تحریک آزادی پاکستان کے ممتاز رہنماء ملک کے نامور دانشور ،ادیب و سابق سفارتکار نسیم انور بیگ اتوار وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں انتقال کر گئے
اسلام آباد (ثناء نیوز ) تحریک آزادی پاکستان کے ممتاز رہنماء ملک کے نامور دانشور ،ادیب و سابق سفارتکار نسیم انور بیگ اتوار وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کے چیئرمین راجہ ظفر الحق، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل،سابق سیکرٹری خارجہ اکرم ذکی ،پاک فوج کے سابق جرنیلوں و سینئر آفیسران ،دفتر خارجہ کے سابق و موجودہ آفیسران، سابق چیئرمین پیمرا میاں جاوید ،تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سید شاہد گیلانی ،ملک کے نامور دانشوروں ،کالم نویسوں اور مختلف ملکی و غیر ملکی اخبارات کے ایڈیٹرز و صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جنازہ کے بعد ان کی میت فتح جنگ روانہ کر دی گئی جہاں ان کے آبائی گاؤں میں ان کی تدفین کی جائے گی ۔تحریک آزادی پاکستان کے رہنما نسیم انور بیگ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو میں اعلیٰ عہدے پر تعینات رہے ۔واضح رہے کہ مرحوم تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء کرنل اظہر کے سگے ماموں تھے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد اور مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے نسیم انور بیگ کے انتقال کو ملک کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انور بیگ مخلص انسان،محب وطن شہری اور سچے داعی اسلام تھے۔ان کا کردار ایک گھر ایک ادارے کی حیثیت رکھتا ہے جہاں سے لوگ فیض یاب ہوتے تھے۔انہوں نے قرار دیا کہ پاکستان چلانے کے لیے ان کی بے انتہاء سفارتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مرحوم اپنی ذات میں ایک تعلیمی ادارے کی حیثیت رکھتے تھے۔ملک کے سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کے ایثال ثواب کے لیے دعا کی
تبصرے