اشاعتیں

جنوری 27, 2013 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پاکستان مےں ووٹ کے ذرےعے آئندہ انتخابات مےںا نقلاب آنےوالا ہے ‘پاکستان سے کر پشن کے خاتمے کے بغےر مسائل کا حل ممکن نہےں ‘ پاکستان اور بھارت کے اچھے تعلقات دنیا میں امن کےلئے ضروری ہیں‘ڈراﺅن حملے پاکستان کی سالمےت اور خودمختاری پر حملے ہےں جن سے دہشتگردی مےں کمی نہےں اضافہ ہوتا ہے ‘امر ےکہ سمےت سب کو پاکستان کی سالمےت اور خودمختاری کا احترام کر نا چاہےے ‘ہم طاہر القادری کے تبدےلی کے منصوبے کی مکمل حماےت کرتے ہےں‘اگر ضرورت پڑی تو تحریک انصاف ڈاکٹرطاہرالقادری سے بھی بڑا دھرنا کرکے دکھائے گی

۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اڈیالہ جیل سے لاپتہ ہونے والے قیدیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔سپریم کورٹ نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے خفیہ اداروں کی تحویل میں دیئے گئے قیدیوں کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کے دوران سیکرٹری فاٹا جمال ناصر کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملزمان کے خلاف ثبوت نہیں ہے تو انہیں رہا کیا جائے ورنہ سخت حکم جاری کیا جائے گا۔عدالت کا کہنا تھا کہ بغیر مقدمہ حراست میں رکھنے کا اختیار کسی کو حاصل نہیں۔اگر یہ قیدی عسکریت پسند بھی ہیں تو ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جانا چاہیئے

پاکستان کاایٹمی توانائی کمیشن ،ایٹمی ری ایکٹروں سے 2030تک 8ہزار 800میگاواٹ بجلی پیدا کریگا۔340،340میگاواٹ کے دو ایٹمی بجلی گھرچشمہ کے مقام پر زیر تعمیر ہیںاور توقع ہے کہ یہ چین کے تعاون سے 2016تک کام کرناشروع کردینگے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 15 فروری تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز پیش کردی ۔