نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

ستمبر 4, 2016 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر نے وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیت سے متعلق دائر کیا گیا ریفرنس ناکافی شواہد کی بنیاد پر مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر نے وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیت سے متعلق دائر کیا گیا ریفرنس ناکافی شواہد کی بنیاد پر مسترد کر دیا ہے۔ ادھر حکمراں جماعت کے ارکانِ قومی اسمبلی کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔ نواز شریف کے خلاف ریفرنس عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی طرف سے دائر کیا گیا تھا جس میں پاناما لیکس میں سامنے آنے والی آف شور کمپنیوں کی معلومات کے تناظر میں وزیرِ اعظم کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

لاہور میں تحریک انصاف اور راول پنڈی میں عوامی تحریک کی ریلیاں ختم۔ عمران خان کہتے ہیں نون لیگ اپوزیشن کے ٹی او آرز مان جا ئے یا 4سوالوں کا جواب دیں۔

لاہور میں تحریک انصاف اور راول پنڈی میں عوامی تحریک کی ریلیاں ختم۔ عمران خان کہتے ہیں نون لیگ اپوزیشن کے ٹی او آرز مان جا ئے یا 4سوالوں کا جواب دیں۔ نواز شریف پارک لین کی اپارٹمنٹس کی خریداری کے لیٹر کی کاپی دکھادیں۔فلیٹس کے لیے اربوں روپے کہاں سے آئے ؟پیسہ ملک سے باہر کیسے گیا؟اور کیا اس پیسے پر ٹیکس دیا؟۔ جوابات نہ ملے تو عید کے بعد رائےونڈ جائیں گے۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالیں ادھر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے پنڈی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک کے تین مرحلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا ہے ۔دو مرحلے ابھی باقی ہیں اسلام آباد جانا ہے یا جاتی امراء ؟اور کارکنوں سے ہاتھ اٹھوا کر رائے پوچھی۔ طاہر القادری کہتے ہیں کہ کارکنوں کا ووٹ 100فیصد رائےونڈ جانے کے حق میں آیا ہے،اسلام آباد اور جاتی امراء جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔اگلے دو مرحلے باقی ہیں، جب چاہیں گے اعلان کردیں گے،مگر خا نہ جنگی نہیں چاہتے۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور