نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

فروری 3, 2013 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حکمران اتحاد کی جانب سے آئندہ تین چار روز میں اسمبلیوں کی تحلیل ، غیر جانبدار نگران وفاقی وصوبائی حکومتوں کے معاملات پر اہم اعلانات متوقع ہیں

اسلام آباد ( نیوز ایجنسیز )حکمران اتحاد کی جانب سے آئندہ تین چار روز میں اسمبلیوں کی تحلیل ، غیر جانبدار نگران وفاقی وصوبائی حکومتوں کے معاملات پر اہم اعلانات متوقع ہیں ۔ حکومت کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے ، نگران وزیراعظم اور انتخابات کی مجوزہ تاریخ پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔ ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ اس حوالے سے آئندہ چار روز انتہائی اہم ہیں۔ حکومت کی جانب سے اہم اعلانات متوقع ہیں۔ اپوزیشن کی طرح حکمران اتحاد میں بھی عام انتخابات کے حوالے سے نگران وزیر اعظم کی نامزدگی کے لیے اتحادیوں سے دو دو نام طلب کر لیے گئے ہیں۔ اتحادی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صدر آصف علی زرداری کو آئندہ 3 یا 4 روز میں نگران و زیراعظم کے بارے میں اپنی تجاویز سے آگاہ کر دیں گے وزیر قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک نے اتحادیوں کو صدمملکت کے پیغام سے آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے برطانیہ سے نگران وزیراعظم کے معاملے پر ایوان صدر کو بعض ہدایات جاری کیں تھی ان ہدایات کے تحت وزیر قانون ہدایت کی گئی تھی کہ وہ فوری طور پر اتحادی جماعتوں سے رابطے کریں اور نگران وزیر اعظم کے لیے ان سے دو دو نام لیں۔وزیر قا...

مسلم لیگ(ن)کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جنگ اور طاقت آزمائی کسی مسئلے کا حل نہیں۔ بارود اور خون کے کھیل سے نفرتیں پھیلتی اور دوریاں پیدا ہوتی ہیں

اسلام آباد)مسلم لیگ(ن)کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جنگ اور طاقت آزمائی کسی مسئلے کا حل نہیں۔ بارود اور خون کے کھیل سے نفرتیں پھیلتی اور دوریاں پیدا ہوتی ہیں۔ پاکستان اس کی بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔ طالبان کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش کو سنجیدگی سے لینا چاہئے کیوں کہ پاکستان کے عوام کو امن کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ حکومت، طالبان سے مذاکرات کے لئے بلاتاخیر سنجیدہ، بامقصد اور نتیجہ خیز عمل کا آغازکرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے عمل کی حمایت کی ہے۔ پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کردہ قراردادوں میں بھی زور دیا گیا ہے کہ معاملات کو درست کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ قوم امن چاہتی ہے، جس کے بغیر ترقی و خوشحالی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ مسلم لیگ(ن)کے صدر نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں کو قوم و ملک کے مفاد کی خاطر خلوص اور کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ریکارڈ کے پیش نظر شاید کوئی بھی اس کی ضمانت نہ دے سکے لیکن ہم اس مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ Ehtasabi Amal L...