لاہور(ثناء نیوز )وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کا کوئی سیاسی ونگ نہیں ہونا چاہیے یہ تاثر غلط ہے کہ حسین حقانی کو ہم نے فرار کرایا۔حسین حقانی کا نام ای سی ایل میں تھا جو عدالت نے خود نکلوایا ۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صدر کا دورہ بھارت کامیاب رہا ۔صدر مملکت کی منموہن سنگھ سے ملاقات میں کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات ہوئی۔اچھے تعلقات پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں کوئی بغاوت نہیں ۔میں سب کو ساتھ لے کر چل رہا ہوں اور چلنا بھی ہے شہباز شریف انرجی کانفرنس میں بیٹھیں تو ماحول ٹھیک ہو جائے گا۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ(ن) کا اہم کردار ہے توانائی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے تمام فریقوں اور ماہرین کی رائے لی جائے گی۔ایک سوال پر وزیر ا عظم نے کہا کہ حافظ سعید کے معاملے پر پاک بھارت سیکرٹری خارجہ بات کریں گے حافظ سعید کا معاملہ پاکستان کا اندررونی معاملہ ہے۔بھارت کے پاس حافظ سعید کے بارے میں کوئی شواہد ہیں تو پیش کرے۔ہم ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔اچھے تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔بھارت سے معمول کی تجارت دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان معمول کی تجات تعلقات سے خطے میں خوشحالی آئیگی۔پاکستان کے امریکہ اور بھارت سے باہمی تعلقات ہیں امریکہ نیٹو اور ایساف سے ملاقات کے بارے پارلیمنٹ جائزہ لے رہی ہے۔بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔سرائیکی صوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے سرائیکی صوبے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی منشور کمیٹی کام کر رہی ہے
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور
تبصرے