واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ثناء نیوز)دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پر اگیا ہے ۔ دنیا کے158ملکوں میں سے پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جہاں رواں سال دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات ہوئے جبکہ عراق پرتشدد حملوں سے متاثرہ ملکوں میں سرفہرست ہے ۔ بین الاقوامی ادارے انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی گلوبل انڈیکس فار2012 کے مطابق دنیا کے 158ملکوں میں سے پاکستان دوسرے نمبر پر ہے ۔ رواں سال ہونیوالے دہشتگردی کے بیشتر واقعات کراچی ، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے اور مجموعی طور پر ملک میں ان کارروائیوں میں 1400سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔دفاعی تجزیہ کار طلعت مسعود کہتے ہیں کہ صرف فوجی کارروائیوں سے اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں ۔ فوج نے دہشتگردوں کیخلاف کامیابیاں حاصل کیں مگر آپ نے ان مسائل کو حل کرنا ہے جن کی وجہ سے مقامی لوگ تحریک طالبان میں شامل ہوئے۔انسانی حقوق کی غیر جانبدار تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ( ایچ آر سی پی ) کے بلوچستان چیپٹر کے وائس چیئرمین طاہر حسین کہتے ہیں کہ صرف بلوچستان میں فرقہ ورانہ پرتشدد واقعات میں رواں سال 140 افراد مارے گئے ۔ حکومت کی جانب سے م...
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور