مسلم لیگ(ن)کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جنگ اور طاقت آزمائی کسی مسئلے کا حل نہیں۔ بارود اور خون کے کھیل سے نفرتیں پھیلتی اور دوریاں پیدا ہوتی ہیں

اسلام آباد)مسلم لیگ(ن)کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جنگ اور طاقت آزمائی کسی مسئلے کا حل نہیں۔ بارود اور خون کے کھیل سے نفرتیں پھیلتی اور دوریاں پیدا ہوتی ہیں۔ پاکستان اس کی بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔ طالبان کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش کو سنجیدگی سے لینا چاہئے کیوں کہ پاکستان کے عوام کو امن کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ حکومت، طالبان سے مذاکرات کے لئے بلاتاخیر سنجیدہ، بامقصد اور نتیجہ خیز عمل کا آغازکرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے عمل کی حمایت کی ہے۔ پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کردہ قراردادوں میں بھی زور دیا گیا ہے کہ معاملات کو درست کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ قوم امن چاہتی ہے، جس کے بغیر ترقی و خوشحالی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ مسلم لیگ(ن)کے صدر نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں کو قوم و ملک کے مفاد کی خاطر خلوص اور کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ریکارڈ کے پیش نظر شاید کوئی بھی اس کی ضمانت نہ دے سکے لیکن ہم اس مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔


Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

 How good is life in this world for a believer because he uses it to prepare his provisions for Paradise. And how evil it is for a disbeliever who uses it to prepare his provisions for Hell - Hasan al-Basri [not a hadith]

تبصرے