نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مئی 6, 2012 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بچوں کے حقوق کے لیے برطانیہ میں قائم عالمی تنظین سیو دی چلڈرن نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یتیم بچوں کی تعداد دو لاکھ چودہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے

لندن (کے پی آئی )بچوں کے حقوق کے لیے برطانیہ میں قائم عالمی تن ظین سیو دی چلڈرن نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یتیم بچوں کی تعداد دو لاکھ چودہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں سے 37فیصد بچے فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی کے باعث متاثر ہوئے ہیں ۔ 61 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں سیو دی چلڈرن نے مزید کہا ہے کہ پانچ فیصد یتیم بچے جنسی استحصال کا شکار بھی ہوئے ہیں ۔ سیو دی چلڈرن نے مقبوضہ کشمیر میں یتیم بچوں کی صورتحال کے جائزہ کے لیے اسلام آباد ، کپواڑہ ، بارہمولہ ، پونچھ ، راجوری اور گاندربل میں سروے کرایا تھا ۔ تنظیم کے مطابق عسکریت کے باعث یہی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں یتیم بچوں کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 55 فیصد یتیم بچوں کے والدین کی موت قدرتی ہوئی ہے ، 8 فیصد کی وجہ کچھ اور ہے ۔ یتیم بچے سٹریس کا شکار ہیں 38 فیصد یہ بچے اپنے مستقبل کے حوالے سے مایوس ہیں ۔یتیم بچوں کی سب سے زیادہ تعداد گاندربل میں 48 فیصد ، اور بارہمولہ میں 33 فیصد ہے

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں

رتو ڈیرو (ثناء نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر میاں نواز شریف ن ے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ۔ صدر زرداری نے سندھ کے عوام سے وفا نہیں کی ۔ وزیر اعظم کو سپریم کورٹ سے سزا ہوئی وہ ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ۔ موجودہ حکمران جا رہے ہیں ۔ لوگوں کی قسمت بدلنے والی ہے ۔ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں لوگوں کی خدمت نہ ہو ۔ گیلانی سزا یافتہ ہیں کیا سزا یافتہ شخص ملک کو چلا سکتا ہے ۔ سوئس بینکوں میں پڑے 600 کروڑ روپے ہر حالت میں واپس آنے چاہئیں ۔ بے نظیر کی ہمدردی میں سندھ کے لوگوں نے زرداری کو ووٹ دیئے یہ ووٹ تو مجھے ملنے چاہئیں تھے ۔ محترمہ اور میں نے قوم کی ترقی کے لئے معاہدے کئے تھے جبکہ اس موقع پر سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ سردار ممتاز بھٹو نے اپنی جماعت ( ن ) لیگ میں ضم کرنے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر ممتاز بھٹو نے کہا کہ ملک پر لٹہرے حکمرانی کر رہے ہیں ۔ لوگوں سے روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ کیا گیا مگر یہ تینوں چیزیں چھین لی گئیں ۔ بے نظیر کے قاتل زرداری کے یار ہیں ۔ ان کے بغیر زرداری چل نہیں سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار میاں نواز شریف اور ممتاز بھٹو نے سندھ نیشنل فرن...

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ وزیر اعظم کو نا اہل دیکھنا چاہتے ہیں ،جب تک اپیل کا فیصلہ نہیں آ تا یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم رہیں گے

اسلام آباد (ثناء نیوز )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی پرویز اشرف نے  کہا ہے کہ کچھ لوگ وزیر اعظم کو نا اہل دیکھنا چاہتے ہیں ،جب تک اپیل کا فیصلہ نہیں آ تا یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم رہیں گے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپنی خواہشات کو عدالتی فیصلے سے منسوب کرنا بھی ایک طرح کی توہین عدالت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ ان حالات میں سراسر نا جائز ہے ایسا کرنے والے قانون کا احترام کریں۔راجہ پرویز اشرف نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ میڈیا کے ایک حصے نے گھنٹوں کا فیصلہ پڑھے بغیر تبصرے کیے ایسا لگ رہا تھا جیسے عدالت کے باہر میڈیا کی عدالت لگی ہوئی ہے بعض اینکرز کے تبصرے ذاتی عناد پر مشتمل نظر آ رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبے کے بارے میں قومی اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد خوش آئند ہے اور پنجاب اسمبلی میں بھی قرارداد پیش ہوئی اور متفقہ طور پر منظور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آمریت کے خلاف طویل جدوجہد کے بعد ہم نے جمہوریت بحال کی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے۔ ...

پنجاب اسمبلی نے صوبہ بہاولپور کی بحالی اور جنوبیپنجاب کو نیا صوبہ بنانے سے متعلق قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلیں۔

لاہور (ثناء نیوز) پنجاب اسمبلی نے صوبہ بہاولپور کی بحالی اور جنوبی پنجاب کو نیا صوبہ بنانے سے متعلق قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلیں۔ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں یہ دونوں قراردادیں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے الگ الگ پڑھیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قراردادیں پاس کئے جانے کے بع پنجاب اسمبلی کی تمام نمائندہ جماعتوں جن میں اپوزیشن لیڈر و پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض احمد، مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی لیڈر چوہدری ظہیر الدین ، مسلم لیگ فنکشنل کے پارلیمانی لیڈر مخدوم احمد محمود اور ایم ایم اے کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر نور نیازی نے بھی قرردادوں کا متن دوہرایا۔ قراردادوں میں کہا گیا کہ بہاولپور کے عوام صوبہ کی بحالی کیلئے طویل عرصہ سے جدوجہد کررہے ہیں۔ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبہ بہاولپور کے عوام صوبہ کی بحالی کیلئے طویل عرصہ سے جدوجہد کررہے ہیں۔ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبہ بہاولپور کو فی الفور بحال کیا جائے۔ قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ بہالپور صوبہ کی فوری بحالی اور نئے صوبوں کے قیام کیلئے فوری طور پر قومی کمیشن تشکیل دیا جائے...