قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے پٹرولیم نے سی این جی کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سی این جی سیکٹر کیلئے گیس اور ٹیکسوں کے ریٹس صنعتوں کے برابر کرنے کی سفارش کر دی ہے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے پٹرولیم نے سی این جی کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سی این جی سیکٹر کیلئے گیس اور ٹیکسوں کے ریٹس صنعتوں کے برابر کرنے کی سفارش کر دی ہے جبکہ کمیٹی کے چیئر مین کمیٹی جمشید دستی نے کہا ہے کہ اربوں روپے کا تیل چوری ہو رہا ہے اورحکومت سوئی ہوئی ہے نیٹو کو سپلائی ہونے والا تیل بھی ملی بھگت سے راستے میں فروخت ہو جاتا ہے،سی این جی نہ ملنے کے باعث لوگ سڑکوں پر دھکے کھارہے ہیں،وزیراعظم کی ذمہ داری تھی وہ سی این جی بحران کا نوٹس لیتے ۔تیل چوری کا کیس نیب کوبھجوائیں گے۔چیئرمین اوگرا نے کمیٹی کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ سی این جی کی نئی قیمت طے کرنے کیلئے فارمولا وزرات کو بھجوادیاہے ، وزارت پیٹرولیم کی پالیسی گائیڈ لائن کے بغیر کوئی میکنزم طے نہیں کرسکتے ۔کمیٹی نے سفارش کی کہ سی این جی پرلگائے جانے والے ٹیکس ختم کئے جائیں یا دیگرسیکٹروں کے برابر کئے جائیں اس پر سی این جی ایسوسی ایشن نے قائمہ کمیٹی پٹرولیم کوہڑتال ختم کرنیکی یقین دہانی کرادی۔ |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے