نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جولائی 22, 2012 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہخواتین پر تشدد کے خلاف مہم خوش آئند ہے

اسلام آباد(ثناء نیوز ) صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کے خلاف مہم خوش آئند ہے مہم میں کام کر نے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں خواتین پر تشدد ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور تشدد خواتین کی انا اور شخصیت کو بری طرح متاثر کرتا ہے خواتین پر مظالم پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ ایوان صدر میں خواتین پر تشدد کے خلاف 10 لاکھ افراد کی دستخطی مہم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اس مہم کا مقصد خواتین کے حقوق کے لیے شعور آگہی پیدا کرنا ہے۔ صدر نے کہا کہ ملک بھر میں مظلوم خواتین کو پناہ دینے کے لیے 26 سینیٹرز قائم کیے گئے ہیں جمہوری حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے کوشاں ہے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے بے نظیر بھٹو کے ویژن پر عمل پیرا ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اہم مقصد خواتین کو با اختیار بنانا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں خواتین کو مزید با اختیار بنایا جائے گا ۔ خواتین کے حقوق کے لیے جمہوری حکومت نے اہم قانون سازی کی ہے خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات روکنے کے لیے قانون سازی کی قیدی خواتین کو قانونی معاونت فراہم...

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں توہینعدالت کے نئے قانون پر بحث کے دوران آئین کی شقوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ اس قانون کو لانے کی کیا وجوہات تھیں

اسلام آباد(ثناء نیوز ) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں توہین عدالت کے نئے قانون پر بحث کے دوران آئین کی شقوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ اس قانون کو لانے کی کیا وجوہات تھیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل دو سو چار کے تحت کسی کو بھی استثنیٰ نہیں ہے اور جو کوئی بھی توہین عدالت کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ جبکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی بڑے آدمی کو توہین عدالت سے ماورا قرار دیا تو دوسرے بھی اس کا تقاضا کریں گے یہ کام نواز شریف دور میں بھی کیا گیا تھا اس قانون سے عدالتی حکم نہ ماننے کا رجحان فروغ پائے گا اور عدالتی فیصلوں کی حیثیت کاغذ کے ٹکڑ ے سے زیادہ نہیں رہے گی۔اگر کوئی عدلیہ کو برا بھلا کہے تو کیا عدالت بے بس ہے کہ کچھ نہ کرے۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ کوئی توہین عدالت کرے اور اپیل کر کے بچ نکلے ۔جمعے کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران کہا کہ پارلیمنٹ میں اس نئے قانون پر ہونے والی بحث سے متعلق پیش کیے ...

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہاہے کہ جہاں ظلم ہوگا وہاں امن قائم نہیں ہوسکتا

لاہور (ثناء نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن  نے کہاہے کہ جہاں ظلم ہوگا وہاں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم اور جبر کی رات کو طویل کردیاہے ۔ وہاں مسلمانوں کے بنیادی حقوق سلب کیے جارہے ہیں ۔ کچھ لوگ بھارت کے ساتھ ’’امن کی آشا‘‘ کا سلوگن لے کر عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں ۔ عدل و انصاف قائم کردیا جائے تو امن خود بخود قائم ہوجائے گا ۔ کابینہ نے نیٹو کی قرار داد منسوخ کر کے نیٹو سپلائی کو مکمل بحال کر دیاہے لیکن آج ہی یہ خبر چھپی ہے کہ نیٹو ٹینکروں پر حملوں کی وجہ سے عارضی طور پر سپلائی کو معطل کر دیا گیاہے ۔ ہم ڈرائیورں اور کنٹینرز کے دوسرے سٹاف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس حرام کام میں حصہ دار نہ بنیں ۔ کنٹینرز میں دشمن کی افواج کو خنزیر اور شراب کے علاوہ اسلحہ سپلائی کیا جاتاہے جو ہمارا دشمن ہمارے شہریوں اور افغان عوام پر استعمال کرتاہے ۔ یہ دشمن کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید منورحسن نے کہاکہ ہمارے پاس سوائے احتجاج کے نیٹو سپلائی روکنے کا کوئی اور ذریعہ نہی...

امریکہ کے ساحلی علاقوں میں شدید طوفان اوربارشوں نے تباہی مچادی۔ طوفان کی باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے

واشنگٹن (ثناء نیوز ) امریکہ کے ساحلی علاقوں میں شدید طوفان اور بارشوں نے تباہی مچادی۔ طوفان کی باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔امریکی ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق طوفان کے باعث نو سو سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔طوفان نے کئی بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فلاڈلیفیا، اوہائیو، شمال مغربی پنسلوانیا، کوئنز، بروکلین، مین ہنٹن، بالٹی مور اور نیو یارک سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ دریائے مسی سپی میں طغیانی کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ طوفان کے باعث لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے

سپریم کورٹ میں بلوچستان ٹارگٹ کلنگ کیس کی سماعت کے دوران بلوچستان حکو مت کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتوں نے فیصلے دینے ہیں بندوق اٹھا کر کسی کے پیچھے نہیں جانا

اسلام آباد (ثناء نیوز )سپریم کورٹ میں بلوچستان ٹارگٹ کلنگ  کیس کی سماعت کے دوران بلوچستان حکو مت کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتوں نے فیصلے دینے ہیں بندوق اٹھا کر کسی کے پیچھے نہیں جانا، ہم سمجھ گئے ہیں کہ کیس کیا ہے صوبائی حکام صوبے پر جتنی توجہ دیں گے اتنا ہی صوبہ ، نظام اور ملک کے لیے بہتر ہو گا ۔ جمعرات کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورت حال کے حوالے سے دائر مقدمہ کی سماعت کی ۔ دوران سماعت بلوچستان حکومت کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کے جواب میں لا پتہ افراد سے متعلق کوئی کمٹمنٹ نہیں لا پتہ افراد سے متعلق کوئی کمٹمنٹ کیو ں نہیں کی گئی ۔ بلوچستان پر جتنی توجہ دیںگے اتنا ہی صوبہ ، نظام اور ملک کے لیے بہتر ہو گا ۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنران کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات سے حالات میں بہتری آئی ہے پہلے تو کوئی پوچھتا نہیں تھا ۔چیف جسٹس کاکہنا تھاکہ بلوچستان حکومت جو بیان دے رہی ہے...

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمدنوازشریف نے کہاہے کہ انتخابات کو ایک سال کیلئے موخر کرانے کی سازشیںخودفریبی ہے

اسلام آباد(ثناء نیوز )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر  محمدنوازشریف نے کہاہے کہ انتخابات کو ایک سال کیلئے موخر کرانے کی سازشیںخودفریبی ہے اور اگر کسی کے ذہن میں ایسامنصوبہ ہے تو وہ اُسے نکال دے ،چونکہ مسلم لیگ(ن) اِس طرح کی سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کرے گی۔پاکستان کے تمام بحرانوں کا حل جلد از جلد آزاد اور منصفانہ انتخابات ہیں۔مسلم لیگ(ن) نے اسمبلی میں رہ کر متفقہ چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کا مقدمہ جیتااور اسے یقینی بنایا اور اگر مسلم لیگ(ن) اسمبلیوں سے باہر آ جاتی تو زرداری حکومت اپنے من پسندچیف الیکشن کمشنر کا تقرر کرکے ملک میںنیا بحران کھڑا کردیتی۔ انہوںنے کہاکہ جس طرح مسلم لیگ(ن) نے متفقہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کو یقینی بنایاہے اسی طرح وہ ملک میں آزاد نگران حکومتوں کے قیام کو بھی یقینی بنائے گی۔انہوںنے کہاکہ ملک گذشتہ چار سالوں میں زرداری حکومت نے ملک کا جو حشرکیاہے اُس کے بعد موجودہ حکومت کا ہر دن قوم اور عوام کیلئے انتہائی بھاری ثابت ہورہا ہے۔حکومت کی سب سے بڑی ناکامی اور نااہلی پاکستان کی معیشت کی تباہی ہے جس کے نتیجے میں لوڈشیڈنگ ،مہنگائی،بے روزگاری اور غربت کے عذاب نے عوام کا جی...

برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے ایک خط کے ذریعےامریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں ڈرون حملے بند کرے

لندن(ثناء نیوز) برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے ایک خط کے ذریعے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں ڈرون حملے بند کرے کیونکہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے لیے نقصان دہ ہیں۔12 برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے امریکہ کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں سے پاکستان میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں اور ان سے دہشت گردوں کو کاررائیوں کا جواز ملتا ہے اور یہ حملے برطانیہ اور مغربی دنیا کے لیے خطرہ ہیں۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں سے نقصان ہے۔ ان سے انتہاء پسندی بڑھ رہی ہے ان حملوں کو فوری بند ہونا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے این آر او کے فیصلے پرعملدرآمد کے مقدمے میں وزیراعظم پاکستان کو سوئس حکام کو خط لکھنے کے لیے آٹھ اگست کی حتمی مہلت دے دی ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز )سپریم کورٹ نے این آر او کے فیصلے پر عملدرآمد کے مقدمے میں وزیراعظم پاکستان کو سوئس حکام کو خط لکھنے کے لیے آٹھ اگست کی حتمی مہلت دے دی ہے ۔سپریم کورٹ نے این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت 8اگست تک ملتوی کرتے ہوئے وزیراعظم کو عدالتی احکامات پر عمل کرنے اور عدالتی حکم پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کیلئے مزید دو ہفتوں کی مہلت دے دی ہے جبکہ عدالت نے بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی بینچ سے علیحدگی کے حکومتی اعتراض کو بھی مسترد کر دیا ہے۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ معاملے کو حل کرنے کی سنجیدہ کوشش کریں گے۔بدھ کو این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس اعجاز افضل خان ، جسٹس اعجاز احمد چوہدری پر مشتمل عدالت عظمی کے 5رکنی بینچ نے کی ۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ امید ہے دو اداروں کے درمیان دوری ختم کرنا نا ممکن نہیں، اٹارنی جنرل نے معاملے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ملک کے اہم اداروں میں نام نہاد تناو ہے، عدالت توقع کر تی ہے کہ آئندہ تاریخ تک قابل قبول حل نکال لیا جائے گا۔سماعت...

وفاقی کابینہ نے امریکہ کے ساتھ نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق تحریری معاہدے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ثناء نیوز )وفاقی کابینہ نے امریکہ کے ساتھ نیٹو  سپلائی کی بحالی سے متعلق تحریری معاہدے کی منظوری دے دی۔ پارلیمنٹ کی سفارشات کے تحت دفاعی تعاون بارے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ کابینہ نے حقائق کے منافی پاکستان کے خلاف پاسپورٹ سکینڈل شائع کرنے پر برطانوی اخبار ’’دی سن‘‘ کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔ کابینہ نے واضح کیا ہے کہ بے بنیاد سکینڈل کے ذریعے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ برطانوی عدالت میں ہی قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کابینہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ کابینہ نے نا جائز منافع خوری کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو قیمتوں کے میکانزم کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ مصنوعی مہنگائی کے خلاف متعلقہ سرکاری مشنری کو حرکت میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیرا عظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں ہوا۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان سٹیل ملز کے لیے 8 ارب 60 کروڑ روپے کے بیل آؤٹ پیکیج کی توثیق کر دی ہے۔ ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ ...

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے نئے قانونکے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 204میں کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔توہین عدالت کا اطلاق ہر شخص پر ہوتا ہے۔

اسلام آباد (ثناء نیوز )سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 204میں کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔توہین عدالت کا اطلاق ہر شخص پر ہوتا ہے۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے توہین عدالت کے نئے قانون پر پارلیمنٹ میں کی گئی بحث کا ریکارڈ طلب کر لیاہے جبکہ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ کوشش کی جائے گی کہ مقدمہ میں آج( جمعرات کو) دلائل مکمل کر لیے جائیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیاستدانوں کی بصیرت سے اس قانون کو اٹھارہویں ترمیم میں نہیں چھیڑا اگر وزیر اعظم کو استثنیٰ نہیں دیا تو صدر کو بھی نہیں دیں گے کیا امریکہ میں صدر رچرڈ نکسن کو استثنیٰ دیا گیا توہین عدالت قانون کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ کوئی بھی عدلیہ کی تضحیک کا اختیار حاصل نہیں کر سکتا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس میں کہا کہ غریب کے لیے قانون اور اشرافیہ کے لیے چھوٹ تباہ کن ہو گی۔ درخواست گزار خالد فاروق کے وکیل عبدالرحمن صدیقی نے اپنے دلائل میں کہا کہ نیا قانون بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔ توہ...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہنے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے رہنما اصولوں کے تحت نیٹو سپلائی کی بحالی کے بارے تحریری معاہدہ تیار کر لیا ہے۔ آئین کے مطابق عام انتخابات کے لیے نگران حکومت کی تشکیل سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے جائیں گے

اسلام آباد (ثناء نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے رہنما اصولوں کے تحت نیٹو سپلائی کی بحالی کے بارے تحریری معاہدہ تیار کر لیا ہے۔ آئین کے مطابق عام انتخابات کے لیے نگران حکومت کی تشکیل سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے جائیں گے۔ انتخابات اگلے سال ہی ہوں گے۔این آر او عملدر آمد کیس کے حوالے سے کوئی بہتر راستہ نکل سکتا ہے تو ایسا ہونا چاہیے۔ تنازعے کو ختم ہونا چاہیے۔ بھارت سے گیس و پٹرولیم مصنوعات کی در آمد کے لیے بات چیت کی اجازت دے دی گئی ہے۔بلوچستان کے معاملے پر وزیر دفاع سید نوید قمر کی سربراہی میں 5رکنی وزارتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔بدھ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔ ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعظم نے سعودی عرب اور افغانستان کے حالیہ دوروں کے بارے میں اعتماد میں لیا۔وزارت داخلہ اور پاسپورٹ و نادرہ حکام نے ایک برطانوی اخبارکی جانب سے پا...

امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر آرورا میں حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے آرورا میں ہونے والے واقعے کے بعد لوگوں میں بندوق خریدنے کے رحجان میں اضافہ ہو رہا ہے

کولاراڈو (ثناء نیوز )امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر آرورا  میں حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے آرورا میں ہونے والے واقعے کے بعد لوگوں میں بندوق خریدنے کے رحجان میں اضافہ ہو رہا ہے۔حکام کے مطابق آرورا واقعے کے تین دن بعد لوگوں میں قانونی طور پر بندوق خریدنے کے رحجان میں تینتالیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔کولاراڈو کے تفتیشی بیوور کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعدد و شمار کے مطابق آٹھ سو اسی افراد نے تیرہ جولائی کو کولاراڈو حادثہ پیش آنے سے پہلے حکومت کی جانب سے منظور شدہ تصدیقی عمل کے لیے درخواستیں دی تھیں۔اعدادو شمار کے مطابق حادثے کے بعد ایک ہزار دو سو سولہ افراد نے جمعہ کو جبکہ ایک ہزار دو سو تینتالیس افراد نے سنیچر کو درخواستیں دیں۔کولاراڈو کے تفتیشی بیوور کیمطابق ہفتے کے اختتام پر دو ہزار آٹھ سو ستاسی افراد کی بندوق خریدنے کی درخواست کو منظور کیا گیا۔کولاراڈو کے گاں آروارا میں بندوق کی دوکان کے مالک ڈک روتن کا کہنا ہے کہ بندوق کی خریداری میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے ڈینور پوسٹ کو بتایا کہ بندوق خریدنے والے افراد اپنا اور اپنے خاندان کا دفاع کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی ری...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف مقدمات کی سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ نیا قانون بادی النظر میں انصاف کی فراہمی کے عمل کے خلاف نظر آتا ہے

اسلام آباد(ثناء نیوز ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت  کے نئے قانون کے خلاف مقدمات کی سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ نیا قانون بادی النظر میں انصاف کی فراہمی کے عمل کے خلاف نظر آتا ہے۔ توہین عدالت کے قانون کو صرف جج تک محدود کر دیا گیا ہے جو کہ آئین کے آرٹیکل 204 کے منافی ہے۔ عدلیہ کے پاس توہین عدالت کا قانون موثر ہتھیار ہے جو آئین پر عملدر آمد کرانے کے لیے ہوتا ہے ذاتی مقاصد کے لیے نہیں۔ ہر کسی کو استثنیٰ دینے سے قانون کی حکمرانی نہیں رہے گی۔ توہین عدالت کے سخت قانون کے بغیر عدالتی فیصلے صرف نمائشی بن جائیں گے۔سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ توہین عدالت قانون دو ہزار بارہ میں ایک مراعات یافتہ طبقے کو استثنی دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔سپریم کورٹ میں منگل کو توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان کا دوران سماعت ریمارکس میں کہنا تھاکہ قانون سازی کا ہمیشہ ایک طریقہ کار ہوتا ہے اور جب پارلیمنٹ کو قانون سازی کیلئے بلایا جاتاہے تو اس کا مطلب یہ ہوتاہے کہ کسی بھی قانون پر ت...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان ٹارگٹ کلنگ کی سماعت کے دوران مختصر حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بلوچستان میں آئین کا نفاذنہیں ہو رہا ہے اور نہ ہی عدالتی احکامات پر عمل کیا جا رہا۔بظاہرانتظامیہ مشنری عدالتی احکامات پر عمل درآمد میں نا کام رہی ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان ٹارگٹ کلنگ  کی سماعت کے دوران مختصر حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بلوچستان میں آئین کا نفاذنہیں ہو رہا ہے اور نہ ہی عدالتی احکامات پر عمل کیا جا رہا۔بظاہرانتظامیہ مشنری عدالتی احکامات پر عمل درآمد میں نا کام رہی ہے جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں مکمل آئینی بریک ڈاؤن ہوگیا ہے۔کوئی فورس بشمول آئی ایس آئی ،ایم آئی کام نہیں کر رہی۔اب آئین و قانون میں جو اجازت دی وہ ہم لکھ دیں گے۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت آج تک ملتوی کر تے ہوئے وفاق ،صوبائی مجاز انتظامیہ اور ایف سی سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے بارے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بلوچستان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے خلاف دائر مقدمات کی سماعت کی۔جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری بلوچستان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کسی کو اس کیس میں دلچسپی نہیں لے رہا اور نہ ہی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد ہو رہاہے ۔ وزیراعظم کے پرنسپل سی...

حکومت نے این آر او عملدر آمد کیس میں اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ میں داخل کرا دیا۔ اٹارنی جنرل عرفان قادر کے ذریعے منگل کو جمع کرائی گئی درخواست جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوئس حکام کو وزیر اعظم خط نہیں لکھ سکتے

اسلام آباد (ثناء نیوز )حکومت نے این آر او عملدر آمد کیس میں  اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ میں داخل کرا دیا۔ اٹارنی جنرل عرفان قادر کے ذریعے منگل کو جمع کرائی گئی درخواست جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوئس حکام کو وزیر اعظم خط نہیں لکھ سکتے۔جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کر دی ہے اعتراضات میں سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کسی بھی فیصلے پر نظرثانی کیلئے باقاعدہ طور پو درخواست دینا پڑتی ہے اور اس کو ساتھ عدالتی احکامات کی نقول بھی لگائی جاتی ہیں حکومت کی جانب سے دائر جواب میں مزید کہا گیاتھا کہ وزیر اعظم کابینہ سے مشورہ کے پابند ہیں اور کابینہ نے ایسا کوئی مشورہ نہیں دیا ۔وفاقی حکومت نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کی جانب سے وزیر اعظم کو سوئس حکام کو خط لکھنے سے متعلق حکم پر نظرثانی کی جائے جواب ایک درخواست کی شکل میں داخل کرایا گیا ہے جواب میں کہا گیا ہے کہ تین جنوری کو سات رکنی بینچ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے 17 رکنی بینچ کے فیصلہ کے خلاف چھ آپشن دیئے جواب میں کہا گیا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم کے خلاف آپشن نمبر دو استع...

جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنا حکومت اور عوام سب کا فرض ہے

لاہور(ثناء نیوز ) جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے  کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنا حکومت اور عوام سب کا فرض ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف سوئس عدالتوں میں کیس کھولنے سے متعلق خط لکھنے کے لیے کسی آل پارٹیز یا گول میز کانفرنس کی ضرورت نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے پانچ رکنی وفد سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر فاروق ستار نے کی جبکہ دیگر ارکان میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان رضا ہارون، کنول نوید، واسع جلیل اور افتخار رندھاوا شامل تھے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے وفد سے ملاقات کرنے والوں میں جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرید احمد پراچہ اور سابق رکن قومی اسمبلی حافظ سلمان بٹ شامل تھے ۔سید منور حسن نے کہا کہ موجودہ دور میں قومی ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے اور سیاسی کارکنوں کو آپس میں ملتے جلتے رہنا چاہیے ۔ ایم کیو ایم کے وفد کو منصورہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت میں...

چین کے سرکاری تیل اور گیس کے ایک ادارے نے کینیڈا کی ایک بڑی کمپنی نیکسن کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اگر یہ سودا کامیاب ہو گیا تو چین کی جانب سے کینیڈا میں پندرہ ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہو سکے گی

بیجنگ(ثناء نیوز )چین کے سرکاری تیل اور گیس کے ایک ادارے  نے کینیڈا کی ایک بڑی کمپنی نیکسن کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اگر یہ سودا کامیاب ہو گیا تو چین کی جانب سے کینیڈا میں پندرہ ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہو سکے گی،چین کی طرف سے یہ کسی بیرونی کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا ہوگا۔سمندروں سے تیل نکالنے والی چین کی سب سے بڑی کمپنی سی این او او سی، اپنی حریف کینیڈا کی نیکسن کمپنی کو پندرہ اعشاریہ ایک ڈالر میں خرید رہی ہے۔سرکاری کمپنی سی این او او سی نے نیکسن کو ستائیس اعشاریہ پانچ ڈالر فی حصص کی پیشکش کی ہے۔ یہ قیمت جمعے کو سٹاک مارکیٹ بند ہونے پر نیکسن کے حصص کی مالیت سے ساٹھ فیصد زیادہ ہے۔نیکسن کے بورڈ نے اس فروخت کی منظوری دے دی ہے تاہم ابھی کینیڈا کی حکومت نے اس کی اجازت دینی ہے۔سی این او او سی پہلے بھی نیکسن کے ساتھ کئی مشترکہ منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سودے کے بعد ان کے تیل کے ذخائر میں تیس فیصد اضافہ ہوگا۔یہ تیسری بار ہے کہ ریاستی چینی کمپنی کینیڈا کی کسی کمپنی میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔اس سے پہلے وہ بارہ کروڑ ڈالر کے عوض ایم ای جی اینرجی کے...

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ریاست کو آئین کے مطابق چلایا جا رہا ہے

اسلام آباد(ثناء نیوز ) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ریاست  کو آئین کے مطابق چلایا جا رہا ہے ۔ آئین میں واضح ہے کہ ریاستی امور عوام کے منتخب نمائندے ہی چلائیں گے۔ آزاد عدلیہ کے ساتھ عدالتی نظام کو بھی خود مختاری چاہتے ہیں۔ انسداد دہشت گرد کے قوانین میں سقم اور خامیوں کو دور ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو اسلام آباد میں وزیرقانون و انصاف سینیٹر فاروق ایچ نائیک سے ملاقات میں کیا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں قانونی معاملات اور عدالت میں زیر سماعت مقدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت قانون کی حکمران پر یقین رکھتی ہے اور ریاست کو آئین کے مطابق چلایا جا رہا ہے۔ریاست چلانے کے بارے میں عوام کے منتخب نمائندوں کا کردار واضح ہے۔ اسی طرح ریاست میں آئین نے مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کے کردار کا تعین کر دیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نہ صرف عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں بلکہ آزاد عدالتی نظام بھی چاہتے ہیں۔وزیر قانون نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ عوام بالخصوص پسماندہ اور غریب طبقات کو سستے اور تیز انصاف کی فراہمی مروجہ قوانین میں ترا...

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاک امریکہ تعلقات میں پیشرفت کے لیے جمہوری اداروں کے فیصلوں کی پاسداری کو ناگزیر قرار دیا ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق  وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاک امریکہ تعلقات میں پیشرفت کے لیے جمہوری اداروں کے فیصلوں کی پاسداری کو ناگزیر قرار دیا ہے۔نواز شریف نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں سبکدوش امریکی سفیر کی خدمات کو سراہا ہے اور امریکہ پر زور دیا ہے کہ عوامی سطح پر رابطوں کو آگے بڑھنا چاہیے۔سابق وزیراعظم نے امریکہ سے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ باہمی احترام اور باہمی اعتماد کی پالیسی کو اختیار کرے۔اتوار کو پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں میاں محمد نواز شریف سے سبکدوش امریکی سفیر کیمرون منٹر نے اہلیہ کے ہمراہ ملاقات کی تھی۔ سابق وزیر اعظم نے دو طرفہ تعلقات کے حوالیے سے ان کی کاوشوں کی تعریف کی ۔ نواز شریف نے کہا کہ ہر ملک کو اپنے قومی مفاد عزیز ہوتے ہیں دو طرفہ مفادات کے تحفظ ہی سے اعتماد کے فقدان کو دور کیا جا سکتا ہے ۔ یہی تعاون کی بحالی کا واحد ذریعہ ہے۔نواز شریف نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے وسیع تر مفاد کا تقاضا ہے کہ عالمی امن کے سلسلے میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے باہمی احترام کی پالیسی کو فروغ دیا جائ...

پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹرنے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری اداروں کو فوج کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز ) پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری اداروں کو فوج کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن امریکہ ہمیشہ پاکستان میں جمہوری حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔ میاں محمد نواز شریف اور عمران خان امریکہ سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمن کی شخصیت متاثر کن ہے میں سفارت کار ہوں ہمیشہ سچ بولتا ہوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیمرون منٹر نے کہا کہ امریکہ نے 2008ء کے انتخابات کے بعد پاکستان میں جمہوری حکومت کی حمایت کا فیصلہ کیا ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو فوج کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا یہ آسان کام نہیں ہے لیکن پاکستان کی تعمیر کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے اس کام کو کرنے میں وقت لگے گا لیکن امریکہ پاکستان کی مدد جاری رکھے گا کیمرون منٹر نے کہا کہ کیری لوگر برمن بل کے ذریعے امریکہ پاکستان کو سویلین اور آرمی کے لیے ساڑھے سات ارب ڈالر امداد فراہم کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کی کامیابی کے لیے پر عزم ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف اور عمران خان ا...

چین میں بارشوں نے تباہی مچا دی شدید بارشوں کے نتیجہ میں دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے

بیجنگ (ثناء نیوز )چین میں بارشوں نے تباہی مچا دی شدید بارشوں  کے نتیجہ میں دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے دوسری جانب چین میں بارشوں کا ساٹھ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا چین کے مختلف شہروں میں شدید بارش سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا چینی حکام کے مطابق اب تک 425 بیرونی پروازیں ملتوی کی جا چکی ہیں جبکہ مختلف ائیرپورٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے بجلی اور ٹیلی فون کا نظام اور سڑکیں بری طرح متاثر ہوئی سڑکوں پر کھڑے پانی کی وجہ سے درجنوں ٹریفک حادثات میں کئی افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ۔

سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے نئے قانونکے خلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت آج( پیر )کو ہوگی

اسلام آباد(ثناء نیوز )سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت آج( پیر )کو ہوگی مقدمات کی سماعت کے لییے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا گیا ہے، عدالتی بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شاکراللہ جان، جسٹس تصدق جیلانی، جسٹس جوادخواجہ اور جسٹس خلجی عارف شامل ہیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس افتخارچودھری نے گزشتہ ہفتے کوئٹہ رجسٹری میں توہین عدالت قانون کے خلاف دائردرخواستوں کی ابتدائی سماعت کی تھی ، اس پر عدالت نے فریق بنائے گئے وفاق، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکرقومی اسمبلی ، وزیرقانون،اٹارنی جنرل، کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کردیئے تھے جبکہ سماعت 23 جولائی کو اسلام آباد میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا،توہین عدالت کے اس نئے قانون کے خلاف 18 مختلف آئینی درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن کی سماعت کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔