پاک ترک وزراء اعظم میں غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالم اسلام کی جانب سے متفقہ طور پر موثر آواز اٹھانے پر اتفاق ہو گیا ہے
اسلام آباد(ثناء نیوز)پاک ترک وزراء اعظم میں غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالم اسلام کی جانب سے متفقہ طور پر موثر آواز اٹھانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔پاکستان نے اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ترکی کے موقف کی حمایت اورتائید کی ہے۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور ترک وزیر اعظم طیب اردگان کے درمیان بدھ کی شب اسلام آباد میں ون آن ون ملاقات ہوئی جو 15 منٹ تک جاری رہی۔اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجہ میں غزہ میں پیدا شدہ صورتحال ،عالم اسلام کو درپیش چیلنجز،دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان ،دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے اقدامات کو ترجیح دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم دوست ممالک کے تعاون سے علاقے میں امن و سلامتی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے افغانستان میں بھی پاکستان قیام امن اور مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کے معاملے پر مصری صدر محمد مرسی سے ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ عالم اسلام اس معاملے کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اٹھانا چاہیے۔ اس بارے میں ترکی کے موقف کی تائید کرتے ہیں دونوں وزراء اعظم نے فلسطینی میں جنم لینے والے انسانی المیہ کو موثر انداز میں عالمی سطح پر اٹھانے کے لیے مسلم ممالک کی مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
تبصرے