وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ معاشی استحکام، اقتصادی نمو، مہنگائی میں کمی، کمزور طبقات کو سماجی تحفظ کی فراہمی، بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے بجٹ رقوم میں اضافہ اور خود انحصاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جمہوری حکومت نے مشکل حالات کے باوجود عوامی خواہشات کا عکاس ایک تاریخی، متوازن اور ذمہ دارانہ بجٹ پیش کیا
اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ معاشی استحکام، اقتصادی نمو، مہنگائی میں کمی، کمزور طبقات کو سماجی تحفظ کی فراہمی، بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے بجٹ رقوم میں اضافہ اور خود انحصاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جمہوری حکومت نے مشکل حالات کے باوجود عوامی خواہشات کا عکاس ایک تاریخی، متوازن اور ذمہ دارانہ بجٹ پیش کیا ہے، وفاقی ٹیکسوں سے صوبوں کو 300 ارب روپے تک ملیں گے، حکومت بجلی کے مسئلے کو حل کرنے میں نہایت سنجیدہ ہے اس لئے جاری اخراجات اور پی ایس ڈی پی دونوں میں اس کیلئے رقوم مختص کی گئی ہیں، ٹیکس نظام کو آسان بنایا جا رہا ہے، ٹیکسوں کی شرح میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو ہو گا،