نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جون 24, 2012 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

وزیر دفاع سید نوید قمر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سلالہ چیک پوسٹ کے واقعے پر امریکا سے معافی کے مطالبے پر قائم ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز ) وزیر دفاع سید نوید قمر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سلالہ  چیک پوسٹ کے واقعے پر امریکا سے معافی کے مطالبے پر قائم ہے، امریکا سے تعلقات قومی مفاد کے مطابق ہوں گے۔قومی ائیر لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق فیصلہ قومی اور عوامی مفاد میں کیا جائے گا، پاکستان عالمی برادری سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتا۔ عالمی برادری سے مساوی بنیادوں پر تعلقات کے خواہاں ہیں۔پی آئی اے کے ایم ڈی قمر سلیمان نے کہا کہ حج آپریشن کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، پی آئی اے کو ایک سال میں اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے وعدے پر قائم ہیں۔۔

صوبائی دارالحکومت کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری

کراچی (ثناء نیوز )صوبائی دارالحکومت کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ  جاری ہے جمعہ کو شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلا ک ہو گئے ہیں ،جبکہ رینجرز اورپولیس نے مختلف کارروائیوں میں ایک مغوی کو بازیاب کرا کے 5 اغواکاروں سمیت ایک ٹارگٹ کلرکوگرفتارکرلیا ہے۔دریں اثناء لیاقت آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیاجبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ماڑی پور روڈ سے متصل سپارکو روڈ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی،جس کے ہاتھ اور پاؤں بھی رسیوں سے بندھے ہوئے تھے،مقتول کی شناخت 30 سالہ در محمد کے نام سے ہوئی ہے، شیرشاہ کے علاقے میں پنکھا ہوٹل کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ،جبکہ سپر ہائی وے کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے، مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، ادھر گارڈن کے علاقے میں رام سوامی سے ایک شخص کی لاش ملی، مقتول کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے،،دوسری جانب لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب پولیس مقابلے کے دوارن ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اسکا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے پولیس ...

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے ایک ہفتہ میں وی آئی پی کی سیکورٹی پر دو ارب روپے سے زائد کے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد(ثناء نیوز ) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت  داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے ایک ہفتہ میں وی آئی پی کی سیکورٹی پر دو ارب روپے سے زائد کے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں ۔ کمیٹی نے غیر مجاز شخصیات ،وزیر اعظم ،وزراء اعلیٰ، ارکان پارلیمنٹ کے رشتہ داروں کو سیکورٹی کی گاڑیاں دینے اور ان کی حفاظت کے لیے سیکورٹی اہلکار تعینات کرنے کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پی اے سی نے اخراجات کا حساب کتاب پیش نہکرنے پر رینجرز کے آڈٹ اعتراضات کو نمٹانے سے انکار کر دیا ہے۔ ایک ہفتہ میں فرنیٹر کور ، فرنیٹر کانسٹیبلری ، دیگر سول آرمڑ فورسز کی کارکردگی پر بریفنگ دینے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہروں کے دوران جلاؤ گھیراؤ، سرکاری املاک کو نظر آتش کرنے ،توڑ پھوڑ اور ارکان اسمبلی کے گھروں پر حملوں کے حوالے سے صوبے کے انسپکٹر جنرل پولیس کو طلب کر لیا اس طرح خیبر پختونخوا میں بعض پولیس آفیسران کی ناقص کارکردگی ان آفیسران کو اہم ذمہ داریاں دینے پر وہاں کے آئی جی پولیس کو بھی طلب کر لیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ خواجہ...

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی اپیل پر ملک بھر میں برمی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا

لاہور (ثناء نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی اپیل  پر ملک بھر میں برمی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔ کراچی ،کوئٹہ ، پشاو ر، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جلوس نکالے گئے اور خطبات جمعہ میں مسلمانوں کے قتل عام پر برما کی حکومت کے خلاف تقاریر کی گئیں ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے جامع مسجدمنصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ او آئی سی کا کہیں وجود اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کے ا ندر کوئی دینی غیر ت و حمیت موجود ہے تو برما میں مسلمانوں کے خلاف جاری آگ و خون کے کھیل کو بند کرانے کے لیے آواز بلند کی جائے ۔ جہاں گزشتہ چند ہفتوں میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل کر دیاگیاہے اور لاکھوں اپنے گھروں کو چھوڑ کر ہجرت پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ بنگلہ دیش نے ان لٹے پٹے اور زخمی مسلمانوں کا داخلہ روکنے کے لیے اپنے بارڈر بند کردیئے ہیں ۔ بنگلہ دیشی وزیر ہجرت پر مجبور ان مسلمانوں پر بے سروپا الزامات لگارہا ہے ۔ سید منور حسن نے کہاکہ اگر ایک مسلمان کو تکلیف میں دیکھ...

ایگزیکٹو ڈائریکٹر کشمیر امریکن کونسل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر اوبامہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے اپنا کردار ادا کریں

واشنگٹن(کے پی آئی )ایگزیکٹو ڈائریکٹر کشمیر امریکن کونسل ڈاکٹر غلام  نبی فائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر اوبامہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے اپنا کردار ادا کریں جبکہ کشمیری شہریوں کی امنگوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر کا کوئی ایسا حل نکالا گیا کہ جس سے ایک کروڑ ستر لاکھ لوگ مطمئن نہ ہوئے تو یہ عمل قابل عمل نہیں ہو گا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں میری لینڈ میں دیئے گئے اعزازیہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فائی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف کوئی بھی عمل نہ صرف بے کار مشق ثابت ہو گی بلکہ اس سے نا قابل تلافی انسانی اور سیاسی نقصان ہو گا اس لیے ضروری ہے کہ کشمیری رہنماؤں کی مشاورت کے بغیر معاملے کو حل کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بامعنی مذاکرات ہونے چاہیں ورنہ بصورت دیگر مذاکرات تاشقند ،شملا ،لاہور اور دیگر جگہوں پر کیے گئے مذاکرات جیسے ہی ہوں گے۔ڈاکٹر غلام نبی فائی نے امریکہ میں مقیم کشمیری برادری کا کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے میں بھر پور کردار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ...

میچ فکسنگ میں دو سال قید اور پانچ سال کیلئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی کی سزا پانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ انہیں انصاف نہیں ملا۔

لاہور (ثناء نیوز) میچ فکسنگ میں دو سال قید اور پانچ سال کیلئے کرکٹ کھیلنے  پر پابندی کی سزا پانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ انہیں انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اس کے کیس کا ٹرائل کریں اور اصل حقائق عوام کے سامنے لائیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کا میچ فکسنگ سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کبھی کسی کو نو بال کرنے کیلئے نہیں کہا اور نہ ہی خود ایسی کوئی بات کی جس سے ان کی اپنی یا پاکستان کی عزت پر حرف آئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سلمان بٹ نے کہاکہ ان کے کمرے سے جو 25سو پاؤنڈ برآمد ہوئے تھے وہ انہیں ایک آئس کریم پارلر کا افتتاح کرنے کی مد میں پیشگی اور الاؤنسزکی مد میں ملے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مظہر مجید نے انہیں تین چار میسج کئے اور میچ فکسنگ کیلئے اکسایا جس کا میں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ جو کچھ بھی ہوا مظہر مجید اور محمد عامر کے درمیان ہوا اور انہوں نے اس پر عمل بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ آئی سی سی اور کورٹ نے جو سزا انہیں دی وہ ٹیلیفونک فرانزک رپورٹ آنے سے ...

لایران سے کوئٹہ آنے والی زائرین کی بس پر ہزار گنجی کے قریب کے قریب پہنچی تو دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی بس میں ٹکرا دی

کوئٹہ(ثناء نیوز)لایران سے کوئٹہ آنے والی زائرین کی بس پر ہزار گنجی کے  قریب کے قریب پہنچی تو دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی بس میں ٹکرا دی ‘ جس کے باعث بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی،جس سے 18 زائرین شہید جبکہ 20جسے زائد زخمی ہوئے بعض کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام کو ایران سے زائرین کی بس پولیس سکواڈ کے ساتھ کوئٹہ آ رہی تھی کہ ہزار گنجی کے قریب پہنچی تو دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی بس سے ٹکرا دی اور زور دار دھماکہ ہوا جسکی وجہ بس 50 فٹ دور جا گری اور اس میں آگ لگ گئی موقع پر 8افراد جاں بحق اور 20کے قریب زخمی ہوئے متعدد زخمی راستے میں ہی دم تھوڑ گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس‘ ایف سی اور دیگر اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ۔قریبی رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمیوں کو بی ایم سی ‘ سی ایم ایچ اور سول ہسپتال پہنچانا شروع کر دیاجب کہ ایدھی ایمبولینس بھی موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایران سے آنے والی بس جیسے ہی ہزار گنجی کے قریب پہنچی تودھماکہ ہوا جس سے بس ...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن کے سابق مالک ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت مقدمہ میں وکیل کو تیاری کے لیے 4 جولائی تک مہلت دیتے ہوئے توہین عدالت کے حوالے سے دائر دیگر 6درخواستوں پر اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کر دیئے

اسلام آباد (ثناء نیوز ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن کے سابق مالک  ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت مقدمہ میں وکیل کو تیاری کے لیے 4 جولائی تک مہلت دیتے ہوئے توہین عدالت کے حوالے سے دائر دیگر 6درخواستوں پر اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔عدالت نے ملک ریاض کے وکیل کو ہدایت جاری کی ہے کہ 2 جولائی تک وہ اپنا تحریری جواب عدالت میں پیش کر دیں اور تحریری جواب کی کاپیاں تمام فریقین کو فراہم کی جائیں۔جسٹس میاں شاکر اﷲ جان کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اطہر سعید پرمشتمل تین رکنی بینچ نے ملک ریاض کی پریس کانفرنس پر لیے گئے از خود نوٹس کے مقدمہ کی سماعت کی۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ 4 جولائی سے مقدمات کی باقاعدہ سماعت کی جائے گی۔دوران سماعت عدالت نے ملک ریاض کی جانب سے ارسلان افتخار کیس کاریکارڈ منگوانے اور ملک ریاض کو پیشی سے استثنیٰ دینے کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت کا کہنا تھا کہ اس مرحلے میں حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا۔ ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کی جا رہی بلکہ پریس کانفرنس پر اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو ملک ...

پاکستان کی کوٹ لکھپت جیل میں 27 سال سے قید بھارتی شہری سرجیت سنگھ کو رہا کر دیا گیا

لاہور۔نئی دہلی (ثناء نیوز )پاکستان کی کوٹ لکھپت جیل میں 27 سال سے  قید بھارتی شہری سرجیت سنگھ کو رہا کر دیا گیا۔ بھارتی شہری سرجیت سنگھ نے واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچنے پر اعتراف کیا ہے کہ وہ جاسوسی کے لیے پاکستان گئے تھے انہوں نے سربجیت سنگھ کی رہائی کا دعوی بھی کیا ہے۔بھارتی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں آپ کو کیا بتاؤں، مجھ سے مت پوچھو، مجھ سے مت نکلواؤ میں جاسوسی کے لیے گیا تھا۔لیکن اس سے پہلے کہ وہ مزید تفصیلات بتاتے سکیورٹی اہلکار انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ لیکن اس سے پہلے انہوں نے یہ ضرور کہا کہ حکومت کے خلاف مجھ سے کچھ مت پوچھو۔سرجیت سنگھ کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی جسے انیس سو نواسی میں عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔منگل کے روز ان کی رہائی کا اعلان متنازع ہوگیا تھا کیونکہ میڈیا میں یہ خبر گردش کرنے لگی تھی کہ پاکستان نے سربجیت سنگھ کی سزا معاف کرکے انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سربجیت سنگھ پر بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور انہیں بھی پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔بھارتی حکومت ...

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے خلاف سازشوںکو ناکام بنانے، ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے قیام کیلئے ملک گیر رابطہ عوام مہم چلا کر حکمرانوں پر دباؤ بڑھائیں گے

لاہور (ثناء نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا  ہے کہ سپریم کورٹ کے خلاف سازشوںکو ناکام بنانے، ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے قیام کیلئے ملک گیر رابطہ عوام مہم چلا کر حکمرانوں پر دباؤ بڑھائیں گے تاکہ حکومت کو کم سے کم ایجنڈہ پر لانے کیلئے مجبور کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تحریک انصاف کے وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود اور دیگر رہنما شامل تھے جبکہ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرید احمد پراچہ، صوبائی امیر ڈاکٹر وسیم اختر و دیگر موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے تین نکاتی ایجنڈ ہ پر گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت سپریم کورٹ کے خلاف بڑے پیمانے پر سازشیں کی جارہی ہیں، چیف جسٹس کے خلاف سازش کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا لیکن کرپشن مافیا اب بھی سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کیلئے کوششوں میں مصروف ہے۔ ان...

سپریم کورٹ نے این آر او عملدرآمد کیس کیسماعت کے دوران صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئز مقدمات کھولنے کے لیے سوئس حکام کو خط لکھنے سے متعلق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے جواب طلب کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت12جولائی تک ملتوی کر دی ہے

اسلام آباد(ثناء نیوز ) سپریم کورٹ نے این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئز مقدمات کھولنے کے لیے سوئس حکام کو خط لکھنے سے متعلق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے جواب طلب کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت12جولائی تک ملتوی کر دی ہے. عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعظم سے پوچھ کر عدالت کو جواب بتائیں. عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو اس کیس میں سزا ہوئی، توقع ہے کہ نئے وزیراعظم ، عدالتی حکم پر عمل کرینگے. عدالت نے اٹارنی جنرل عرفان قادر سے کہا کہ وہ عدالتی حکم وزیر اعظم کو پہنچائیں ۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ وزیر اعظم نے این آر او کالعدم قرار دیے جانے کے عدالتی فیصلہ کے پیرا گراف 187پر عمل کرنا ہے۔ بدھ کوجسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جسٹس آ صف سعید کھوسہ اور جسٹس شیخ عظمت سعیدپر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مقدمہ کی سماعت کی. عدالت نے مقدمہ کی سماعت شروع کی توسابق وزیر اعظم گیلانی کی جانب سے خلاف ضابطہ تعینات کیے گئے افسرا ن سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد ریاض شیخ اور او جی ڈی سی ایل کے سابق چئیرمین عدنان خواجہ کے و...

لاہور ہائی کورٹ نے ایوان صدر میں سیاسیسرگرمیاں روکنے کے لیے صدر آصف علی زرداری کو 5 ستمبر تک کی مہلت دے دی ہے

لاہور(ثناء نیوز ) لاہور ہائی کورٹ نے ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں روکنے کے لیے صدر آصف علی زرداری کو 5 ستمبر تک کی مہلت دے دی ہے لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے 12 مئی 2011ء کو حکم دیا تھا کہ ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں نہ کی جائیں لیکن اس کے باوجود وہاں سیاسی سرگرمیاں جاری رہیں اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو لاہور ہائی کورٹ میں صدر آصف علی زرداری کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر دی گئیں جس پر اب لاہور ہائی کورٹ نے صدر آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں روکنے کے لیے 5 ستمبر تک کی مہلت دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے صدر زرداری کو ایک عہدہ چھوڑنے کے لئے ایک اور موقع دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد صدر پاکستان کی ذمہ داری ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ صدر کو ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں ترک کرنے کے لیے مزید وقت دیں گے ۔ وقت دینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ صدر عدالتی حکم پر عمل نہ کریں ۔ اگر عمل نہ کیا گیا تو عدالت معاملے کا جائزہ لے گی یہ آئینی عدالت ہے اور ملک کے آئینی سربراہ کے حوالے سے معاملہ کا جائزہ لے گی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی ...

نائب وزارت عظمیٰ کا عہدہ نمائشی ہو گا۔ چوہدری پرویز الٰہی نام کے نائب وزیر اعظم ہونگے

اسلام آباد (ثناء نیوز )  نائب وزارت عظمیٰ کا عہدہ نمائشی ہو گ ا۔ چوہدری پرویز الٰہی نام کے نائب وزیر اعظم ہونگے۔ اس عہدے کے حوالے سے انہیں کوئی خصوصی اختیارات حاصل نہیں ہونگے۔نائب وزیراعظم کے استحقاق اور مراعات کے بارے میں بھی سرکاری قواعد و ضوابط میں کسی قسم کی وضاحت نہیں کی گئی۔ وزیراعظم کے غیر ملکی دورے کے موقع پر وزارت عظمی کی ذمہ داریوں کے حوالے سے نائب وزیر اعظم کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔ وزیر اعظم جہاں بھی ہونگے۔آئین و قانون کے تحت اختیارات ان کے پاس ہی رہیں گے۔ اختیارات کا ارتکاز وزیر اعظم ہی ہونگے۔ سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم کے نائب صرف نام کے ہوں گے۔وزیراعظم کا کوئی بھی اختیار انہیں حاصل نہیں ہو گا۔ اس بارے میں نائب وزرات عظمیٰ کے نوٹی فکیشن میں بھی وضاحت کر دی گئی تھی کہ نائب وزیر اعظم کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے اختیارات حاصل نہیں ہونگے۔ریاستی معاملات چلانے کے حوالے سے وزیرا عظم ہی ٹیم لیڈر ہونگے۔چوہدری پرویز الٰہی کی بحیثیت نائب وزیراعظم سبکدوشی کے بعد یہ عہدہ ختم بھی کیا جا سکتا ہے کیونکہ نوٹی فکیشن میں بھی اس عہدے کو ت...

وفاقی کابینہ نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا سلالہ حملے پر پاکستان سے غیر مشروط معافی مانگے

اسلام آباد (ثناء نیوز ) وفاقی کابینہ نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا سلالہ حملے  پر پاکستان سے غیر مشروط معافی مانگے جبکہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی اور خود مختاری پر حرف نہیں آنے دیں گے۔ محاز آرائی کی سیاست کو ختم ہونا چاہیے اس کے سنگین مضمرات سے جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔مسئلہ کشمیر سمیت تجام دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے بھارت کے ساتھ جامع مذاکراتی کو سعت دینا چاہتے ہیں۔عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاقی کابینہ فعالیت کا مظاہرہ کرے۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار منگل کو اپنی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں کیا۔ نو منتخب وزیر اعظم نے آئین کے تحفظ کے حوالے سے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا پیش رو ئے اصولی موقف پر فخر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اہم قومی مسائل پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو اس سے جمہوریت کی بنیاد وں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ہم جمہوری نظام اور اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک جس نازک موڑ پر کھڑا ہے ایسی صورتح...

معزول وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے26 اپریل سے 19 جون تک کے اقدامات کو تحفظ دینے کے لیے جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا گیا

اسلام آباد (ثناء نیوز ) معزول وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے 26 اپریل سے 19 جون تک کے اقدامات کو تحفظ دینے کے لیے جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا گیا ہے منگل کو درخواست گزار شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے جاری کیا گیا صدارتی آرڈیننس غیر آئینی اور صدر کا مواخذہ بھی کیا جا سکتا ہے ۔صدر نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے 26 اپریل سے 19 جون تک کیے گئے اقدامات کو تحفظ دینے کے لیے غیر آئینی آرڈیننس جاری کیا ہے جو صدر کے آئینی اختیارات سے تجاوز ہے اس آرڈیننس سے پارلیمنٹ کے حق قانون سازی میں مداخلت کی گئی ہے کیونکہ قانون سازی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ صدر کی جانب سے جاری آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہےکہ سندھ سمیت پور ے ملک میں لوگ مسلم میگ (ن) کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ان کی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں

کراچی(ثناء نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سندھ سمیت پور ے ملک میں لوگ مسلم میگ (ن) کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ان کی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں وہ دن دور نہیں کہ جب ملک میں انتخاب ہوں گے اور ان کی جماعت سندھ میں میدان مار ے گی۔ وہ منگل کو مقامی ہوٹل میں میں سابق صوبائی وزیر سابق ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین حاجی شفیع محمد جاموٹ کی ان کے ساتھیوں اور درختوں وکلا کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر لاہور سے ٹیلی فونک خطاب کررہے تھے میاں نوازشریف نے اپنے مختصر خطاب میں حاجی شفیع محمد جاموٹ کو دل کی گہرائی سے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی (ن) میگ میں شمولیت سے خوشی ہورہی ہے اور ان کی جماعت نہ صرف پھلے پھولی گی بلکہ ترقی کی بلندی پر جائے گی انہوں نے کراچی نہ آنے پر معزرت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں موسم کی خرابی کے سبب وہ نہ آسکے تاہم وہ جلد سندھ کا دورہ کریں گے شفیع محمد جاموٹ سمیت شمولیت کرنے والے لوگوں سے ملاقات کریں گے۔

وزارت قانون نے بھارتی قیدی سر بجیت سنگھ کی رہائی کی سمری پر دستخط کرنے کے بعد سمری وزارت داخلہ کو بجھوا دی۔ سر بجیت سنگھ کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی گئی

اسلام آباد (ثناء نیوز ) وزارت قانون نے بھارتی قیدی سر بجیت سنگھ کی رہائی  کی سمری پر دستخط کرنے کے بعد سمری وزارت داخلہ کو بجھوا دی۔ سر بجیت سنگھ کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی گئی۔زرائع کے مطابق پاکستان میں قید سربجیت سنگھ 1990 میں لاہور اور ملتان میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا مجرم پایا گیا تھا۔ سربجیت سنگھ حکومت پاکستان کے مطابق منجیت سنگھ ہے اور لاہور اور ملتان میں کئی بم دھماکوں میں 14 افراد کو ہلاک کرنے کا ذمہ دار ہے۔ اسے 1991 میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مختلف گواہوں کے بیانات کی روشنی میں سزائے موت سنائی تھی جبکہ سربجیت سنگھ نے خود بھی اس کا اعتراف کیا تھا کہ وہ من جیت سنگھ ہے اور را کیلئے کام کرتا ہے تاہم بعد میں وہ اپنے اعترافی بیان سے منحرف ہو گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے بھارتی قیدی سر بجیت سنگھ کی رہائی کی سمری پر دستخط کرنے کے بعد سمری وزارت داخلہ کو بجھوا دی۔. سر بجیت سنگھ کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی گئی۔ سر بجیت سنگھ کی بہن کا کہنا ہے کہ بھائی کی خبر سن کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ کی حیثیت سے صدر زرداری کی سیاسی سرگرمیاں معطل کیے جانے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی غرض سے دائر درخواستوں کی سماعت کیلیے تین رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا

لاہور (ثناء نیوز ) لاہور ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ کی  حیثیت سے صدر زرداری کی سیاسی سرگرمیاں معطل کیے جانے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی غرض سے دائر درخواستوں کی سماعت کیلیے تین رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا ہے۔یہ بینچ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، جسٹس عمر عطا بندیال نے نے تشکیل دیا۔ اس بینچ کے سربراہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خود ہوں گے جبکہ دیگر دو ارکان میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔لاہور ہائی کورٹ یہ تین رکنی بنچ ستائیس جون سے درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ گزشتہ سال مئی میں لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اعجاز احمد چودھری کی سربراہی میں فل بینچ نے صدر آصف علی زرداری کے بیک وقت دو عہدے رکھنے کے خلاف درخواست فیصلہ دیا تھا جس میں اس توقع اظہار کیا گیا کہ آصف زرداری صدر پاکستان کی حیثیت سے ایوان صدر میں کوئی سیاسی سرگرمی نہیں کریں گے۔درخواست گزار وکلا نے اپنی درخواستوں میں یہ اعتراض اٹھایا ہے کہ عدالت کے فل بینچ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں ترک کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن عدالتی فیصلے کے باوجود صدر مملکت آصف علی زرداری حکم...

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اراکین پارلیمان کی دہری شہریت کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی زاہد اقبال کی رکنیت معطل کر دی ہے

اسلام آباد(ثناء نیوز ) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ  کے تین رکنی بینچ نے اراکین پارلیمان کی دہری شہریت کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی زاہد اقبال کی رکنیت معطل کر دی ہے۔عدالت عظمیٰ کا بینچ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل تھا جس نے پیر کو درخواست گزار محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر مقدمہ کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران ریمارکس کی رکنیت معطل کیے جانے سے متعلق عدالتی حکم سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو بھجوایا جائے تاکہ حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مشیر داخلہ رحمن ملک رکنیت معطل ہونے کے باوجود وزارت داخلہ کے معاملات چلا رہے ہیں۔دوران سماعت ممبر قومی اسمبلی جمیل ملک عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور تحریری جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ ہالینڈ کے شہری نہیں ہیں تاہم ان کے پاس ہالینڈ کی قومیت (نیشنلٹی) نہیں ہے جس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کوئی نیشنلٹی کے بغیر کسی ملک کا شہری کیسے ہو سکتا ہے۔ بعدازاں عدالت نے ایم این اے فرحت خان...

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل ایک وسیع تر اتحاد وجود میں آ جائے گا

لاہور (ثناء نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے کہا ہے  کہ عام انتخابات سے قبل ایک وسیع تر اتحاد وجود میں آ جائے گا جس میں وہ لوگ شامل نہیں ہوں گے جو موجودہ حکمرانوں کے اتحادی ہیں اور ایک نااہل اور بددیانت حکومت کی بیساکھیاں بنے ہوئے ہیں۔ وہ آج مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ کی تقریب افتتاح سے خطاب کر رہے تھے۔ محمد نوازشریف نے کہا کہ یہ سیکرٹریٹ پاکستان کی تعمیروترقی کا تھنک ٹینک بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے ہم ایک تجربہ کار اور آزمائی ہوئی ٹیم رکھتے ہیں جس نے ماضی میں بھی پاکستان کی تصویر اور تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کیا اور ہم مستقبل کے لئے بھی واضح لائحہ عمل رکھتے ہیں۔ ہمارے پاس پاکستان کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لئے ایجنڈابھی ہے اور ٹیم بھی۔ ہم ایسے آئیڈیاز رکھتے ہیں جو پاکستان کی اقتصادی حالت کو بدل ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے نوجوان مایوس نہ ہوں پاکستان مسلم لیگ (ن) ان کے شاندار مستقبل کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے ماضی میں بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اہم پالیسیاں اختیار کیں‘ ہم اب بھی ان کے لئے شاندار پیکج دیں گے۔ انہوں...

معزول وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے26 اپریل 2012ء کے فیصلوں اور اقدامات کو آئینی تحفظ دینے کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز )معزول وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے 26 اپریل 2012ء کے فیصلوں اور اقدامات کو آئینی تحفظ دینے کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے آرڈیننس کے تحت سابق وزیر اعظم کے 26 اپریل سے 19 نومبر 2012 ء تک کے اقدامات کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔ آرڈیننس پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے لیے رواں ہفتے سینٹ قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کرنے کا قومی امکان ہے۔ دونوں ایواونوں سے بل کی منظوری حاصل کی جائے گی۔صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی منظوری سے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے 26 اپریل سے 19 جون تک کے فیصلوں کو آئینی و قانونی تحفظ دینے کے لیے آرڈیننس جاری کر دیا ہے معزول وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی 1 جون کو فنانس بل 2012-13ء اور وفاقی بجٹ کے ابتدائی مسودوں پر بھی دستخط کیے تھے۔ اس طرح پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد بعض ہائی کورٹس میں ججز کی تقرریوں کے بارے میں صدر کو سفارشات بھجوانے کے علاوہ مختلف اہم امور کے بارے میں بھی فیصلے کیے تھے۔ ان اقدامات کے آئینی تحفظ کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت معزول وزیر اعظم کے اقدامات ...

تحریک آزادی پاکستان کے ممتاز رہنماء ملک کے نامور دانشور ،ادیب و سابق سفارتکار نسیم انور بیگ اتوار وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں انتقال کر گئے

اسلام آباد (ثناء نیوز ) تحریک آزادی پاکستان کے ممتاز رہنماء ملک کے نامور  دانشور ،ادیب و سابق سفارتکار نسیم انور بیگ اتوار وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کے چیئرمین راجہ ظفر الحق، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل،سابق سیکرٹری خارجہ اکرم ذکی ،پاک فوج کے سابق جرنیلوں و سینئر آفیسران ،دفتر خارجہ کے سابق و موجودہ آفیسران، سابق چیئرمین پیمرا میاں جاوید ،تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سید شاہد گیلانی ،ملک کے نامور دانشوروں ،کالم نویسوں اور مختلف ملکی و غیر ملکی اخبارات کے ایڈیٹرز و صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جنازہ کے بعد ان کی میت فتح جنگ روانہ کر دی گئی جہاں ان کے آبائی گاؤں میں ان کی تدفین کی جائے گی ۔تحریک آزادی پاکستان کے رہنما نسیم انور بیگ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو میں اعلیٰ عہدے پر تعینات رہے ۔واضح رہے کہ مرحوم تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء کرنل اظہر کے سگے ماموں تھے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد اور مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ...

معزول وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے26 اپریل 2012ء کے فیصلوں اور اقدامات کو آئینی تحفظ دینے کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز )معزول وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے 26 اپریل 2012ء کے فیصلوں اور اقدامات کو آئینی تحفظ دینے کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے آرڈیننس کے تحت سابق وزیر اعظم کے 26 اپریل سے 19 نومبر 2012 ء تک کے اقدامات کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔ آرڈیننس پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے لیے رواں ہفتے سینٹ قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کرنے کا قومی امکان ہے۔ دونوں ایواونوں سے بل کی منظوری حاصل کی جائے گی۔صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی منظوری سے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے 26 اپریل سے 19 جون تک کے فیصلوں کو آئینی و قانونی تحفظ دینے کے لیے آرڈیننس جاری کر دیا ہے معزول وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی 1 جون کو فنانس بل 2012-13ء اور وفاقی بجٹ کے ابتدائی مسودوں پر بھی دستخط کیے تھے۔ اس طرح پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد بعض ہائی کورٹس میں ججز کی تقرریوں کے بارے میں صدر کو سفارشات بھجوانے کے علاوہ مختلف اہم امور کے بارے میں بھی فیصلے کیے تھے۔ ان اقدامات کے آئینی تحفظ کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت معزول وزیر اعظم کے اقدامات ...

نو منتخب وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی مشاورت سے مسائل کا حل ڈھونڈیں گے

کراچی (ثناء نیوز ) نو منتخب وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ  اپوزیشن کی مشاورت سے مسائل کا حل ڈھونڈیں گے، موجودہ حکومت اپوزیشن کی مشاورت سے مسائل کا حل ڈھونڈنا چاہتی ہے ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے پیغام کو لیکر آگے بڑھنا ہوگا ۔ آئین اور قانون کے مطابق حکومت چلانا چاہتے ہیں کسی ادارے کے ساتھ ٹکراؤ چاہتے ہیں نہ کسی بھی ادارے کی عزت کم کرنا چاہتے ہیں ۔ سوئس حکام کو خط لکھنے سمیت تمام کام آئین و قانون کے مطابق کریں گے اور ایک اچھا نشان چھوڑ کر جائیں گے ملک میں قومی مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیں گے۔ کراچی کے حالات خراب کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی جمہوری حکومت غیر جانبدار اور شفاف انتخابات یقینی بنائے گی ۔ نیٹو سپلائی کے حوالے سے پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عملدر آمد ہو گا امریکہ سمیت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر اچھے تعلقات چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اتوار کو مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نو منتخب وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے مزار قائد پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔نو منتخب وزیراعظم ن...

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں ملک چلانے کی صلاحیت ہی نہیں

مری (ثناء نیوز ) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ  موجودہ حکومت میں ملک چلانے کی صلاحیت ہی نہیں، حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جاری توانائی بحران اور لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹری ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ موجودہ حکومت نے مشرف دور سے زیادہ ملک کا برا حال کر کے رکھ دیا ہے۔ حکومت نہ صرف ہر شعبے میں ناکام رہی ہے بلکہ اس نے ملکی خود مختاری کو بھی تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ہر شعبے میں تباہی کی ذمہ دار ہے۔ امریکی ڈرون ہماری سرزمین سے ہی اڑ کر ہمیں ہی نشانہ بنا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت میں شامل لوگ بے حس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ چاہتی ہے عوام کا لوٹا ہوا پیسہ وطن میں واپس لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کو کٹہرے میں لانے پر چیف جسٹس کی تعریف کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسورس سینٹر مری میں متاثرین پارکنگ پلازہ جھیکا گلی میں معاوضہ کے چیک تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شر...

امریکی اور افغان فوجی اس پر غور کر رہے ہیں کہ پاکستانی قبائلی پٹی میں خفیہ کمانڈو آپریشن کا سلسلہ شروع کر کے ان انتہاپسندوں کے اڈوں کا قلع قمع کر دیا جائے

واشنگٹن(ثناء نیوز )امریکی اور افغان فوجی اس پر غور کر رہے ہیں کہ  پاکستانی قبائلی پٹی میں خفیہ کمانڈو آپریشن کا سلسلہ شروع کر کے ان انتہاپسندوں کے اڈوں کا قلع قمع کر دیا جائے۔ مغربی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی اور خفیہ ایجنسیوں کے حکام قبائلی علاقوں میں سرگرم ان مقامی انتہاپسندوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں پر شاکی دکھائی دیتے ہیں جو افغان علاقوں میں بھی حملوں سے گریز نہیں کرتے۔افغانستان کی پاکستان سے ملحقہ سرحد پر واقع قبائلی پٹی میں سرگرم اور متحرک عسکریت پسندوں کو افغان علاقوں میں داخل ہو کر دہشت گردانہ کارروائیوں سے روکنے میں پاکستان کی ناکامی پر امریکی فوجی اور خفیہ ادارے بیچینی کا شکار ہیں۔ امریکی اداروں کے مطابق پاکستان سے افغان علاقوں میں داخل ہونے والے انتہاپسند امریکی فوجیوں پر حملوں سے بھی گریز نہیں کرتے اور ان سے ہونے والا جانی و مالی نقصان یقینی طور پر نیٹو اور امریکا کے لیے شدید پریشانی کا سبب ہے۔امریکی فوج کو پاکستانی قبائلی پٹی کے انتہاپسندوں کی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔اسی پریشانی کا احساس کرتے ہوئے امریکی اور افغان فوجی اس پر غور کر رہے ہیں کہ پاک...

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ایسی قانون سازی نہیں کرسکتی جو آئین سے متصادم ہو

اسلام آباد (ثناء نیوز) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ  ایسی قانون سازی نہیں کرسکتی جو آئین سے متصادم ہو، ریاست کا ہر ادارہ آئینی حدود میں مکمل آزادی سے کام کر رہا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری یوتھ پارلیمنٹ کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر پارلیمنٹ آئین سے متصادم قانون سازی کرے تو سپریم کورٹ کے پاس اس پر نظرثانی کا آپشن ہے اور عدالتی نظر ثانی کا مقصد اختیارات کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔چیف جسٹس نے یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان سے کہا کہ وہ قوم کا مستقبل ہیں اور آئین ایسی دستاویز ہے جس میں تمام سوالوں کے جواب موجود ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان قوم کا مستقبل ہیں۔انہیں سپریم کورٹ میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو عوامی مفاد کے حوالے سے بنیاد حقوق کے نفاذ کا بھی اختیار ہے۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلوں میں زور دیا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور گڈ گورننس کو یقینی بنایا جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اور سب پر حیثیت ،طاقت، رنگ و نسل اور مذہبی کی تخصیص ک...

کوئٹہ میں ہفتے کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا

کوئٹہ(ثناء نیوز )کوئٹہ میں ہفتے کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں  بحق اورایک زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے دھوبی کی دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔سات افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور علاقے میں سکیورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ واقعہ کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تاجروں نے دکانیں بند کر دی۔ سریاب روڈ پر واقع ڈرائی کلینرشاپ نامعلوم حملہ آوروں کا ٹارگٹ بنی۔ ملزمان نے دکان میں گھس کر گولیاں برسائیں اور فرار ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا۔ واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ذاتی جھگڑے سمیت دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

حکمران اتحاد نے معزول وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے 26اپریل کے بعد کے اقدامات کو آئینی و قانونی تحفظ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے

  ( اسلام آباد ( ثناء نیوز )حکمران اتحاد نے معزول وزیر اعظم یوسف  رضا گیلانی کے 26اپریل کے بعد کے اقدامات کو آئینی و قانونی تحفظ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جلد ہی اس بارے صدارتی آرڈیننس جاری ہو جائے گا آرڈیننس پیش کرنے کیلئے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کیاجا رہا ہے آرڈیننس کے تحت بل تیار ہو گا نائب وزیر اعظم کے عہدے کی بھی شق رکھی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق حکمران جماعت نے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عدالت عظمیٰ سے وزارت عظمی اور قومی اسمبلی کی نشست کیلئے نا اہل قرار دئے جانے والے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے 26اپریل سے 19جون 2012تک کے اقدامات کو آئینی و قانونی تحفظ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے پہلے مرحلے میں اس بارے میں صدارتی آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔ بعدازاں آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے قومی اسمبلی کا جلاس آئندہ ہفتے بھی کیا جا رہا ہے ۔آرڈیننس میں نائب وزیر اعظم کی شق بھی ڈالی جا رہی ہینائب وزیر اعظم کو وزیر اعظم کے مساوی اختیارات حاصل ہوں گے اس سلسلے میں حکمران جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے درمیان ’’کچھ لو کچھ دو ‘‘کا فارمولا ط...

بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کی گرفتاری کے معاملے پر پنجاب حکومت اور وزارت داخلہ کے درمیان ٹھن گئی

اسلام آباد(ثناء نیوز ) بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کی گرفتاری کے معاملے  پر پنجاب حکومت اور وزارت داخلہ کے درمیان ٹھن گئی ۔ ملک ریاض کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارنے والے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ آئی جی اسلام آباد پولیس نے ایس ایچ او آبپارہ اور فیض آباد کے چوکی انچارج کو معطل کر دیا۔تھانہ آبپارہ آخری وقت تک واقعہ سے لا علمی کا اظہار کرتا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے 15 سے 20 اہلکاروں نے ہفتہ کے روز بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کی گرفتاری کے لیے جی سکس تھری ایمبسی روڈ پر واقعہ ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا لیکن ملک ریاض گھر پر موجود نہ تھے جس پر پنجاب پولیس کے اہلکار واپس چلے گئے تاہم ملک ریاض کے گھر پر چھاپہ مارنے کا وزارت داخلہ نے نوٹس لیا اور آئی جی اسلام آباد کو ہدایت جاری کی جس پر آئی جی اسلام آباد نے فوری طور پر ایس ایچ آبپارہ اور فیض آباد چوکی کے انچارج کو معطل کر دیا جبکہ متعلقہ ڈی ایس پی کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس کا موقف ہے کہ پنجاب پولیس کے ...