کراچی ، لاہور، اسلام آباد (ثناء نیوز ) ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان جمعرات کو انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔، اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر نماز فجر کے بعد ملک کے تمام گیریژنز میں ملکی سلامتی اور شہدا کیلئے دعائیں کی گئیں اور چیف آف آرمی اسٹاف کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے افواج پاکستان اور اٹھارہ کروڑ عوام کا جذبہ حب الوطنی اور ملک دشمن عناصر کے خاتمے کا عزم پاکستان کو ہمیشہ مستحکم اور ناقابل تسخیر رکھے گا، فوج کے ساتھ ساتھ ملک کے عوامی نمائندے بھی ملکی دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے بیرونی خطرات کے ادراک کے ساتھ ساتھ اندرون ملک درپیش سنگین مسائل کا حل بھی ضروری ہے۔۔دن کا آغاز ملک بھر میں نماز فجر میں وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی ملکی سلامتی اور استحکام کی دعاں سے ہوا ۔لاہور میں مزار اقبال اور میجر شبیر کی قبروں پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔۔دن کا آغاز نماز فجر کے بعد پاکستان کی ترقی،سلامتی اور استحکام کی دعاں سے ہوا ۔ مساجد میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ یوم دفاع کے موقع پر ایک تقریب میانی صاحب قبرستان میں شہید میجر شبیر شریف کی قبر پر منعقد ہوئی جہاں پاک فوج کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گئی۔اسی دن کے حوالے سے مختلف شہروں میں سیمینار اور تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی جن میں شہدا اور غازیوں کے کارناموں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ ادھرپاکستان نیول اکیڈمی اسلام آباد میں یوم دفاع کے موقع پر پرچم کشائی کی پر وقار تقریب ہوئی. پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے سے سلامی لی. اس موقع پر چیف آف نیول سٹاف آصف سندھیلہ کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا. ایڈمرل آصف سندھیلہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر شاندار قابل فخر ماضی کی یاد دلاتا ہے. آج ہمیں سرحد کے دونوں اطراف خطرات کا سامنا ہے. پاک بحریہ سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم اپنی صلاحتیوں کا پوری قوت سے مظاہرہ کریں گے۔ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ نے کہا ہے کہ ہمارے روایتی حریف نے ماضی سے سابق نہیں سیکھا پاک بحریہ وطن کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے یوم دفاع کی تقریب نیول اکیڈمی میں منعقد ہوئی اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی ا ور قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا جبکہ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ محمد آصف سندھیلہ کی جانب سے ایک پیغام پڑھ کر سنایا گیا ان کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر قابل فخر ماضی کی یاد دلاتا ہے ہمیں اپنی سرحدوں کے اطراف خطرات کا سامنا ہے انہوں نے 1965 ء کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ ان شہداء کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی ان کا کہنا تھا کہ 1965 ء کا دن دشمن کی جانب سے رات کی تاریکی میں بزدلانہ وار کی یاد دلاتا ہے جس جذبہ سے پاک فوج کے نوجوانوں نے لاہور اور چونڈہ میں اس وار کا مقابلہ کیا اس جذبہ کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے ۔ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی یہ تقریب ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا کراچی میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ یوم دفاع کی مرکزی تقریب مزارقائد پر منعقد کی گئی تقریب میں پی اے ایف رسالپور اکیڈمی کے چاک و چوبند دستہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا گارڈ آف آنر کا معائنہ ائیر مارشل راشد کمال نے کیا بعد میں اس دستہ نے مزار قائد پر گارڈز کی ڈیوٹی کے فرائض سنبھال لیے تقریب کے موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور
تبصرے