انڈونیشیا کے شمالی صوبے آچے میں آنے والے دو شدید زلزلوں کے بعد بحرِ ہند کے ممالک میں جاری ہونے والی سونامی کی وارننگ کو ختم کر دیا گیا ہے۔
انڈونیشیا کے شمالی صوبے آچے میں آنے والے دو شدید زلزلوں کے بعد بحرِ ہند کے ممالک میں جاری ہونے والی سونامی کی وارننگ کو ختم کر دیا گیا ہے۔ سونامی کی وارننگ ریکٹر سکیل پر آٹھ اعشاریہ سات اور آٹھ اعشاریہ تین کے دو زلزلوں کے بعد جاری کی گئی تھی۔ دوسرا زلزلہ پہلے زلزلے کے چند گھنٹے بعد آیا اور اس کی شدت بھی آٹھ اعشاریہ تین تھی۔ کلِک بحرہ ہند کے ممالک میں سونامی کی وارننگ ، تصاویر دنیا بھر میں زلزلوں کا ریکارڈ رکھنے والے امریکی محکمہ ارضیات ’یو ایس جیولوجیکل سروے‘ کے مطابق پہلے آنے والا زلزلے کا مرکز صوبائی دارالحکومت باندہ آچے سے چار سو پچانوے کلومیٹر دور اور تیتیس کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ اطلاعات کے مطابق جکارتہ میں زلزلے کے بعد زمین پانچ منٹ تک کانپتی رہی۔ تھائی لینڈ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ کوہ میانگ جزیرے کے ساحل پر دس سینٹی میٹر کی لہر ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی محکمہ ارضیات ’بریٹش جیولوجیکل سروے‘ کے روجر میوسن کا کہنا تھگ کہ زلزلہ سمندر کے نیچے زمین کے پھٹنے کی وجہ سے آیا تھا جس کی وجہ سے سونامی کا امکان بہت کم ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے ...