نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹرنے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری اداروں کو فوج کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے


اسلام آباد (ثناء نیوز ) پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹرنے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری اداروں کو فوج کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن امریکہ ہمیشہ پاکستان میں جمہوری حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔ میاں محمد نواز شریف اور عمران خان امریکہ سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمن کی شخصیت متاثر کن ہے میں سفارت کار ہوں ہمیشہ سچ بولتا ہوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیمرون منٹر نے کہا کہ امریکہ نے 2008ء کے انتخابات کے بعد پاکستان میں جمہوری حکومت کی حمایت کا فیصلہ کیا ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو فوج کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا یہ آسان کام نہیں ہے لیکن پاکستان کی تعمیر کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے اس کام کو کرنے میں وقت لگے گا لیکن امریکہ پاکستان کی مدد جاری رکھے گا کیمرون منٹر نے کہا کہ کیری لوگر برمن بل کے ذریعے امریکہ پاکستان کو سویلین اور آرمی کے لیے ساڑھے سات ارب ڈالر امداد فراہم کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کی کامیابی کے لیے پر عزم ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف اور عمران خان امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور میں بھی میاں محمد نواز شریف اور عمران خان سے بات چیت کرنے کو پسند کرتا ہوں۔ دونوں رہنماء پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں اور یہی پاکستانیوں کی رائے ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنما ء پاک امریکہ تعلقات میں شفافیت چاہتے ہیں اور وہ پاکستان کی عزت چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان برابری کی سطح پر تعلقات ہوں ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے مجھے بتایا کہ وہ امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں کیمرون منٹر کا کہناتھا کہ وہ سفیر ہیں اور ہمیشہ سچ بولتے ہیں ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام سیاستدان انہیں پسند ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن متاثر کن شخصیت ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے

عمان (ثناء نیوز ) انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم نہ ہٹانے پر گوگل کے بائیکاٹ کی وجہ سے کمپنی کو رینکنگ میں پہلے نمبر سے تیسرے پر آ گئی ہے۔ سائبر اسپیس پر حکمرانی کرنے والی گوگل کمپنی یومیہ تین ملین زائرین سے محروم ہو رہی ہے۔الیکسا’ کے مطابق گوگل کو پچھلے آٹھ برسوں سے انٹرنیٹ سرچ انجن کی دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے، لیکن صارفین کے حالیہ بائیکاٹ سے کمپنی پہلے، دوسرے اور اب تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔اردن سے شائع ہونے والے ‘الدستور’ اخبار نے گوگل کی گرتی ساکھ سے متعلق اپنی رپورٹ میں مغربی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ‘متنازعہ مواد’ بلاک نہ کرنے کے باعث گوگل کو یومیہ تقریبا تین ملین صارفین کی کمی کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے گوگل سرچ انجن کا متبادل تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ گوگل کی مقبولیت میں تیزی سے کمی کا فائدہ کمپنی سے کاروباری مسابقت رکھنے والے سرچ ...