متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ اورحزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سیدصلاح الدین نے کہا ہے کہ پاکستان کے حکمران لاکھوں کشمیریوں کے قاتل بھارت کے ساتھ تجارت کرکے اور اسے پسندیدہ ملک قرار دے کر کشمیریوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں۔کراچی میں اخبار نویسون سے بات چیت کرتے ہوے سید صلاح الدین نے کہ
کراچی(ثناء نیوز) متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ اورحزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ پاکستان کے حکمران لاکھوں کشمیریوں کے قاتل بھارت کے ساتھ تجارت کرکے اور اسے پسندیدہ ملک قرار دے کر کشمیریوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں۔کراچی میں اخبار نویسون سے بات چیت کرتے ہوے سید صلاح الدین نے کہا کہ تجارت کے نام پر پاکستان کا بھارت کے ساتھ قریب سے قریب تر ہونا پاکستان کی شہہ رگ کشمیر کو کاٹنے کے مترادف ہے اور اسی طرح پاکستان کی جانب سے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی سیاسی چودھراہٹ تو قائم کرچکا ہے اب وہ تجارتی چودھراہٹ قائم کرنا چاہتا ہے۔ تجارتی عمل میں پاکستان کا صرف 10 فیصد جبکہ 90 فیصد بھارت کو فائدہ پہنچے گا۔ ۔ پاکستان کی موجودہ سیاسی قیادت کشمیر کے معاملے کو کوئی اہمیت نہیں دے رہی۔ مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ محض زبانی جمع خرچ کیا جا رہا ہے۔بھارت نہتے کشمیریوں کے حقوق پامال کررہا ہے ۔سید صلاح الدین نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف بلوچستان میں بھارت کا اسلحہ آتا ہے اور یہاں تربیت یافتہ بھارتی...