نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

ستمبر 2, 2012 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدحفیظ نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے آسٹریلیا کیخلاف پہلی کامیابی خوش آئند ہے عمدہ کارکردگی کاسلسلہ برقرار رکھیں گے

دبئی(ثناء نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدحفیظ نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے آسٹریلیا کیخلاف پہلی کامیاب ی خوش آئند ہے عمدہ کارکردگی کاسلسلہ برقرار رکھیں گے۔ آسٹریلوی کپتان جارج بیلی نے اعتراف کیاکہ پاکستان نے انہیں ہرشعبے میں آؤٹ کلاس کردیا۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمدحفیظ نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے میچ میںفتح کوورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے پیش نظر انتہائی خوش آئند قرار دیاہے۔گذشتہ روز انھوں محمدحفیظ نے کہاکہ بولرز نے ہماری فتح کی بنیاد رکھی ۔ نوجوان رضاحسن نے بھی اپنے پہلے انٹرنیشنل میچ میں عمدہ کارکردگی پیش کی ،لیکن سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ فیلڈرز نے تمام کیچز لئے ۔ فتح سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہواہے اور اگلے میچوں میں کارکردگی برقرار رکھیں گے۔آسٹریلوی کپتان جارج بیلی نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے کھیل کے ہرشعبے میں آسٹریلیا کوآٹ کلاس کردیا۔ انہوںنے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاپ آرڈر بیٹنگ پر بہت زیادہ انحصار ہوتاہے۔ابتدائی اوورز میں چار وکٹیں گرنے کے بعد ہم سنبھل نہیں سکے ۔دبئی کی وکٹ ہائی اسکورنگ نہیں ہے لیکن یہاں کم ازکم ایک سوچالیس رنز بنانے چاہئے تھے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے سندھ لوکل باڈیز آرڈیننس کے خلاف سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے بائیکاٹ کرتے ہوئے سندھ کابینہ سے الگ ہوجانے کا اعلان کر دیاہے

اسلام آباد (ثناء نیوز )عوامی نیشنل پارٹی نے سندھ لوکل باڈیز آرڈیننس کے خلاف سینیٹ و قومی اسمبلی کے  اجلاسوں سے بائیکاٹ کرتے ہوئے سندھ کابینہ سے الگ ہوجانے کا اعلان کر دیاہے۔اے این پی کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر راتوں رات جو فیصلے ہوتے ہیں ان کے نتائج اچھے نہیں ہوتے۔آرڈیننس عوام کو پسند نہیں پہلے بھی آرڈیننس پر خون خرابہ ہوا اور اب بھی اس کا خدشہ ہے۔یہ سندھ کے مظلوم عوام کی جنگ ہے، کالا قانون دہشتگرد تنظیم ایم کیو ایم کے کہنے پر لایا گیا اس کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ سندھ کی تقسیم کی جانب ایک قدم ہے۔اے این پی کے مطابق سندھ میں اندھیری رات کو مشرف کے قانون والا آرڈیننس جاری کیا گیا، اب اسے نئے صوبہ کا نام دینا باقی رہ گیا ہے، چاہے اسے جناح پور یا مہاجر صوبہ کا نام دے دیا جائے۔ سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ کراچی میں جاری ہونے والا آرڈیننس سندھی عوام کے قتل عام کے مترادف ہے ہم اسے درست نہیں سمجھتے ۔ اس آرڈریننس سے سندھ تقسیم ہو گا ۔ اے این پی نے آج سینیٹ اور قومی اسمبلی سے بائیکاٹ کیا جبکہ سندھ میں اے این پی کا وزیر استعفیٰ دے دے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں...

پاک بھارت سیکریٹریز خارجہ کے مذاکرات ،وزرائے خارجہ کے مذاکرات کاایجنڈاطے کرلیا گیا

اسلام آباد(ثناء نیوز )پاک بھارت سیکریٹریز خارجہ کے مذاکرات ،وزرائے خارجہ کے مذاکرات کاایجنڈاطے  کرلیا گیا۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان8اقسام کے ویزے جاری کرنے پراتفاق ہوگیا ،دونوں ممالک کے درمیان آج اہم مفا ہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے ، پاک بھارت سیکریٹری خارجہ کاکہنا ہے کہ دہشتگردی،دونوں کامشترکہ مسئلہ ہے،ملکرحل کریں گے۔پاک بھارت سیکریٹریز خارجہ کے مذاکرات جمعہ کو وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہوئے جن میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان آج ہفتہ کو ہونے والے مذاکرات کا ایجنڈا طے کیا گیا ۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ کے مذاکرات کاایجنڈاطے کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا مسئلہ اہم ہے، مسئلہ کشمیر بھی حل ہونا چاہئے اس کے بغیر خطے میں امن و استحکام نہیں آ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے معاہدوں پر نظر ثانی کی ہے،کچھ مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے ،دونوں ممالک کے درمیان مسائل حل ہونے چاہیئیں۔پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل پر بات کرنا ہو گی...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان امن و امان کیس میں عبوری حکم نامہ جاریکرتے ہوئے خفیہ ایجنسیوں کو اسلحہ اور گاڑیوں کی راہداریاں فوری طور پر منسوخ کر کے ذمہ داران کا تعین کرنے کا حکم دیا ہے

کوئٹہ (ثناء نیوز ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان امن و امان کیس میں عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے خفیہ ایجنسیوں کو اسلحہ اور گاڑیوں کی راہداریاں فوری طور پر منسوخ کر کے ذمہ داران کا تعین کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے ایف سی اور بلوچستان حکومت کی لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری دفاع اور داخلہ کو آج ( ہفتہ کو) طلب کر لیا ۔ عدالت نے آئی جی ایف سی کو حکم دیا ہے کہ وہ کمانڈنٹ ایف سی ڈیرہ بگٹی کرنل ارشد کی چھٹی منسوخ کر کے لاپتہ کہو بگٹی سمیت آج ( ہفتہ کو ) عدالت میں پیش کریں ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے بلوچستان امن و امان کیس کی سماعت کی دیگر ججز میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین شامل تھے ۔ دوران سماعت چیف سیکرٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد ، آئی جی ایف سی میجر جنرل عبید اللہ خان خٹک اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنرانی پیش ہوئے ۔ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور چیف سیکرٹری نے لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت دینے کی استدعا کی ۔ دونوں کا کہن...

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے تازہ واقعات میں مزید چار افراد کو ہلاک کر دیا گیا

کراچی (ثناء نیوز )کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے تازہ واقعات میں مزید چار افراد کو ہلاک کر دیا گیا ۔20 منٹ کے دوران تین افراد کو ہلاک کر دیا  گیا ۔ دو افراد کی نعشیں ریکسر لائن ندی سے ملیں دونوں افراد کو اغواء کے بعد تشدد کر کے ہلاک کیا گیا تاہم دونوں افراد کی شناخت نہیں ہوئی ایک شخص کو مواچھ گوٹھ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا مقتول کی شناخت انور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک نعش لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل کے قریب سے ملی تھی واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی تشدد کے واقعات میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

ایم کیو ایم پیپلز پارٹی پر دباؤڈال کر سندھ کی شہری سیٹوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے:سید منور حسن

پشاور(ثناء نیوز )نیٹو سپلائی اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت کے خلاف المرکز اسلامی پشاور سے وزیر باغ تک 8کلومیٹر طویل احتجاجی  ریلی کے اختتام پر وزیرباغ میں شباب ملی کے زیرا ہتمام عظیم الشان یوتھ کنونشن منعقد ہوا جس میں شدید بارش کے باوجودہزاروں پُرجوش نوجوان شریک تھے ۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ نیٹو سپلائی نہیں چلنے دینگے۔ امریکہ اور ناٹو افواج ہماری دشمن ہیں۔ انہیں کسی صورت نہ تو اسلحہ فراہم کرنے دینگے اور نہ ہی شراب اور خنزیر سپلائی کرنے دینگے۔ نوجوانوں کی سب سے بڑی تعداد جماعت اسلامی کے پرچم تلے جمع ہو چکی ہے۔ اب ملک میں تبدیلی اور انقلاب کو کوئی نہیں روک سکتا ۔ انتخابات میں تاخیر کی گئی یا جھرلو کیا گیا تو پوری قوم کو سڑکوں پر لے آئینگے۔ مرکزی حکومت ہو ، خیبر پختونخوا کی حکومت یا پنچاب میں شریف برادران کی حکومت یا بلوچستا ن کے حکمران ہوں ان سب نے قوم کو مایوس کیا ہے اور انہیں مہنگائی ، بیر وز گاری، کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انشاء اللہ تعالی آئندہ حکومت جماعت اسلامی بنائیگی اور قوم ان لوگوں کو مسترد کردیگی جنہ...

کوئٹہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایس پی انویسٹی گیشن سریاب سرکل جمیل کاکڑ کی نماز جنازہ پولیس لائن سبرہ زار میں ادا کر دی گئی

کوئٹہ (ثناء نیوز )کوئٹہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایس پی انویسٹی گیشن سریاب سرکل جمیل کاکڑ کی نماز جنازہ پولیس لائن سبرہ زار  میں ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں آئی جی ایف میجر جنرل عبیداللہ خان خٹک ، آئی جی پولیس ، چیف سیکرٹری بلوچستان نصیب اللہ خان بازئی ، ہوم سیکرٹری اور پولیس افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں آئی جی پولیس عمر خطاب نے کہا کہ ہم عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے ہم ڈرنے والے نہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ بلوچستان سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے ۔ یہ اس وقت ممکن ہے جب عوام ہمارے ساتھ تعاون کرے گی ۔ عوام کی حمایت کے بغیر ہم کچھ نہیں کر سکتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں اور نئی حکمت عملی وضع کی ہے اور نتائج آنے میں کچھ وقت لگے گا ۔ ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ سریاب جمیل اعوان کو نامعلوم افراد نے ایئرپورٹ کے علاقہ میں کلی گل محمد کے مقام پر اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کر دیا ۔ ایس پی انویسٹی گیشن جمیل کاکڑ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں پیش ہونے کے لئے جونہی گھر س...

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سابق امریکی صدر بش کی حکومت کے دوران امریکی فورسز نے افغانستان سے گرفتار کیے گئے لیبیا کے دو جنگجوں سے تحقیقات کے دوران واٹر بورڈنگ یا اس سے ملتے جلتے اذیت پہنچانے کے سخت طریقے استعمال کیے

نیو یارک(ثناء نیوز )ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سابق امریکی صدر بش کی حکومت کے دوران امریکی فورسز نے افغانستان سے گرفتار کیے  گئے لیبیا کے دو جنگجوں سے تحقیقات کے دوران واٹر بورڈنگ یا اس سے ملتے جلتے اذیت پہنچانے کے سخت طریقے استعمال کیے۔ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے ایسے دو کیسوں سے متعلق شواہد اکٹھے کیے ہیں، جو ذرائع ابلاغ میں پہلے رپورٹ نہیں کیے گئے تھے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق نئے شواہد کی بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ امریکا اور اس کے کچھ اتحادی ممالک جن میں برطانیہ بھی شامل تھا، نے مبینہ طور پر لیبیا کے مقتول رہنما معمر القذافی کے دو ایسے مخالفین کو زبردستی واپس لیبیا بھیج دیا تھا، جنہوں نے جلا وطنی اختیار کر رکھی تھی۔ یہ تب کی بات ہے جب قذافی اقتدار میں تھے۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق اس کے اہلکاروں نے یہ شواہد متاثرین، عینی شاہدین کے انٹرویوز اور ان خفیہ دستاویزات کے بغور مطالعہ کے بعد جمع کیے ہیں، جو لیبیا کے انقلاب کے وقت عام کر دیے گئے تھے۔ ان خفیہ دستاویزات میں قذافی حکومت، امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے اور برطانوی خفیہ اداروں کے مابین ہونے والی...

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو مکمل طور مسترد کرتی ہے

اسلام آباد(ثناء نیوز )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس  کو مکمل طور مسترد کرتی ہے۔ آرڈیننس انتظامی طورسندھ کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آرڈیننس کے ذریعے سندھ کے مفادات کا تحفظ کرنے کے بجائے حکمرانوں کے مفادات کا تحفظ کیا گیا ہے۔ اس انتہائی متنازعہ آرڈیننس پر رات کے اندھیرے میں دستخطوں سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ آصف علی زرداری اپنے مخصوص خواہشات اور مفادات کی خاطر پاکستان تو کیا اپنی آبائی دھرتی سندھ کا بھی سودا کرسکتے ہیں۔ صوبہ سندھ کسی سیاسی جماعت کی ذاتی جاگیر نہیں کہ جب چاہے اس کا بٹورہ کرتی پھرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن حقیقی اپوزیشن جماعتوں اور سندھی عوام کی نمائندہ جماعتوں سے مل کر سندھی عوام کے حقوق پر اس ڈکیتی کے خلاف ایک متفقہ لائحہ عمل طے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس آرڈیننس کے خلاف اپنے موقف پر مخلص ہے تو پھر دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر اس کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آواز اٹھائے۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی سمت متعین کر دی ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز )وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی سمت متعین کر دی ہے  انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتر ہوں گے اسلام آباد میں بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے عوام بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے ہم اپنے ہمسایوں کو تبدیل نہیں کر سکتے ۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے دونوں ملکوںکے درمیان تعلقات کی بہتری میں وزیر خارجہ حناء ربانی کھر اور بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مثبت طرز عمل کے ذریعے کشمیر، سیاچن ،سرکریک اور دوسرے مسائل کو حل کرنا ہے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دہشت گردی دونوں ملکوں کی مشترکہ دشمن ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان برداشت کیا ہے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے لیے سیاسی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔انہوں نے بھارت...

امریکہ نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گردتنظیم قرار دے دیا ہے

واشنگٹن(ثناء نیوز )امریکہ نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گردتنظیم قرار دے دیا ہے اور اس سلسلے میں رپورٹ کانگریس میں پیش کر دی ہ ے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے کی رپورٹ پر دستخط کر دیئے ہیں اور رپورٹ کانگریس میں بھی پیش کر دی ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک غیر ملکی دہشت گرد گروپ ہے اس لیے امریکہ نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک افغانستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے

مقبوضہ کشمیر میں ہیومن رائٹس کمیشن کی سفارش کے باوجود گمنام قبروں کی تفتیش پر سرکاری انکار سے انسانی حقوق کی تنظیمیں ناراض ہیں۔کشمیر کے مختلف خطوں میں چھ ہزار سے زائد گمنام قبروں میں دفن افراد کی ڈی این اے شناخت پر تنازعہ شدید ہوتا جارہا ہے

سری نگر(ثناء نیوز )مقبوضہ کشمیر میں ہیومن رائٹس کمیشن کی سفارش کے باوجود گمنام قبروں کی تفتیش پر سرکاری  انکار سے انسانی حقوق کی تنظیمیں ناراض ہیں۔کشمیر کے مختلف خطوں میں چھ ہزار سے زائد گمنام قبروں میں دفن افراد کی ڈی این اے شناخت پر تنازعہ شدید ہوتا جارہا ہے۔انسانی حقوق کے سرکاری کمیشن نے سفارش کی تھی کہ ان قبروں میں دفن لوگوں کی شناخت کا انتظام کیا جائے، لیکن حکومت نے ان قبروں میں دفن افراد کو دہشت گرد قرار دے کر ڈی این اے شناختی عمل سے انکار کردیا۔اس پر انسانی حقوق کے کارکنوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت دراصل دنیا میں پھیلی اسلامو فوبیا کی لہر سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔انسانی حقوق کی کئی تنظیموں کے اتحاد کولیشن آف سِول سوسائیٹیز یا سی سی ایس کے ترجمان خرم پرویز نے بی بی سی کو بتایا حکومت ایک طرف کہتی ہے کہ کشمیر میں مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت کا ریکارڑ موجود نہیں ہے، دوسری طرف بڑے اعتماد کے ساتھ کہا جارہا ہے کہ یہاں کی چھ ہزار قبروں میں جو لوگ دفن ہیں وہ سب عسکریت پسند ہیں اور اکثر غیرملکی ہیں۔ یہ تو مذاق ہے۔رابطہ کرنے پر ریاست کے داخلی امور کے سیکریٹر...

پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے درمیان مجوزہ احتساب بل کے حوالہ سے مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے دونوں جماعتوں نے احتساب بل سمیت ہر قسم کی قانون سازی اتفاق رائے سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے درمیان مجوزہ احتساب بل کے حوالہ  سے مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے دونوں جماعتوں نے احتساب بل سمیت ہر قسم کی قانون سازی اتفاق رائے سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت ہر قسم کی قانون سازی اتفاق رائے سے کرے گی جبکہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملاقات یک نکاتی ایجنڈا احتساب بل تھا پی پی نے اپنا مجوزہ احتساب بل کا مسودہ ہمیں دیا ہے ہم اسے اپنی قیادت کو دیں گے جس کے بعد اپنی تجاویز سے پی پی کو آگاہ کر دیا جائے گا ۔ دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات پنجاب ہاؤس میں ہوئے جس میں پی پی کی طرف سے وزیر مذہبی امور سیدخورشید شاہ ، وزیر دفاع سید نوید قمر اور وزیر قانون فاروق حمید نائیک اور پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی طرف سے سینیٹر اسحاق ڈار ، خواجہ محمد آصف اور سینیٹر پرویز رشید شریک ہوئے ۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں 18 ویں ، 19 ویں اور 20 ویں ترمیم میں اتفاق رائے پیدا کیا اسی طرح آج احتساب بل پر ہماری ملاقات ہوئی اس سلسلہ میں ہم نے اپنا ڈرافٹ ( ن ) لیگ کو دیا ہے ہم چاہتے ہیں جو بھی قانون سازی ہو و...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان ٹارگٹ کلنگ کیس کی سماعت کے دوران ایف سی کمانڈنٹ ڈیرہ بگٹی کو ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ڈیرہ بگٹی سے لاپتہ شخص کہو بگٹی سمیت آج عدالت میں پیش ہوں

کوئٹہ (ثناء نیوز ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان ٹارگٹ کلنگ کیس کی سماعت کے دوران ایف سی کمانڈنٹ ڈیرہ بگٹی کو ذاتی طور  پر طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ڈیرہ بگٹی سے لاپتہ شخص کہو بگٹی سمیت آج عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت نے بلوچستان حکومت کو صوبے میں امن و امان کے حوالے سے رپورٹ پیش کر نے کے لیے بھی آج تک مہلت دے دی ہے۔ عدالت نے قرار دیاہے کہ اختر مینگل ، طلال بگٹی عدالت میں آ رہے ہیں انہیں اعتماد ہے ۔ حکام ان کے اس اعتماد سے فائدہ اٹھائیں۔عدالت نے اپنے حکم میںقرار دیاہے کہ کابلی گاڑیوں کی آمدورفت سے امن امان خراب ہوا کوئٹہ اور اردگرد کے بازار سمگلنگ کی اشیاء سے بھرے پڑے ہیں کسٹم حکام ایکشن لیں اور کسٹم حکام دو ہفتوں میں نان کسٹم گاڑیوں سے متعلق جامع رپورٹ پیش کریں جبکہ محکمہ میں ایماندار ،فرض شناس افسران تعینات کیے جائیںجو ایمانداری اور محنت سے قانون کی عملداری یقینی بنائیں،عدالت نے قرار دیا ہے کہ بلوچستان پاکستان کی روح ہے اور ملک بچانے کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے، سیکورٹی اداروں کو اغواء اور ٹارگٹ کلنگ روکنے کے لیے نتائج دینا ہوں گے۔صوبے میں تعینات نالائق افسران کو عہدوں س...

ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان جمعرات کو انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا

کراچی ، لاہور، اسلام آباد (ثناء نیوز ) ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان جمعرات کو انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔، اس موقع  پر وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر نماز فجر کے بعد ملک کے تمام گیریژنز میں ملکی سلامتی اور شہدا کیلئے دعائیں کی گئیں اور چیف آف آرمی اسٹاف کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے افواج پاکستان اور اٹھارہ کروڑ عوام کا جذبہ حب الوطنی اور ملک دشمن عناصر کے خاتمے کا عزم پاکستان کو ہمیشہ مستحکم اور ناقابل تسخیر رکھے گا، فوج کے ساتھ ساتھ ملک کے عوامی نمائندے بھی ملکی دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے بیرونی خطرات کے ادراک کے ساتھ ساتھ اندرون ملک درپیش سنگین مس...

صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ ملک کو انتہا پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ واریت کا سامنا ہے

راولپنڈی (ثناء نیوز ) صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ ملک کو انتہا پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ واریت کا سامنا ہے۔ د ہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ انتہا پسندوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔ دہشت گرد قومی وحدت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یوم دفاع کے حوالے سے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز چکلالہ راولپنڈی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آصف علی زر داری نے کہا کہ ہمیں 6 ستمبر1965کے جذبے کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم دہشت گردی کے خاتمے تک اس کے خلاف لڑیں گے۔6 ستمبر کا دن کبھی ہمارے ذہنوں سے اوجھل نہیں ہو سکتا۔ چھ ستمبر کو پاکستانی قوم نے مسلح افواج کی پشت پر کھڑے ہو کر بے مثال یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور مسلح افواج کے جوانوں کی جرأت کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یوم دفاع کے حوالے سے صدر مملکت نے تین عناصر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اپنے مقصد کے ساتھ انصاف ،لوگوں کی خودداری اور مسلح افواج کی جرأت تمام چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ ہم آج کے دن اپنے قومی ہیروز کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صدر آصف علی زر دار...

امریکا میں دوسری صدارتی مدت کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی نے صدر باراک اوبامہ کو رسمی طور پر صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کر دیا

واشنگٹن (ثناء نیوز )امریکا میں دوسری صدارتی مدت کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی نے صدر باراک اوبامہ کو رسمی طور پر  صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کر دیا شمالی کیرولینا کے شہر شالک میں ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے صدر اوبامہ کی نامزدگی کا رسمی اعلان کیا بل کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا کے بہتر مستقبل اور خوابوں کی تکمیل کے لیے صدر اوبامہ کو دوبارہ منتخب کرنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ صدر اوبامہ کو بدترین معاشی حالات ورثہ میں ملے کوئی بھی صدر چار سال میں معاشی بہتری نہیں لا سکتا اس لیے صدر اوبامہ کو دوسرا موقع دیا جانا چاہیے کلنٹن نے مخالف ری پبلکن پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس صدر باراک اوبامہ کا کوئی متبادل موجود ہی نہیں ۔امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے سب سے بڑے شہر شارلٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی کنونشن کا آج آخری دن ہے۔ اس کنونشن میں پارٹی کی جانب سے باراک اوباما کو دوبارہ صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن شارلٹ میں منعقدہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی کنونشن میں اوباما کی نامزدگی کے موقع پر خاص طور ...

حکومت پنجاب نے تمام محکموں سے قریبی رابطہ رکھنے اور انسداد ڈینگی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات سے متعلق معلومات جمع کرنے کے لئے سول سیکرٹریٹ میں “ڈینگی سیل”قائم کیا ہے

لاہور (ثناء نیوز) حکومت پنجاب نے تمام محکموں سے قریبی رابطہ رکھنے اور انسداد ڈینگی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات سے  متعلق معلومات جمع کرنے کے لئے سول سیکرٹریٹ میں “ڈینگی سیل”قائم کیا ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری سلطان ابراہیم ڈینگی سیل کے انچارج ہوں گے۔ ڈینگی سیل کا فون نمبر 042-99213102، فیکس نمبر042-99213103اور ای میل ایڈریسdenguecell.pb.gov@gmail.comہے۔ ڈینگی سیل کے انچارج سلطان ابراہیم کا فون نمبر 0300-4778985ہے۔ اسی طرح ڈینگی سیل میں تعینات محمد اعظم سیکشن آفسیر کا فون نمبر 0333-4567278، عبدالحماد سیکشن آفیسر فون نمبر 0333-4314874اور ندیم اکرام اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) کا فون نمبر 0333-4268310ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس (گ)کے چیرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوو یاتریوں کی تعداد میں پچاس گنا اضافہ کر نا ساری پیچیدگیوں کی جڑ ہے

سرینگر (کے پی آئی )کل جماعتی حریت کانفرنس (گ)کے چیرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوو یاتریوں کی تعداد م یں پچاس گنا اضافہ کر نا ساری پیچیدگیوں کی جڑ ہے۔ جب تک یاتریوں کی تعداد اور دورانیہ کو محدود کرکے انہیںایک ٹائم ٹیبل کا پابند نہیں بنایا جاتا، تب تک حریت اپنی عوام بیداری مہم جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت حکومت ایک غار کی سالانہ یاترا کو مذہبی جارحیت میں تبدیل کررہی ہے۔ ہم ہندوں یا ان کے مقدس تہواروں کے خلاف نہیں ہیں۔لیکن امرناتھ یاترا کے لیے لامحدود عوامی ہجوم کو بھارت بھر سے یہاں لانے کا مقصد کشمیریوں کو خوف زدہ کرنا ہے۔ ہم ہر اس حربے کا مقابلہ کریں گے جس کا مقصد یہاں قائم فوجی قبضے کو دوام بخشنا ہو۔ حریت کانفرنس مختلف ذرائع کو استعمال میں لاکر مقامی لوگوں اور باہری دنیا کو اس حوالے سے اصل حقائق کی جانکاری دینے کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کشمیری عوام یاترا کے خلاف ہیں اور نہ ہی ان کو مذہب کی بنیاد پر کسی قوم کے ساتھ دشمنی ہے، البتہ جموں کشمیر پر بھارت کا فوجی قبضہ ان کے لیے ناقابل قبول ہے اور وہ اس قبضے کو م...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان میں امن امان کی مخدوش صورتحال کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے لیے وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع و سیکرٹری قانون کو طلب کرتے ہوئے مقدمہ کی مزید سماعت آج( جمعرات) تک ملتوی کردی

کوئٹہ(ثناء نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان میں امن امان کی مخدوش صورتحال کے  خلاف مقدمہ کی سماعت کے لیے وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع و سیکرٹری قانون کو طلب کرتے ہوئے مقدمہ کی مزید سماعت آج( جمعرات) تک ملتوی کردی عدالت نے بلوچستان حکومت کو حکم دیا ہے لاپتہ افراد کے حوالے سے حتمی رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائے۔ ۔ سماعت کے دوران آئی جی ایف سی نے عدالت میں بیان دیا کہ کوئٹہ میں غیر قانونی گاڑیوں ، غیر قانونی اسلحہ اور افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کریں تو امن و امان بہتر ہو گا انہیں پالیسی دیں وہ بہتر کام کر سکتے ہیں وزیر اعظم نے انہیں انٹی سمگلنگ اختیارات استعمال کرنے سے منع کیا ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ مطلب پھر تو سب ملے ہوئے ہیں آپ کہیں کہ آپ قانون کے مطابق کام کریں گے آئی جی ایف سی نے کہا کہ وہ امن و امان یقینی بنائیں گے پوسٹ چھوڑنے والا گھر جائے گا آپ گائیڈ لائن دیں وہ عمل کریں گے اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہم کچھ گائیڈ لائن نہیں دیں گے چیف جسٹس نے دوران سماعت ایک موقع پر استفسار کیا کہ بندہ ڈیرہ بگٹی میں ہوتا ہے اور گرفتار چمن سے ہوتا ہے یہ کیا...

لاہور ہائی کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے صدر آصف رزداری کے ایک ہی وقت میں دو عہدے رکھنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواستوں پر دوبارہ نوٹس جاری کر دیے ہیں

لاہور (ثناء نیوز )لاہور ہائی کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے صدر آصف رزداری کے ایک ہی  وقت میں دو عہدے رکھنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواستوں پر دوبارہ نوٹس جاری کر دیے ہیں۔بدھ کو درخواستوں کی سماعت کے موقع بینچ نے صدر زرداری کے پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صدر مملکت اٹارنی جنرل یا اپنے وکیل کے ذریعے 14 ستمبر کو آئندہ پیشی پر اپنی نمائندگی کریں۔عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ صدر مملکت کو اگر درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر کوئی اعتراض ہے تو اس کے بارے میں بھی اپنے وکیل کے ذریعے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔زیر سماعت ان درخواستوں میں صدر زرداری کے عدالتی احکامات کے باوجود سیاسی عہدے سیالگ نہ ہونے کے اقدام کو چیلنج کیاگیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے صدر آصف زرداری کے ایک ہی وقت میں دو عہدے رکھنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے اپنی سربراہی میں پانچ رکنی فل بینچ تشکیل دیا تھا تاہم بینچ کے ایک رکن جسٹس منصور علی شاہ کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے چار رکنی بینچ نے ان درخواستوں کی سماعت کی۔اس سے پہلے رواں سال ستائیس جون کو لاہور ہائی کورٹ نے صدر آصف علی ...

ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی بارشوں نے جل تھل کردیا ،سیلابی ریلے میں بہہ جانے اور چھتیں گرنے سے 19افراد جاں بحق۔آزادکشمیر میں 17 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد(ثناء نیوز )ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی بارشوں نے جل تھل کردیا  ،سیلابی ریلے میں بہہ جانے اور چھتیں گرنے سے 19افراد جاں بحق۔آزادکشمیر میں 17 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے، فیصل آباد اور ٹھٹھہ میں بھی چھتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔آزادکشمیر کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ شب سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش کے دوران پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کے باعث نصیرآباد میں 17 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، جن میں سے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ پولیس نے 17 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے شاہراہ نیلم ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہے جبکہ شدید بارشوں کے باعث ضلعی انتظامیہ نے دریائے جہلم کے کناروں پر آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔ اسکردو، استور اور چلاس سمیت گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے ہر سو جل تھل ایک ہوگیا۔ دیوسائی اور گلتری سمیت اسکردو کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کے بعد موسم سرد ہے جبکہ دیامر میں شدید بارش کے باعث...

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے عوامی نمائندوں کو بغیر کسی امتیاز کے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز دیئے ہیں

اسلام آباد(ثناء نیوز ) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے عوامی نمائندوں کو بغیر کسی امتیاز کے ریکارڈ ترقیا تی فنڈز دیئے ہیں۔موجودہ پارلیمنٹ دانش مندانہ پالیسیوں اور اتحادی پارٹیوں کی قیادت کی حکمت عملی کی وجہ سے اپنی مدت پوری کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت نے مثال قائم کی ہے کہ سیاسی قوتیں عوام کی فلاح اوربہتری کے لیے آپس میں ہاتھ ملا سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق مفاہمتی پالیسی نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو سیاسی فلسفہ دیا ہے۔حکومت یہ سمجھتی ہے کہ اپنے اتحادیوں کی مدد سے ہم پارلیمنٹ کے دو ایوانوں سے آسانی سے قانون سازی کا عمل مکمل کر لے گی جیسا کہ اس سے پہلے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں ہوا ہے وزیراعظم نے اپنے اتحادیوں سے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث میں حصہ لیں اور قانون سازی کے عمل میں حصہ لے کر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اراکین پارلیمنٹ کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کا علم...

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی چین کے نائب صدر سے ملاقات منسوخ ہوگئی ہے۔ ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان تناو کی وجہ سے منسوخ ہوئی ہے

بیجنگ(ثناء نیوز )امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی چین کے نائب صدر سے ملاقات منسوخ ہوگئی ہے۔ ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ ملا قات دونوں ملکوں کے درمیان تناو کی وجہ سے منسوخ ہوئی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی چین کے مختصر دورے میں آجژی جِن پنگ سے ملاقات ہونا تھی۔ ان کے دورے کا مقصد خاص طور پر چین اور اس کے ہمسایہ ملکوں کے درمیان تنازعات کا جائزہ لینا ہے۔ بیجنگ میں ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ رات ہمیں بتایا گیا ہے کہ غیر متوقع شیڈول کی وجہ سے نائب صدر اور وزیر خارجہ کے درمیان آج ملاقات نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ چینی نائب صدر کی سنگاپور کے وزیراعظم اور روسی حکام سے ملاقاتیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے بیجنگ حکام سے کہا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کے مسئلے کے حل کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ بنانا ہر کسی کے مفاد میں ہے۔ دورہ چین کے موقع پر بدھ کو بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب Yang Jiechi کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں ہلیری کلنٹن نے کہا: کوڈ آف کنڈکٹ کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لیے چین اور آسیان سفارتی عمل شروع کریں اور ہمیں یقین ہے کہ اس ...