پنجاب اسمبلی نے صوبہ بہاولپور کی بحالی اور جنوبیپنجاب کو نیا صوبہ بنانے سے متعلق قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلیں۔
لاہور (ثناء نیوز) پنجاب اسمبلی نے صوبہ بہاولپور کی بحالی اور جنوبیپنجاب کو نیا صوبہ بنانے سے متعلق قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلیں۔ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں یہ دونوں قراردادیں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے الگ الگ پڑھیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قراردادیں پاس کئے جانے کے بع پنجاب اسمبلی کی تمام نمائندہ جماعتوں جن میں اپوزیشن لیڈر و پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض احمد، مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی لیڈر چوہدری ظہیر الدین ، مسلم لیگ فنکشنل کے پارلیمانی لیڈر مخدوم احمد محمود اور ایم ایم اے کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر نور نیازی نے بھی قرردادوں کا متن دوہرایا۔ قراردادوں میں کہا گیا کہ بہاولپور کے عوام صوبہ کی بحالی کیلئے طویل عرصہ سے جدوجہد کررہے ہیں۔ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبہ بہاولپور کے عوام صوبہ کی بحالی کیلئے طویل عرصہ سے جدوجہد کررہے ہیں۔ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبہ بہاولپور کو فی الفور بحال کیا جائے۔ قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ بہالپور صوبہ کی فوری بحالی اور نئے صوبوں کے قیام کیلئے فوری طور پر قومی کمیشن تشکیل دیا جائے جو پانی و دیگر وسائل کف منصفانہ تقسیم، جغرافیائی حد بندی سمیت تمام آئینی، قانونی اور انتظامی معاملات پر فوری کام مکمل کرے تاکہ بہاولپور صوبے کی بحالی اور نئے صوبوں کا قیام جلد عمل میں لایا جاسکے۔ دونوں قراردادوں کی منظوری کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا جبکہ قبل ازیں سپیکر رانامحمد اقبال نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کی بحالی پر مسلم لیگ (ن) کی رکن شمائلہ رانا اور پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن عثمان بھٹی سے حلف لی
تبصرے