اپیل کریں گے کہ روس سیاسی تبدیلی کے لیے شام پر مزید دبا ڈالے۔ کوفیعنان کا یہ دورہ ایسے وقت میں آیا ہے جب دمشق کے ارد گرد شدید لڑائی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔شام میں موجود اقوام متحدہ کے مبصرین کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے حما صوبے کے گاں تریمسہ میں باغیوں کے خلاف کارروائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم دمشق نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔اگر یہ الزامات سچ ثابت ہو گئے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ دمشق نے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ ایلچی کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔۔

تبصرے