نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جون 3, 2012 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سروسز ہسپتال کے نرسری وارڈ میںآتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ہے

لاہور( این این آئی)سروسز ہسپتال کے نرسری وارڈ میںآتشزدگی  کی وجوہات جاننے کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ہے ۔جسکے نکات میں بتایا گیا ہے کہ سوئچ بورڈ میں ایک چنگاری کیوجہ سے ساری وائرنگ میںآگ لگ گئی ۔ جس وقت وارڈ میںآگ لگی تو اس وقت 20سے زائد موجود تھے جنہیں آکسیجن لگی ہوئی تھی ۔ بچے 25فیصد آکسیجن لیتے ہیں جبکہ 75فیصد ہوا میںموجو د رہتی ہے جسکی وجہ سے ہوا میں موجود آکسیجن نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور پوری وارڈ میں آگ لگ گئی۔ 

مسجد نبوی کے دیرینہ موذن حسن عبدالستار بخاری انتقال کرگئے

مدینہ منورہ ۔ (اے پی پی) مسجد نبوی کے دیرینہ موذن حسن عبدالستار بخاری انتقال کرگئے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی عمر 76 برس تھی۔ حسن عبدالستار بخاری کو 1982ءمیں مسجد نبوی کا سرکاری طور پر موذن مقرر کیا گیا تھا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور شاہ فہد ہسپتال کے آئی سی یو یونٹ میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ میں مدینہ کے ہزاروں شہریوں کے علاوہ زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں بقعی الغرقاد کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

چین اور افغانستان کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت کا معاہدہ طے پاگیا ہے

بیجنگ(ثناء نیوز )چین اور افغانستان کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت کا معاہدہ  طے پاگیا ہے، جس کے تحت چین اس جنگ زدہ ملک کو بے لوث اور پرخلوص مدد فراہم کرے گا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں افغان صدر حامد کرزئی نے اپنے چینی ہم منصب ہوجن تا کے ساتھ ملاقات کی۔ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کے موقع پر صدر ہوجن تا نے صدر کرزئی کو تجارت، سرمایہ کاری، سماجی بہبود اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کا یقین دلایا۔چینی صدر نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان اس موقع پر تبدیلی کے اہم مرحلے سے گزرہا ہے جبکہ چین افغانستان کا قابل بھروسہ پڑوسی اور دوست ہے۔ حال اور مستقبل میں چین افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے فروغ کی پالیسی پر سختی سے کاربند رہے گا اور افغانستان کو بے لوث و پرخلوص مدد فراہم کرتا رہے گا۔ چینی صدر نے افغانستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کا مبصر بننے پر مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر افغان صدر کرزئی نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران دو طرفہ تعلقات میں خاصی بہتری آئی ہے اور یہ وسیع اور گہرے ہوئے ہیں۔ افغانستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے مبصر کا درجہ دے دیا گیا ہے۔دونوں ملکوں کے مابین طے پانے وال...

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے جمعہ کو بھی قومیاسمبلی کے بجٹ اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ۔ ارکان حکومت کے خلاف ممکنہ احتجاج کے لیے ایوان کی لابی میں موجود رہے

اسلام آباد (ثناء نیوز )پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے جمعہ کو بھی قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ۔ ارکان حکومت کے خلاف ممکنہ احتجاج کے لیے ایوان کی لابی میں موجود رہے ۔ حکومتی ارکان نے بجٹ پر تقاریر کیں ۔ پی پی کے رکن سید ظفر علی شاہ نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کی ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے ارکان کورم کی نشاندہی کے حوالے سے تاک میں رہے ۔ تاہم ایوان میں کورم برقرار رہنے پر انہیں کورم کو چیلنج کرنے کا موقع نہ مل سکا ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں حکمران جماعت پی پی کے رکن سید ظفر علی شاہ نے بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ میں سندھ اور مرکز کے حکمرانوں کی ناراضگی سے نہیں ڈرتا میں انتخابات میں ہارنے سے بھی نہیں ڈرتا ۔ دکھ اس بات پر ہوتا ہے کہ کسی کو جان بوجھ کر ہروایا جائے ۔ آئندہ بھی صاف شفاف انتخ٘ابات نہیں ہوں گے ۔ امید پوری ہوتے نظر نہیں آ رہی ہے چار سالوں کے بعد اب نئے صوبوں کی بات کیوں کی گئی ہے ۔ آئین پر عمل نہ کرنے کی وجہ خوار ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو تنقید سے نہیں بچا سکتا حکومت سرکاری املاک کے تحفظ میں ناکام ہے ۔ گو...

سپریم کورٹ نے انتخابی اخراجات سے متعلق دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی انتخابی سرگرمیوں اور اس پر اٹھنے والے اخراجات کی پر نظر رکھے اور و انتخابی سرگرمیوں اور جلسے جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے

اسلام آباد(ثناء نیوز ) سپریم کورٹ نے انتخابی اخراجات سے متعلق دائر  درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی انتخابی سرگرمیوں اور اس پر اٹھنے والے اخراجات کی پر نظر رکھے اور و انتخابی سرگرمیوں اور جلسے جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ ا لیکشن کمیشن کی طرف سے کبھی بھی انتخابات میں بدعنوانی کو روکنے کے لیے سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں پولنگ سٹاف میں صوبائی حکومتوں کے اہلکاروں کو تعینات کرنے کی بجائے وفاقی اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نیانتخابی اخراجات کے خلاف ورکرز ُپارٹی کی جانب سے دائر مقدمہ و دیگر درخواستوں کا فیصلہ سنایا۔68صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تحریر کیا ہے اور انہوں نے جمعہ کو عدالت میں پڑھ کر سنایا۔فیصلے میں الیکشن کمیشن کو انتخابی امیدوار سے پولنگ کے روز ووٹروں کو پولنگ سٹیشن پر لانے کے لیے ٹرانسپورٹ کے اخراجات سے متعلق بھی تفصیلات طلب کرنے کو کہا گیا ہے۔فیصلے میں کہا...

صوبائی دارالحکومت پشاورمیں چارسدہ روڈ پر ہونے والے بم دھماکے میں 19افراد جاں بحق

پشاور(ثناء نیوز)صوبائی دارالحکومت پشاورمیں چارسدہ روڈ پر ہونے  والے بم دھماکے میں 19افراد جاں بحق جبکہ 40سے زائد زخمی ہو گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔دھماکہ پشاورکے نواحی علاقے گل بیلہ میں چارسدہ روڈ پر تھانہ داؤدزئی کی حدود میں سیکرٹریٹ ملازمین کی گاڑی کے قریب ہوا جس سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔11افراد کی لاشیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال جبکہ 8لاشیں چارسدہ ہسپتال پہنچا دی گئیں ۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔اکثر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ،تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں چارسدہ روڈ پر جمعہ کے روز ہونے والے بم دھماکے میں انیس افراد جاں بحق جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہو گئے ۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چھ خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے ۔دھماکے کی زد میں سول سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کی بس آئی جو ملازمین کو پشاور سے چارسدہ لے جا رہی تھی گل بیلہ کے مقام پر بم کا نشانہ بن گئی جس سے بس کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ا...

کسی کو موٹاپے کی بنیاد پر تضحیک کا نشانہ بنانا منافرت پھیلانے اولا جرم بن سکتا ہے ،ارکان پارلیمنٹ اور ایک معروف چیریٹی نے یہ رائے پیش کی ہے

لندن(ثناء نیوز )کسی کو موٹاپے کی بنیاد پر تضحیک کا نشانہ بنانا منافرت  پھیلانے اولا جرم بن سکتا ہے ،ارکان پارلیمنٹ اور ایک معروف چیریٹی نے یہ رائے پیش کی ہے ۔ برطانیہ میں غیر سرکاری تنظیم کی ایک رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ارکان پارلیمنٹ جسمانی ساخت پر امتیاز کوبھی نسلی اورجنسی بنیاد پر امتیاز سے متعلق قوانین میںشامل کرنے کا جائزہ لیں ، ایکویٹیز ایکٹ 2010 ء کے تحت کسی کواس کی نسل ، صنف ، جنس ، عمر یا معذوری سمیت مختلف وجوہ پرامتیاز اور ہراساںکرنے کے خلاف تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ پارلیمانی گروپ نے جسے چیریٹی سنٹرل وائی ایم سی اے کی حمایت حاصل ہے ، ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں جسمانی ساخت کی عکاسی کی گئی ہے اور سفارش کی گئی ہے کہ جسمانی ساخت کی بنیاد پرا متیاز کے مسئلے کی نوعیت کا جائزہ لیا جائے اور یہ دیکھاجائے کہ اس پر کس طرح قابو پایا جاسکتا ہے ۔ اس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ اسپر کس طرح قابو پایا جاسکتا ہے ، اس میںا س بات کا جائزہ لینا شا مل ہے کہ آیا ایکویٹیز ایکٹ میں ترمیم کرکیاس کو بھی اس میںشامل کرلینا اس طرح کے امتیاز سے نمٹنے کا مناسب طریقہ نہیں ہوگا...

صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کسی بھی عمل سے جمہوریت کو کوئی خطرہ ہے اور نہ کوئی اب جمہوریت کو ختم کر سکتا ہے

لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کسی بھی عمل سے جمہوریت کو کوئی خطرہ ہے اور نہ کوئی اب جمہوریت کو ختم کر سکتا ہے ' وزیر خزانہ رانا آصف محمود کے مذہب بارے کیس عدالت میں ہے اور اسکی 13جون کو سماعت ہے جبکہ دہری شہریت بارے وزیر اعلیٰ نے میری سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کریگی' چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف انکے صاحبزادے ارسلان چوہدری کے نام پر مشرف دور میں بھی سازش ہوئی لیکن وہ سر خرو ہوئے اب رحما ن ملک اور ملک ریاض نے یہ سازش تیار کی ہے اوروہ اب بھی سرخرو ہونگے 'وزیر اعظم کے خلاف ہمارے رویے کی وجہ انکا سزا یافتہ ہونا ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ دہری شہریت کے متعلق عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں

کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ ہزاروں کشمیریون کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے بین القوامی برادری کشمیریوں کی مدد کرے

سری نگر(کے پی آئی ) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیرمین  سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ ہزاروں کشمیریون کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے بین القوامی برادری کشمیریوں کی مدد کرے ، کشمیری عوام 11جون سے 17جون تک ہفتہ شہداء منائیں گئے شہدا کی یاد میں 11جون کو ریاستی سطح پر ہڑتال کی جائے گی ۔گزشتہ روز حریت مجلس شوری سے خطاب کرتے ہوے علی گیلانی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ان سرفروشوں کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کرتی ہیں جو اجتماعی کاز کیلئے اپنی جانیں لڑاتے ہیں اور جن کا گرم گرم لہو قوموں کے مستقبل کو سنوارنے میں ایک اہم رول نبھاتا ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھارتی جبر اور ظلم کی ایک زندہ مثال قرار دیا کہ 2010 میں شہید کئے گئے معصوم طالب علموں کے قاتل ابھی تک آزاد ہیں اور ان میں سے کسی کو بھی انصاف کے کٹہرے تک نہیں لایا گیا ہے۔بیان کے مطابق حریت چیرمین نے جموں کشمیر کے علاوہ ڈوڈہ، کشتواڑ، راجوری اور پونچھ کے لوگوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ11جون کی ہڑتال اور پورے ہفتہ شہدا کو کامیاب بنانے کے لیے تعاون کرکے اپنے قومی کاز کو تقویت پہنچائیں۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز،تاجر وں، دکانداروں اور ...

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اجلاس نے امریکا اور نیٹو کی جانب سے یورپ میں دفاعی میزائل نصب کرنے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا

بیجنگ(ثناء نیوز ) شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر  اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اجلاس نے امریکا اور نیٹو کی جانب سے یورپ میں دفاعی میزائل نصب کرنے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا۔ بیجنگ میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے بارہویں اجلاس کے اختتامی روز دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف تعاون بڑھانے سمیت دیگر دس معاہدے شامل ہیں۔ اعلامیے میں امریکا اور نیٹو کی جانب سے یورپ میں دفاعی میزائل نصب کرنے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تنظیم کے رکن ممالک نے شام میں فوجی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے مسئلے کے پرامن حل پر زور دیا۔ اعلامئے میں ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کو طاقت کے زور پر حل کرنے کی مذمت کی گئی اور ایران کے خلاف فوجی کارروائی ناقابل قبول قرار دی گئی۔ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں چین، روس اور چار وسط ایشیائی ممالک افغانستان کے مسئلے اور خطے کے دیگر سکیورٹی معاملات پر بات چیت کی ۔ان چھ ممالک کے علاوہ اس اجلاس میں ایران، منگولیا، بھارت، پاکستان اور افغ...

اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نوی پیلے نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں

اسلام آباد(ثناء نیوز ) اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نوی  پیلے نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں ان حملوں میں جاںبحق ہونے والے افراد کو معاوضہ دیا جائے ۔انسانی حقوق کے قوانین کے نفاذ کے لیے مانیٹرنگ کا نظام بنایا جائے۔ انسانی حقوق کا تحفظ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔قانون کی نظر میں سب کی برابری انسانی حقوق کے معاہدوں پر عمل درآمد اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے ضروری ہے۔پاکستان کو اس وقت پیچیدہ مسائل اور بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جن پر آسانی سے قابو نہیں پایا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نوی پیلے نے جمعرات کو اپنے 4 روزہ دورہ پاکستان کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں دورے کی دعوت دینے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اپنے دورے کے دوران میں نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، وزیر اعظم کے مشیر برائے انسانی حقوق اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی ملاقاتیں...

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر مدرسے میں بم دھماکے سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل عبد الغفور حیدری کے 2 بھتیجوں سمیت 15 افراد جاںبحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے

کوئٹہ(ثناء نیوز )کوئٹہ کے سریاب روڈ پر مدرسے میں بم دھماکے سے جمعیت  علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل عبد الغفور حیدری کے 2 بھتیجوں سمیت 15 افراد جاںبحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق سے جامع اسلامیہ میں دھماکہ جمعرات کے روز اس وقت ہوا جب قرآن حفظ کرنے والے طالب علموں کی دستار بندی کی جا رہی تھی اور مدرسے میں بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی بچے ہاتھوں میں پھولوں کے ہار لیے باہر نکلے تو اچانک مرکزی دروازے کے باہر دھماکہ ہو گیا بچوں سمیت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ہسپتالوں میںایمرجنسی نافذ کر دی گئی دھماکہ خیز موادگاڑی میں نصب تھا۔ پولیس آفیسر کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں اور وہاں کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے کے بعد علاقے میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چند لوگ دو تہائی اکثریت کو یرغمال نہیں بنا سکتے، کوئی ہم سے سازش کی امید نہ رکھے

کراچی(ثناء نیوز) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چند لوگ دو  تہائی اکثریت کو یرغمال نہیں بنا سکتے، کوئی ہم سے سازش کی امید نہ رکھے ہم نے اپنی پارٹی کو پنجاب میں جمہوریت کی پاسداری کرنے کا کہا ہے، شہباز شریف احتجاج کرکے املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، چیف جسٹس کو ہم نے بحال کیا ہے، ہم کیوں ان کے خلاف سازش کریں گے، عدلیہ کی بحالی کی تحریک میں سب سے زیادہ پیپلز پارٹی نے کردار ادا کیاہے اور اس بحالی کی تحریک کے دوران ہم جیلوں میں تھے اور آج جو لوگ ہم پر تنقید کررہے ہیں، وہ اس وقت ملک سے بھاگے ہوئے تھے، سپریم کورٹ نے ملک میں چینی کی قلت پر سوموٹو ایکشن لیا تھا لیکن آج ہم آٹے، گندم، چینی اور روئی کی پیداوار میں نہ صرف خود کفیل ہوگئے ہیں بلکہ آٹا اور چینی برآمد بھی کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو مقامی ہوٹل میں جیمز اینڈ جیولری نمائش کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وفاقی وزیر پیداوار چوہدری انور علی چیمہ، وفاقی سیکریٹری پیداوار گل...

سپریم کورٹ میں ارسلان افتخار پر مبینہ کرپشن کے الزامات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری بینچ سے علیحدہ ہوگئے

اسلام آباد (ثناء نیوز ) سپریم کورٹ میں ارسلان افتخار پر مبینہ کرپشن کے  الزامات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری بینچ سے علیحدہ ہوگئے۔ ڈاکٹر ارسلان افتخار پر بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض سے کروڑوں روپے لینے کے الزامات پر ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے درخواست کی کہ پہلے چیف جسٹس کے اس بینچ میں بیٹھنے یا نہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا جائے۔ کیس کی سماعت کی ابتدا سے اٹارنی جنرل کی جانب سے یہ اعتراض اٹھایا جارہا تھا کہ انہیں باپ ہونے کی وجہ سے بیٹے کے کیس میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔جمعراتکوبھی جب سماعت شروع ہو ئی تو اٹارنی جنرل نے پھر اپنا اعتراض دہرایا کہ پہلے چیف جسٹس کے اس بینچ میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا جائے۔ بعد ازاں عدالتی حکم میں چیف جسٹس نے بینچ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے جاری مختصر عدالتی حکم میں کہا گیا کہ خلفائے راشدین کے دور میں باپ نے بیٹوں کو نصیحتیں بھی کیں اور سزائے بھی دیں ۔ ہم اللہ پر یقین اور ایمان رکھتے ہیں، اسلامی احکامات میں اپنے بیٹوں کوبھی سزادینے کی مثال موجودہے، اسل...

سبکدوش ہونے والے بھارتی فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ چین نے بھارت کو گھیرے میں لینے کی حکمت عملی کے تحت پاکستانی زیر انتظا م واخان پٹی سلسلے سے گذرتے ہوئے سڑک یا ٹنل کے ذریعے افغانستان کیساتھ اپنی چھوٹی سی سرحدکھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں

نئی دہلی (کے پی آئی )سبکدوش ہونے والے بھارتی فوجی سربراہ جنرل  وی کے سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ چین نے بھارت کو گھیرے میں لینے کی حکمت عملی کے تحت پاکستانی زیر انتظا م واخان پٹی سلسلے سے گذرتے ہوئے سڑک یا ٹنل کے ذریعے افغانستان کیساتھ اپنی چھوٹی سی سرحدکھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں جسکے جنگی حکمت عملی کے اعتبار سے بھارت پر انتہائی گہرے اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے یہ بات دہرائی کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں چینی فوج کی موجودگی بھارت کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے اورچین پاک اشتراک کے باعث افغانستان میں بھارت کا اثر ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ نئی دہلی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کے ساتھ اپنی ایک تنگ سرحد کھولنے جارہاہے جس کا راستہ ریاست جموں کشمیر کے نواحی علاقہ پامیر سے ہوکر گذرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دفاعی اعتبار سے اس پیش رفت کے بھارت پر گہرے اثرات مرتب ہونے والے ہیں کیونکہ بیجنگ کا یہ منصوبہدشمن کو گھیرے میں لینے کی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔اس ضمن میں انہوں نے سری لنکا اور مالدیپ کے علاوہ پاکستان اور میانمار کے ساحلی علاقوں میں چین کی سرگرمیوں کا بھی تذکرہ کی...

اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوقنوی پیلے نے کہا ہے کہ کہا کہ مسئلہ کشمیر اہم مسئلہ ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کروانا ہمارا فرض ہے

Vاسلام آباد ۔ثناء نیوز ) اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نوی پیلے نے کہا ہے کہ کہا کہ مسئلہ کشمیر اہم مسئلہ ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کروانا ہمارا فرض ہے۔ ہم نے دونمائندے مقبوضہ کشمیربھیجے۔ ان کی رپورٹس میں تشویش اظہار کیا گیا ہے۔ کونسل ان پر غور کر رہی ہے پا رلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوے نوی پیلے نے کہا ہے کہ یوپی آر بھی ان خلاف ورزیوں پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی انسانی حقوق پامال ہونگے اقوام متحدہ کی کونسل اپنا فرض نبھائے گی۔کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر عطیہ عنایت اللہ کے علاوہ جن ممبران نے شرکت کی ان کے نام یہ ہیں: پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی، لال محمد خان، رفیق احمد جمالی، انجیئر خرم دستگیر خان، ہمایوں سیف اللہ خان، عبدالوسیم، رمیش لعل، بشریٰ گوہر، چوہدری محمود بشیر ورک اور ڈاکٹر ناہید شاہد علی۔ سینٹر مشاہد حسین سید نے بھی خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ پا رلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر ممبر کی ڈاکٹر عطیہ عنایت اللہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے ریاست جموں و کشمیر میں رائے شماری کے لئے کئی قراردادیں پاس کیں۔...

امریکہ کے وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے پاکستان میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے جاری رہیں گے

نئی دہلی(ثناء نیوز )امریکہ کے وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے پاکستان  میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے جاری رہیں گے اور یہ کہ امریکہ کے خلاف گیارہ ستمبر کے حملوں کی سازش تیار کرنے والی قیادت پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجود ہے۔ نئی دہلی میں دفاعی تحقیق کیادارے آئی ڈی ایس اے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان سے باہمی تعلقات کو پیچیدہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں حالات کو بہتر بنانے کے لیے بھارت اور امریکہ کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ڈرون حملوں سے متعلق انکا کہنا تھا ہم نے یہ بالکل واضح کردیا ہے کہ ہم اپنا دفاع کرتے رہیں گے۔پنیٹا نے کہا کہ یہ ہماری سالمیت کا بھی سوال ہے، ڈرون حملوں کا تعلق صرف امریکہ کے تحفظ سے ہی نہیں ہے۔شدت پسند پاکستانیوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے اور یہ کہ خطے میںامن و استحکام کے لیے بھارت کو افغانستان میں زیادہ بڑا کردار ادا کرنا ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے لیون پنیٹا نے کہا کہ دونوں ملکوں نے باہمی تجارت کو فروغ دیکر اپنے اختلافات ختم کرنے کی راہ میں ...

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہپاکستان کے پاس ڈرون طیارے گرانے کی صلاحیت موجود ہے

لاہور(ثناء نیوز ) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ڈرون طیارے گرانے کی صلاحیت موجود ہے اگر حمزہ میزائل لگا دیئے جائیں تو کوئی ڈرون نہیں آئے گا ،قبائلی علاقوں میں بے گناہ اور معصوم بچے مررہے ہیں لیکن حکمران ایک ارب ڈالرکی امداد کے لئے خاموش ہیں۔ وکلا نے ہمیشہ انقلاب کا آغاز کیا لیکن جج کو جوتا مارنے جیسے واقعات سے دکھ ہوتا ہے ۔ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان لاہور ڈسٹرکٹ بار میں وکلا سے خطاب کررہے تھے ،اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے وکلا نے ہمیشہ انقلاب کا آغاز کیا لیکن جج کو جوتا مارنے جیسے واقعات سے دکھ ہوتا ہے انھوں نے مزید کہا کہ کبھی کسی سائنسدان نے لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کسی وزیر کو جوتا نہیں مارا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب شریف اور اچھے انسان ہیں لیکن جہاں سوچ سے اختلاف ہوتا ہے تو میں ان کے حوالے سے بھی بات کرتا ہوں ایٹمی سائنسدان نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے جب ہاکستان بنا تو کوئی سندھی بلوچی پنجابی یا پٹھان نہیں تھا اب پاکستان کو بچانا ہے اس لئے متحد ہونا پڑے گا ۔ملک کے مسائل ٹیکنوکریٹ حل کرسکتے ہیں۔ انہوں ن...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بیٹے ڈاکٹر ارسلان افتخار کو مبینہ طور پر بحریہ ٹاؤن کے مالکان کی جانب کروڑوں روپے دیئے جانے کے خلاف لیے گئے از خودد نوٹس کیس میں بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض ان کے بیٹے علی احمد ریاض سمیت دیگر ذمہ داران کو حکم دیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے

اسلام آباد (ثناء نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف جسٹس افتخار محمد  چوہدری کے بیٹے ڈاکٹر ارسلان افتخار کو مبینہ طور پر بحریہ ٹاؤن کے مالکان کی جانب کروڑوں روپے دیئے جانے کے خلاف لیے گئے از خودد نوٹس کیس میں بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض ان کے بیٹے علی احمد ریاض سمیت دیگر ذمہ داران کو حکم دیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت نے نجی ٹی وی کے اینکرز کی جانب سے کیے گئے پروگرامات کے سکرپٹ اور سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے بحریہ ٹاؤن کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے جبکہ اٹارنی جنرل عرفان قادر نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے مقدمہ سننے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی دفعہ 4 کے تحت چیف جسٹس اس مقدمہ کو سننے والے بینچ کا حصہ نہیں بن سکتے اور نہ ہی انہیں اس مقدمہ میں کوئی حکم جاری کرنا چاہیے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے موقف پر بھی واضح حکم جاری کیا جائے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے مقدمہ کی سماعت شروع کی تو چیف جسٹس نے استفسار کی...

مہمند ایجنسی میں افغان سرحدی چیک پوسٹ سلالہ پر سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں بیس عسکریت پسند ہلاک ہوگئے

مہمند ایجنسی(ثناء نیوز) مہمند ایجنسی میں افغان سرحدی چیک پوسٹ سلالہ  پر سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں بیس عسکریت پسند ہلاک ہوگئے.نجی ٹی وی کے مطابق عسکریت پسندوں کے حملے میں حوالدار سمیت 4 فوجی جوان شہید ہو گئے ہیں ۔ یہ حملہ افغانستان کے سرحدی علاقے سے کیا گیا ۔ عسکریت پسندوں نے منگل کی علی الصبح مہمند ایجنسی میں پاک افغان بارڈر کے نزدیک واقع سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کو پسپا کر دیا۔ جوابی کارروائی میں بیس شدت پسند مارے گئے۔عسکریت پسندوں نے رات گئے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا. سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں بیس شدت پسند ہلاک ہوگئے. واقعے میں چار سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے.حملے کے بعد مہمند ایجنسی کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے.مہمند ایجنسی میں سلالہ چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا۔ حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں 20 شدت پسند مارے گئے۔ذرائع کے مطابق بھاری ہتھیاروں سے مسلح شدت پسندوں نے مہمند ایجنسی م...

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے قیام کی منظوری دیدی۔اس سلسلے میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر برادری نے صوبائی رہنما اسد قیصر اور سعد عبداللہ کے ہمراہ اسلام آباد میں پارٹی چیئرمین عمران خان اور مرکزی صدر جاوید ہاشمی سے ملاقات کی

 پشاور(این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے قیام کی منظوری دیدی۔اس سلسلے میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر برادری نے صوبائی رہنما اسد قیصر اور سعد عبداللہ کے ہمراہ اسلام آباد میں پارٹی چیئرمین عمران خان اور مرکزی صدر جاوید ہاشمی سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر مہر تاج روغانی ،ڈاکٹر شاہ ولی اور ڈاکٹر مقصودکے مشورے سے پارٹی چیئرمین عمران خان نے انصاف ڈاکٹرز فورم کے قیام کی منظوری دی۔عمران خان کو ملٹی میڈیا پر مجوزہ انصاف ڈاکٹرز فورم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے نئے مالی سال 2012-13کے لئے ٹیکس فری بجٹس آئندہ ہفتے پیش کئےجائیں گے

کراچی(این این آئی) پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے نئے مالی سال 2012-13کے لئے ٹیکس فری بجٹس آئندہ ہفتے پیش کئے جائیں گے۔ پنجاب8جون، سندھ اور بلوچستان11جون کو بجٹ پیش کریں گے۔سندھ کے وزیر قانون ایاز سومروکے مطابق11جون کو سندھ اسمبلی کے سیشن میں آئندہ مالی سال کے لئے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں8 جون کو750ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جائے گا۔ صوبائی بجٹ میں 255ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے رکھے گئے ہیں۔ جبکہ ایک اعلامیئے کے مطابق بلوچستان کے گیارہ جون کو ہونے والے سیشن میں صوبائی ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جائے گا۔

امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بارے میں اب تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں اور ان کے خلاف الزامات کے معاملے میں پاکستان جس ناقابل فہم انداز میں پیچھے ہٹا ہے اور اپنا موقف بدلا ہے

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسامہ بن لادن  کا سراغ لگانے میں مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بارے میں اب تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں اور ان کے خلاف الزامات کے معاملے میں پاکستان جس ناقابل فہم انداز میں پیچھے ہٹا ہے اور اپنا موقف بدلا ہے، اس پر امریکہ، پاکستان سے صاف صاف وضاحت کا منتظر ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے واشنگٹن میں اخباری بریفنگ کے دوران کہا کہ ڈاکٹر آفریدی کے بارے میں امریکہ کا موقف بہت واضح ہے کہ پاکستان میں انہیں قید کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے چہ جائیکہ ان پر مقدمہ چلایا جاتا۔انہوں نے کہا ڈاکٹر آفریدی کے معاملے میں جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ ہمارا موقف بہت واضح ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ انہیں قید میں رکھنے کی کوئی وجہ یا بنیاد موجود ہے۔ چہ جائیکہ کہ انہیں کسی غلط کاری پر مجرم قرار دیدیا جائے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ڈاکٹر آفریدی کو مجرم قرار دینے کی کوئی بنیاد یا وجہ نہیں ہے لیکن کیا امریکہ کو اب تک یہ پتہ بھی چل پایا ہے کہ ڈاکٹر آفریدی کو سزا کس بنیاد پر دی گئی ہے تو ان کا جواب تھا۔ہمیں اب تک انتظار ہے۔ ڈاکٹر آفریدی کے ...

مسلم لیگ(ن) نے منگل کو حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں قومی اسمبلی میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا گھیراؤ کر لی

اسلام آباد(ثناء نیوز ) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے منگل کو حکومت مخالف  تحریک کے سلسلے میں قومی اسمبلی میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا گھیراؤ کر لیا۔ گو گیلانی گو، جعلی بجٹ، فراڈ بجٹ، ڈاکو بجٹ نا منظور۔ گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو۔ غریب کو جینے دو اور دیگر نعرے اور دیگر نعرے لگائے۔ اپوزیشن کے ممکنہ شدید رد عمل کے پیش نظر حکومتی ارکان نے وزیر اعظم کو حفاظتی حصار قائم کر دیا تھا پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان نے ایوان کی کاروائی کے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔ وزیر امور سمندر پا پاکستانیز ڈاکٹر فاروق ستار بجٹ پر تقریر نہ کر سکے۔ اپوزیشن کی بڑی جماعت کے شور شرابے کی وجہ سے وزیر ٹیکسٹائل مخدوم شہاب الدین اور چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ کی بجٹ تقاریر بھی ہنگامے کی نظر ہو گئیں۔ حکومتی تقاریر نہ سنی جا سکیں۔ حکومتی ارکان کی تقاریر پر اپوزیشن کا احتجاج غالب آ گیا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان نے حکومت سے نجات کے لیے ایوان میں اجتماعی دعا بھی کی۔ منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کی صدارت میں شروع ہوا۔ وزیر سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر فا...

پاکستان اور یورپی یونین نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اسٹرٹیجک مذاکرات کا آغاز کر دیا جبکہ وزیر خارجہ حناء ربانی کھر نے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور مضبوطی کے لیے مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرائن ایشٹن نے کہا ہے

اسلام آباد(ثناء نیوز )پاکستان اور یورپی یونین نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے  لیے اسٹرٹیجک مذاکرات کا آغاز کر دیا جبکہ وزیر خارجہ حناء ربانی کھر نے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور مضبوطی کے لیے مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرائن ایشٹن نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ حناء ربانی کھر اور یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ کیتھرائن ایشٹن نے منگل کے روز اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس سے قبل وزیر خارجہ حناء ربانی کھر اور کیتھرائن ایشٹن کی سربراہی میں پاکستانی اور یورپی یونین کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے ، مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری ،انسانی حقوق، گورننس، توانائی ، تعلیم اور سماجی و اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پانچ سالہ منصوبہ بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔بعد ازاں مشترکہ کانفرنس میں حناء ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹرٹیجک مذاکرات تعاون کے پانچ سالہ منصوبے کے نفاذ ک...

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جمعرات سات جون کوہمبنٹوٹا میں کھیلا جائیگا قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگے

 کولمبو(این این آئی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جمعرات سات جون کوہمبنٹوٹا میں کھیلا جائیگا قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگے ۔ دوسرا میچ9 کوپالیکیلی میںتیسرا ون ڈے میچ 13جون ، چوتھا ون ڈے میچ 16جون کو جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 18جون کوکولمبومیںکھیلاجائے گا۔ واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز میں مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے والے فاسٹ بائولر سہیل تنویر کو ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر انجرڈ ناصر جمشید کی جگہ ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر مےں بھارت کی دہشت گردی کی بارہا انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مذمت کی ہے

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر مےں بھارت کی دہشت گردی کی بارہا انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مذمت کی ہے، ایمنسٹی انٹرنےشنل نے حالیہ رپورٹ میں ایک بار پھر بھارت سے کہا ہے کہ وہ افسپا اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کو منسوخ کرے ‘ ظلم و ستم بند کرے ‘ انسانی حقوق کے اداروں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دے اور انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کو دی ہوئی یقین دہانیوں کو عمل جامعہ پہنائے۔ 

پاکستان نے منگل کو مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل حتفبابر) کا کامیاب تجربہ کیا ہے

راولپنڈی ۔ 5 جون (اے پی پی) پاکستان نے منگل کو مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل حتف VII(بابر) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ 700 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک مار کرنے والا ملٹی ٹیوٹ بابر کروز میزائل نچلی پرواز کے ساتھ ریڈار سے بچتے ہوئے اپنے ہدف کو صحیح صحیح نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ روایتی اور جوہری ہتھیاروں کو ساتھ لے جانے کی بھی خصوصیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل ٹیرین کنٹوئر میچنگ ، ڈیجیٹل سین میچنگ اور ایریا کوریلیشن کی جدید ترین کروز میزائل ٹیکنالوجی کا حامل ہے جو اس کی افادیت اور اثر پذیری میں کئی گنا اضافہ کرتی ہے۔ یہ میزائل جدید ملٹی ٹیوٹ لانچ وہیکل سے چھوڑا گیا جو روایتی اور جوہری طریقوں سے ہدف کو نشانہ بنانے اور بابر ویپن سسٹم کی تنصیب کے طریقوں میں نمایاں اضافہ کرتا ہے۔

شمالی وزیرستان میں پیر کی صبح امریکی ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی. تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں جاسوس طیارے نے ایک گھرپر4 میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے

میر علی(ثناء نیوز )شمالی وزیرستان میں پیر کی صبح امریکی ڈرون حملے م یں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی. تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں جاسوس طیارے نے ایک گھرپر4 میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے، حملے کے مقام پر ملبے سے مزید لاشیں نکالنے جانے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد16ہو گئی ہے. یہ حملہ تحصیل میر علی سے تین کلومیٹر دور جنوب کی جانب واقع گاں عیسو خیل میں کیا گیا جہاں حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک مکان اور وہاں آنے والے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پیر کی صبح ہوئے اس حملے میں دو میزائل داغے گئے۔ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کے مشرق میں پچیس کلو میٹر دور واقع میرعلی نامی علاقے میں ہونے والے اس امریکی ڈرون حملے میں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کچھ غیر ملکی بھی مارے گئے ہیں۔ سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ میر علی میں واقع جنگجوں کے ایک کمپانڈ پر کیا گیا۔مقامی انتظامیہ کے حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر غیر ملکی تھے۔واضح رہے کہ عیسو خیل میں دو ہفتوں کے دوران ہونے ...