وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے استعمال، راہداری کے اجراءپر پابندی عائد کردی ہے
اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے استعمال، راہداری کے اجراءپر پابندی عائد کردی ہے جبکہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو سڑک پر لانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلے ہفتہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں کئے گئے۔ اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی، داخلہ، خزانہ، اطلاعات، قانون و انصاف، پوسٹل سروسز، فوڈ سیکورٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزرائ، انسانی حقوق کے مشیر، صوبائی وزیر خزانہ محمد عاصم کرد، بلوچستان سے منتخب ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
|
تبصرے