نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

لاہور میں تحریک انصاف اور راول پنڈی میں عوامی تحریک کی ریلیاں ختم۔ عمران خان کہتے ہیں نون لیگ اپوزیشن کے ٹی او آرز مان جا ئے یا 4سوالوں کا جواب دیں۔

لاہور میں تحریک انصاف اور راول پنڈی میں عوامی تحریک کی ریلیاں ختم۔ عمران خان کہتے ہیں نون لیگ اپوزیشن کے ٹی او آرز مان جا ئے یا 4سوالوں کا جواب دیں۔
نواز شریف پارک لین کی اپارٹمنٹس کی خریداری کے لیٹر کی کاپی دکھادیں۔فلیٹس کے لیے اربوں روپے کہاں سے آئے ؟پیسہ ملک سے باہر کیسے گیا؟اور کیا اس پیسے پر ٹیکس دیا؟۔
جوابات نہ ملے تو عید کے بعد رائےونڈ جائیں گے۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالیں
ادھر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے پنڈی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک کے تین مرحلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا ہے ۔دو مرحلے ابھی باقی ہیں اسلام آباد جانا ہے یا جاتی امراء ؟اور کارکنوں سے ہاتھ اٹھوا کر رائے پوچھی۔
طاہر القادری کہتے ہیں کہ کارکنوں کا ووٹ 100فیصد رائےونڈ جانے کے حق میں آیا ہے،اسلام آباد اور جاتی امراء جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔اگلے دو مرحلے باقی ہیں، جب چاہیں گے اعلان کردیں گے،مگر خا نہ جنگی نہیں چاہتے۔

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے

عمان (ثناء نیوز ) انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم نہ ہٹانے پر گوگل کے بائیکاٹ کی وجہ سے کمپنی کو رینکنگ میں پہلے نمبر سے تیسرے پر آ گئی ہے۔ سائبر اسپیس پر حکمرانی کرنے والی گوگل کمپنی یومیہ تین ملین زائرین سے محروم ہو رہی ہے۔الیکسا’ کے مطابق گوگل کو پچھلے آٹھ برسوں سے انٹرنیٹ سرچ انجن کی دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے، لیکن صارفین کے حالیہ بائیکاٹ سے کمپنی پہلے، دوسرے اور اب تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔اردن سے شائع ہونے والے ‘الدستور’ اخبار نے گوگل کی گرتی ساکھ سے متعلق اپنی رپورٹ میں مغربی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ‘متنازعہ مواد’ بلاک نہ کرنے کے باعث گوگل کو یومیہ تقریبا تین ملین صارفین کی کمی کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے گوگل سرچ انجن کا متبادل تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ گوگل کی مقبولیت میں تیزی سے کمی کا فائدہ کمپنی سے کاروباری مسابقت رکھنے والے سرچ ...