اشاعتیں

نومبر 18, 2012 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

محرم الحرم کے مہینے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں کئی دھماکے ہو چکے ہیں جن میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم الحرام کے آغاز پر دہشت گردی اور فرقہ وارانہ کشیدگی کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں جن میں کراچی اور کوئٹہ میں موٹر سائیکل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس کو معطل کرنا شامل ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

برطانیہ میں ہزاروں طلبا نے ٹیوشن فیس میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا

مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے گندم کی امدادی قیمت 1200روپے فی من مقرر کیے جانے اور بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز پر سب سڈی بحال کرنے کے عمل کو قابل ستائش قرار دی

اجمل قصاب کی پھانسی کو لیکر انتہائی درجہ کی راز داری کے بیچ بکسر جیل کے ذمہ داران اور قیدیوں کو اس بات کا گمان ہے کہ قصاب کو پھانسی دینے کیلئے استعمال ہوئی رسی ان ہی کی جیل میں بنی ہے

وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کو پیپلز پارٹی کی بیساکھیاں بھی ان کے منطقی انجام سے نہیں بچا سکتیں اور )ق (لیگ جو پہلے ہی محض ایک تانگہ پارٹی بن چکی ہے ، آئندہ انتخابات کے بعد سائیکل پارٹی بھی نہیں رہے گی

یونان میں معاشی بحران کے باعث شہریوں میں خودکشی کے رحجان میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے معاشی بحران اور خودکشیوں میں کمی لانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ حکمران ،ایرانی صدر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت نہ دینے کے حوالے سے قوم کو جواب دہ ہیں ۔ اس میں کیا رکاوٹ تھی قوم کو آگاہ کیا جائے

: سپریم کورٹ نے صدر آصف زرداری ججز تقرری کیس میں ریفرنس دائرکر نے کی اجازت دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آئینی طریقہ بھی یہی ہے کہ صدرعدالت سے رہنمائی حاصل کریں اور اگر صدر کی جانب سے ریفرنس دائر نہ کیا گیا تو کیس کی دوبارہ سماعت کی جائے گی

کراچی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند کردی، رحمان ملک

پاک ترک وزراء اعظم میں غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالم اسلام کی جانب سے متفقہ طور پر موثر آواز اٹھانے پر اتفاق ہو گیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب کی معیشت میں زراعت کوبنیادی اہمیت حاصل ہے اور یہ شعبہ ملکی معیشت کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔پنجاب کی زرعی برآمدات کو 2014 تک 2 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں کا فارمولا طے کرنے کے لئے عوامی سماعت کا فیصلہ کیا ہے

ترک وزیر خارجہ احمد ڈیوت اوگلو غزہ کے ہسپتال میں زخمیوں کی حالت زار دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے

کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر شہباز ٹاؤن کے علاقہ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ کے نتیجہمیں تین سیکیورٹی اہلکاروں سمیت سات افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ سمجھوتے کا لفظ اب پاکستان کی لغت سے نکل جانا چاہئے

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے وسائل اور سرمائے کو ان ہی کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ہمیں سوچنا ہو گا ۔پوری دنیا میں بے چینی اور اضطراب بڑھ رہا ہے۔ہماری نجات وحدت کا پرچم بلند کرنے میں ہے