نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مارچ 4, 2012 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

برطانیہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے

لندن (ثناء نیوز )برطانیہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر  پہنچ گئی ہے اور آٹو ایسوسی ایشن نے وارننگ دی ہے کہ فیول پرائس مزیدبڑھ سکتی ہیں۔پیٹرول اوسطاً فی لیٹر137.44 پاؤنڈ ہوگیا جو گزشتہ برس مئی کے مقابلے میں ایک پینس زیادہ ہے۔جبکہ ڈیزل 144.67پاؤنڈ فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا. بریڈفورڈ کے نواحی علاقے شپلی سے حکومت جماعت کنزرویٹو پارٹی کے ممبر آف پارلیمنٹ فلپ ڈیوس نے وزیر خزانہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پیٹرول و ڈیزل پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لئے پیٹرول و ڈیزل پر سے ڈیوٹی و ٹیکس کی شرح کم کریں۔فلپ ڈیوس کا کہنا تھا کہ برطانیہ پورپ میں پیٹرول و ڈیزل سے سب سے زیادہ ٹیکس وصول کررہاہے۔فلپ ڈیوس کے مطابق پیٹرول پر 60 فیصد ڈیوٹی نے پیٹرول کو یورپ بھرمیں سب سے زیادہ مہنگا کردیا ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ چوہدری برادران ڈکٹیٹر کا ساتھ دینے پر قوم سے معافی مانگیںاوردوبارہ ڈکٹیٹروں کی حمایت نہ کرنے کا وعدہ کریں تو انہیں(ن) لیگ میںخوش آمدیدکہاجائے گا

لاہور (ثناء نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے  کہ چوہدری برادران ڈکٹیٹر کا ساتھ دینے پر قوم سے معافی مانگیںاوردوبارہ ڈکٹیٹروں کی حمایت نہ کرنے کا وعدہ کریں تو انہیں(ن) لیگ میںخوش آمدیدکہاجائے گا ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کررہے ہیں۔ حکومت کے زبانی وعدوں پر اعتبار نہیں اسی لیے 20 ترمیم میںتمام باتیں لکھوائیں۔ پی پی مک مکا کی سیاست کر رہی ہے ماضی کے کردار کو ختم اور فراموش کرنا ہو گا۔ حکومت نے ماضی میں ہونے والی اے پی سیز کے فیصلوں پر عمل نہیں کیا اس لیے بلوچستان کے حوالہ سے مجوزہ اے پی سی سے قبل نواب اکبر بگٹی کے قاتلوں کو گرفتار اور لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے ۔ اس کے بعد شریک ہوں گے ۔ حکومت عوام کو جلد انتخابات کی خوشخبری دے جبکہ مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے والی(ق) لیگ کی سابق رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے کہا کہ سیاست سے اسٹیبلشمنٹ کا کردار ختم ہونا چاہیے (ن) لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرنے میںتین سال لگے جبکہ لوگوں کو 40 سال سیاست کرنے کے بعدبھی سمجھ نہیں آئی ۔ (ن) لیگ میں کارکن کی حیثیت سے شامل ہوئی ہوں اور قائد جو ذمہ داری دیں گے اس کو نبھاؤں...

افغانستان میں ایک امریکی فوجی اڈے پر قرآن کے نسخے جلانے کے معاملے میں اطلاعات کے مطابق کم از کم پانچ امریکی فوجیوں کو ضابطے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

افغانستان میں ایک امریکی فوجی اڈے پر قرآن کے نسخے جلانے کے معاملے میں اطلاعات کے مطابق کم از کم پانچ امریکی فوجیوں کو ضابطے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکی فوجی اڈے پر قرآنی نسخوں کو نذرِ آتش کرنے کا واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھا اور اب اس کی مزید مگر متنازع تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اسی بارے میںافغانستان کی وزارتوں سے نیٹو کا انخلاءافغانستان: مظاہرے جاری، مزید آٹھ افراد ہلاکافغانستان: قرآن جلائے جانے پر اوباما کی معافی متعلقہ عنواناتدنیا, افغانستاناس واقعے کے ردعمل میں افغانستان میں چھ روز تک پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے جن میں کم از کم تیس افراد مارے گئے تھے جبکہ افغانستان میں تعینات چھ امریکی فوجی بھی اسی ردعمل سے جڑے واقعات میں ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق، امریکہ اور افغانستان کی افواج کے افسران کی مشترکہ تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ مسلمانوں کی مذہبی کتاب کے بارے میں غلطیاں سرزد ہوئیں لیکن دانستہ طور پر قرآن یا کسی بھی مذہبی کتاب کی بے حرمتی نہیں کی گئی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں کم از کم ایسے پانچ امریکی فوج...

حکومت پنجاب نے لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں نرسوں کی 227 نئی ایڈہاک آسامیوں کی منظوری دیدی

لاہور(ثناء نیوز) حکومت پنجاب نے لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں نرسوں کی 227 نئی ایڈہاک آسامیوں کی منظوری دیدی جس کا محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور ہسپتالوں کے بورڈ آف مینجمنٹ کو ہدایت کی کہ 5 ماہ قبل ڈینگی کیلئے بھرتی ہونیوالی نرسوں کی تنخواہوں کی ادائیگی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی ہدایت پر گزشتہ سال ڈینگی کی جنگ میں مریضوں کو بچانے کیلئے نرسوں کو بھرتی کرکے ایسے ہسپتالوں میں تعینات کردیا گیا تھا جہاں خالی آسامیاں ہی نہیں تھیں جس کی وجہ سے نرسیں بغیر تنخواہ کے فرائض سرانجام دینے پر مجبور تھیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو نرسوں کو تنخواہیں نہ ملنے کا علم ہوا تو انہوں نے اس مسئلے کو فوری حل کرنے کا حکم دیا جس پر محکمہ صحت نے مذکورہ نرسوں کو انہی ہسپتالوں میں ایڈجسٹ کرنے کیلئے 227 نئی آسامیوں کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بلاتاخیر تنخواہیں ادا کی جائیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ نے حکومت کو آگاہ کردیا ہے کہ تنخواہیں دینے کیلئے ان کے پاس فنڈز نہیں ہیں۔ اس حوالے سے جب ایڈیشنل سیکرٹر...

بھارت نے لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی نیشنل فورسز کی ملک میں موجودگی کی تردید

لندن (ثناء نیوز ) بھارت نے لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی نیشنل فورسز کی ملک میں موجودگی کی تردید کی ہے اورکہا ہے کہ امریکی بری فوج کا ایک دستہ رواں ہفتے مشترکہ فوجی مشقوںکے لیے بھارت آیاہوا ہے قبل ازیںامریکی وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے انکشاف کیا تھا کہ امریکی فوج کے خصوصی دستے بھارت سمیت جنوبی ایشیا کے پانچ ممالک میں تعینات ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایڈمرل روبرٹ ویڈاڈنے امریکی کانگریس کی ایک کمیٹی کے سامنے بیان میںکہا کہ فی الحال خصوصی دستوں کی معاون ٹیمیں نیپال ، سری لنکا ، بنگلہ دیش ، مالدیپ ا ور بھارت میںموجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرگرم لشکر طیبہ ایک انتہائی خطرناک تنظیم ہے ۔ انہوںنے یہ بھی بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میںبنگلہ دیش بھی لشکر طیبہ جیسی تنظیموں کو قابو کرنے میں بھارت اور امریکہ دونوں کے ساتھ بھرپورتعاون کررہاہے بھارتی دفاع نے امریکی دستے کی تعیناتی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بری فوجکا ایک دستہ رواں ہفتہ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے بھارت آیا ہے

پاکستان کی امداد روک کر فنڈز میکسیکو کی سرحدوں پر خرچ کرنے کے لیے امریکی کانگریس میں بل پیش کر دیا گیا

واشنگٹن (ثناء نیوز )پاکستان کی امداد روک کر فنڈز میکسیکو کی سرحدوں پر خرچ کرنے کے لیے امریکی کانگریس میں بل پیش کر دیا گیا ۔ بل میں پاکستان کی امداد حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی اور اس سلسلہ میں امریکی وزیر خارجہ کے بیان حلفی سے مشروط کی گئی ہے رکن کانگریس مائیکل میکال اور خارجہ امور کمیٹی کی سربراہ روزلینٹین نے بل مشترکہ طور پر کانگریس میں پیش کیا ۔ دونوں ارکان کا نگریس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کو دی جانے والی امریکی امداد حقانی نیٹ ورک تک پہنچ جاتی ہے اور پھر یہی فنڈزافغانستان میں امریکی اوراتحادی اافواج کے خلاف دہشت گردی میں استعمال ہوتے ہیں بل میں کہا گیاہے کہ وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کو پابند کیا جائے کہ وہ کانگریس کو واضح یقین دہانی کرائیں کہ پاکستان کسی بھی طرح حقانی نیٹ ورک کی مدد نہیں کررہا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ کے لئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور (ثناء نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ کے لئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان گزشتہ روز چئیرمین سلیکشن کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ اقبال قاسم نے لاہور میں کیاجبکہ ایشیا کپ بنگلہ دیش میں گیارہ اپریل 2012 سے شروع ہو گا پاکستان کرکٹ بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق مصباح الحق ٹیم کے کپتان ہونگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں،محمد حفیظ۔ناصر جمشید۔یونس خان۔عمر اکمل۔حماد اعظم۔اسد شفیق۔شاہد آفریدی۔اظہر علی۔سرفراز احمد(وکٹ کیپر)سعید اجمل۔عبدالرحمان۔عمر گل۔عزیز چیمہ۔اور وہاب ریاض شامل ہونگے جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل۔ احمد شہزاد۔راحت علی۔بلاول بھٹی۔ آفاق رحیم اور محمد خلیل شامل ہونگے۔

چیف کمشنر اسلام آباد طارق محمود پیر زادہ اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں جعلی اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیاہے

اسلام آباد(ثناء نیوز)چیف کمشنر اسلام آباد طارق محمود پیر زادہ اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں جعلی اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیاہے ۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نعمان یوسف نے ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر محمد اظہر اور ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر کے ہمراہ بہارہ کہو میں عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلینکوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوے تین کلینکس او ر پرائیویٹ میڈ یکل سنٹرز کو پی ایم ڈی سی آرڈینینس اور ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سیل کردیئے ہیں ۔ سیل شدہ کلینک اور میڈیکل سنٹرز کو غیر قانونی طور پر عطائی ڈاکٹر چلارہے تھے ۔ ڈاکٹر اظہر نے بتایاکہ جو کلینک سیل کئے گئے ان کے نام سیمی میڈیکل سنٹر ، الفلاح کلینک اور رابرٹ کلینک ہیں اور ایک غیر قانونی لیبارٹر ی خالصہ کو بھی سیل کردیا گیا ہے ۔ دوائیاں اور میڈیسن قبضے میں لے کر ان کے سمپل لیبارٹری تجزیے کے لئے بھیج دیئے ہیں ۔ تینوں سیل شدہ کلینکس کو پی ایم ڈی سی آرڈینیس کے تحت چالان کیاگیاہے اور قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سکرٹریٹ ن...

بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیرمین سید علی گیلانی کے خلاف کارروائی کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ہے

نئی دہلی+ سری نگر(کے پی آئی )بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیرمین سید علی گیلانی کے خلاف کارروائی کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔ علی گیلانی نے کہا ہے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں تین کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری ان کیخلاف ایک سازش ہے۔واضح رہے کہ دہلّی پولیس نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ جموں کشمیر اور جھارکھنڈ پولیس کے تعاون سے مسلح تنظیم لشکر طیبہ کے ایسے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جو ایک حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ احتشام ، شفقت اور توصیف نامی ان تینوں نوجوانوں کا تعلق شمالی قصبہ سوپور کے ساتھ ہے۔بھارتی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ کہ دہلی پولیس علی گیلانی سے اس بارے میں پوچھ گچھ کرے گی لیکن دہلی پولیس نے رسمی طور پر کسی ردعمل سے انکار کر دیا۔کشمیر پولیس کے سربراہ شو موہن سہائے نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ اس کیس کی تمام کڑیوں کو جوڑا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ہر اْس شخص سے پوچھ گچھ ہوگی جس نے ان نوجوانوں کی مدد کی ۔ تاہم موہن سہائے کا کہنا تھا کہ پاکستانی ویزا کے لئے سفارشی خط لکھنا کشمیری رہنماؤں کی پرانی روایت ہے۔اس معاملہ کی تفتیش سے یہ ظاہر ہوا کہ احتش...

سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ پولنگ عملہ پر تشدد کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام رہے

اسلام آباد (ثناء نیوز ) سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ پولنگ عملہ پر تشدد کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام رہے ۔ الیکشن کمیشن کا اجلاس آج (ہفتہ ) کو ہوگا جس میں وحیدہ شاہ کا ٹرائل ہو گا جبکہ سیکرٹری الیکشن نے اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کیا ان خیالات کا اظہار سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدنے وحیدہ شاہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ اشتیاق احمد نے کہا کہ وحیدہ شاہ کے خلاف کیس کا سمری ٹرائل آج( ہفتہ ) کو کراچی الیکشن کمیشن میں ہو گا ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے تاکہ میڈیا کو مجھ پر تنقید کا موقع نہ ملے میںنے پہلے بھی استعفیٰ دیا تھا لیکن وزیراعظم اور الیکشن کمیشن نے میرا استعفیٰ قبول نہیںکیا ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس مقدمہ سن کر فیصلہ کرنے کا اختیار ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ ایف آئی آر دیر سے درج ہوئی

ملتان وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی ’’ کےئر ٹیکر ‘‘ حکومت آئے گی اور نہ ’’چےئرٹیکر ‘‘ ، نہ وزیر اعظم اوپر جائے ، نہ اندر جائے گا اور نہ ہی باہر جائے گ

ملتان (ثناء نیوز )وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی ’’ کےئر ٹیکر ‘‘ حکومت آئے گی اور نہ ’’چےئرٹیکر ‘‘ ، نہ وزیر اعظم اوپر جائے ، نہ اندر جائے گا اور نہ ہی باہر جائے گا ۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کسی بیرونی دباؤ کو برداشت نہیں کریں گے ۔ امریکا سے تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے ۔کبھی اچھے ہوتے ہیں اور کبھی برے ۔ تیل کی قیمتیں عالمی منڈی کے حساب سے بڑھتی ہیں ۔ عوامی لوگ ہیں اور اپنے وسائل میں رہ کر عوام کی خدمت کرتے ہیں ۔سرائیکی صوبہ عوام کا مطالبہ ہے ۔ میرا ذاتی مطالبہ نہیں جبکہ بہاولپور ، ہزارہ اور تھل صوبوں کا مطالبہ سرائیکی صوبہ کے مطالبہ کو سبوتاژ کرنے کے لیے ہے اسے ناکام بنائیں گے اور سرائیکی صوبہ کے لیے قرار داد بھی اتحادیوں سے مشاورت کے بعد لائیں گے ۔ میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگانا چاہتے اسے مزید آزادی دیں گے ۔ارتقائی عمل سے گزر رہے ہیں ۔ چاہتے ہیں عدلیہ ، میڈیا ، پارلیمنٹ سب مضبوط ہوں اور اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں ۔ مئی میں بجٹ پیش کریں گے ۔ میڈیا مسائل کی نشاندہی کرے عوام کو ریلیف دیں گے ۔ حکومت تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ ان...

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یا آئی ایس پی آر نیمنصور اعجاز کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ گذشتہ سال دو مئی کو اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی کارروائی کے دوران صدر آصف علی زرداری اور فوج کے سربراہ کے درمیان ٹیلیفون پر کوئی بات چیت ہوئی تھی

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یا آئی ایس پی آر نیمنصور اعجاز کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ گذشتہ سال دو مئی کو اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی کارروائی کے دوران صدر آصف علی زرداری اور فوج کے سربراہ کے درمیان ٹیلیفون پر کوئی بات چیت ہوئی تھی۔گذشتہ سال دو مئی کی رات کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈوز کی کارروائیمیں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن جاں بحق ہو گئے تھے۔ صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے ذرائع ابلاغ کے لیے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ دو مئی کو اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی کارروائی کے روز پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی فوج کے سربراہ کو ٹیلیفون کال کے بارے میںمیمو گیٹ سیکنڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز سے منسوب بعض میڈیا رپوٹس غلط اور بے بنیاد ہیں۔بیان کے مطابق ذرائع ابلاغ میں یہ رپورٹس شائع ہوئی ہیں کہ دو مئی کی رات کو اسامہ کے خلاف امریکی کارروائی کے موقع پر صدر زرداری نے فوج کے سربراہ کو ٹیلیفون کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ یہ کارروائی ان کی منظوری سے ہو رہی تھی۔اسی دوران فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں میمو سکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز کے ذرائ...

Chief Justice of Pakistan, Iftikhar Muhammad Chaudhry has said that democracy is getting strength in the country, adding that no system could be run in Pakistan except constitution.

KARACHI, (SANA):Chief Justice of Pakistan, Iftikhar Muhammad Chaudhry has said that democracy is getting strength in the country, adding that no system could be run in Pakistan except constitution. Addressing to a role signing ceremony of lawyers in the Supreme Court Karachi Registry on Saturday, he said that the constitution was an alive document, according to which system of the country being run. He directed lawyers to assist courts in all matters. On the occasion, thirty-three lawyers including Mian Raza Rabbani swore in as member Supreme Court Karachi Registry and CJP congratulated the Advocates on their enrolment as Advocates of the Apex Court. Chief Justice said the object of the Bench and the Bar is to enforce adherence to the Constitution and to ensure the supremacy of law in the country without any discrimination. He emphasized that members of the Bar are an integral part of the Judiciary as they provide valuable help in establishing the supremacy of law. The Chief J...