عوامی مجلس عمل کے بانی مرحو م مولوی فاروق کے یوم شہادت پر 21 مئی کو مقبوضہ کشمیر بھر میں عام ہڑتال کی جائے گی
سری نگر(کے پی آئی ) عوامی مجلس عمل کے بانی مرحو م مولوی فاروق کے یوم شہادت پر 21 مئی کو مقبوضہ کشمیر بھر میں عام ہڑتال کی جائے گی۔ حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے 21 مئی کو مکمل ہڑتال کیکال دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شہید ملت کی 23 ویں برسی کے موقع پر بعد نماز ظہر مزار شہداء عید گاہ میں جلسہ عام ہو گا۔ ہفتہ شہادت پروگراموں کا اعلان کرتے ہوئے حریت(ع) چیئرمین نے کہا کہ 22 مئی کو شہید حریت کی برسی کی مناسبت سے لنگیٹ میں یادگاری جلسے کا انعقاد ہو گا جبکہ 20 مئی کو حریت(ع) ہیڈ کوارٹر راجباغ میں ایک سیمینار بعنوان ’’ شہیدوں کا خون اور ہمارا سیاسی مستقبل ‘‘ بھی منعقد ہو رہا ہے ۔ میر واعظ عمر فاروق نے عوام سے حریت(ع) ،عوامی مجلس عمل اور پیپلز کانفرنس( ب) کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تقاریب میں شرکت کرنے کی پرزور اپیل کی۔ اطلاعات کے مطابق حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے تاریخی جامع مسجد سری نگر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 مئی سوموار کو بانی عوامی مجلس عمل شہید ملت میر واعظ مولوی محمد فاروق ، خونین سانحہ حول ، شہید حریت عبدالغنی لون اور آج تک کے جملہ شہدائے وطن کی یاد میں پورے کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائیگی جبکہ بعد نماز ظہر مزارشہدا ، عید گاہ سر ی نگر میںاجتماعی فاتحہ خوانی اور اس کے فورا بعد عوامی مجلس عمل کے زیر اہتمام ایک جلسہ عام منعقد ہوگا۔جس میں شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل اور تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اجتماعی طور تجدید عہد کیا جائے گا ۔ جبکہ اس سے قبل شہیدی چوک حول میں تنظیم کی پرچم کشائی کی تقریب ہو گی۔ میر واعظ نے کہا کہ 22 مئی بروزمنگل کو شہید ملت ، شہید حریتا ور جملہ شہدائے جموںو کشمیر کی یاد میں شمالی کشمیر بمقام لنگیٹ ضلع کپواڑہ میں پیپلزکانفرنس کے زیر اہتمام خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جلسہ عام منعقد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 20مئی اتوارکو حریت ہیڈ کوارٹر راج باغ سری نگر میں حریت کانفرنس (ع)کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ’’ شہیدوں کا خون اور ہمارا سیاسی مستقبل ‘‘ اور عوامی مجلس عمل کے زیر اہتمام پارٹی ہیڈ کوارٹر پر3 بجے عظیم الشان دار کرس ریلی برآمد ہو گی ۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں مئی کے مہینے کو خاص اہمیت اور نسبت کا حامل قرار دیتے ہوئے میر واعظ نے کہا کہ دنیا کی ہر قوم اور ملت اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو قومی یادگار کے طور پر مناتی آرہی ہے ۔ جنہوں نے اس قوم کے محفوظ مستقبل کے لیے اپنے آج کو قوم کے کل پر قربان کردیا ۔ حریت چیئرمین نے کہا کہ مئی کا مہینہ اس قوم کی تحریک اور تاریخ کے لحاظ سے خون آشام سانحات کا عکاس ہے اور قومی و ملکی سانحات کے حامل اس مہینے میں 22 سال قبل شہید ملت اور جدوجہدآزادی کشمیر کی روشن علامت مولانامحمد فاروق کو شہادت کے منصب پر فائز کیاگیااور اسی مہینے میں شہید حریت کی شہادت کی شکل میں اس قوم کو ایک اور دلدوز سانحہ سے دو چار ہوناپڑا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ملت شہید حریت ، شہداء حول اور جملہ شہدائے جموںو کشمیرکو خراج عقیدت ادا کرنے کے لیے حریت کانفرنس ، عوامی مجلس عمل ، انجمن نصرۃ الاسلام ا ور انجمن جامع اوقا سری نگر کی طرف سے ہفتہ شہادت کے پروگراموںکو حتمی شکل دی گئی
تبصرے