پاکستان نے منگل کو مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل حتفبابر) کا کامیاب تجربہ کیا ہے


راولپنڈی ۔ 5 جون (اے پی پی) پاکستان نے منگل کو مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل حتف VII(بابر) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ 700 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک مار کرنے والا ملٹی ٹیوٹ بابر کروز میزائل نچلی پرواز کے ساتھ ریڈار سے بچتے ہوئے اپنے ہدف کو صحیح صحیح نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ روایتی اور جوہری ہتھیاروں کو ساتھ لے جانے کی بھی خصوصیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل ٹیرین کنٹوئر میچنگ ، ڈیجیٹل سین میچنگ اور ایریا کوریلیشن کی جدید ترین کروز میزائل ٹیکنالوجی کا حامل ہے جو اس کی افادیت اور اثر پذیری میں کئی گنا اضافہ کرتی ہے۔ یہ میزائل جدید ملٹی ٹیوٹ لانچ وہیکل سے چھوڑا گیا جو روایتی اور جوہری طریقوں سے ہدف کو نشانہ بنانے اور بابر ویپن سسٹم کی تنصیب کے طریقوں میں نمایاں اضافہ کرتا ہے۔

تبصرے