نئی دہلی (ثناء نیوز) بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نیپال دورے کے اختتام پذیر ہونے کے بعد بھارت کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی پالیسیہے کہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات کو بہتربنایا جائے اور اس کے لیے وزیراعظم پاکستان کادورہ کریں گے جس کے لیے حکومت پاکستان خاص کر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ان کودعوت بھی دی ہے۔نئی دہلی نے پہلے ہی اس بات کے اشارے دیئے ہیں کہ بھارتی وزیراعظم آنے والے مہینوں میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے محکمہ خارجہ کے مطابق بھارت کبھی بھی اس بات کے حق میں نہیں رہا ہے کہ کسی ہمسائیہ ملک کے ساتھ کشیدگی یا محاذ آرائی رہے اور موجودہ حکومت کی بھی پالیسی واضح ہے اور بھارت کی موجودہ حکومت ہمسائیہ ممالک کو کس طرح ترجیح دے رہی ہے اور ان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے ۔وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی حکومت کی جو خارجہ پالیسی ہے اس میں ہمسائیہ ممالک کے ساتھ رشتوں کو استوار کرنے کی ترجیح ...
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور