نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے

نئی دہلی (ثناء نیوز) بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نیپال دورے کے اختتام پذیر ہونے کے بعد بھارت کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی پالیسیہے کہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات کو بہتربنایا جائے اور اس کے لیے وزیراعظم پاکستان کادورہ کریں گے جس کے لیے حکومت پاکستان خاص کر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ان کودعوت بھی دی ہے۔نئی دہلی نے پہلے ہی اس بات کے اشارے دیئے ہیں کہ بھارتی وزیراعظم آنے والے مہینوں میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے محکمہ خارجہ کے مطابق بھارت کبھی بھی اس بات کے حق میں نہیں رہا ہے کہ کسی ہمسائیہ ملک کے ساتھ کشیدگی یا محاذ آرائی رہے اور موجودہ حکومت کی بھی پالیسی واضح ہے اور بھارت کی موجودہ حکومت ہمسائیہ ممالک کو کس طرح ترجیح دے رہی ہے اور ان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے ۔وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی حکومت کی جو خارجہ پالیسی ہے اس میں ہمسائیہ ممالک کے ساتھ رشتوں کو استوار کرنے کی ترجیح ہے۔ بیان میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ نریندر مودی آنے والے دنوں میں دوسرے ہمسائیہ ممالک کا بھی دورہ کریں گے اور یہ دورے اسی پالیسی کا حصہ ہیں جس کے تحت وزیر اعظم ذاتی طور پر تعلقات کو بہتر بنانے اور سارے مسائل کو پر امن طور پر حل کرنے کے حق میں ہیں۔وزیراعظم بننے کے بعد دو ماہ میں نریندر مودی نے بھوٹان اور نیپال کا دورہ کیا ہے اور آنے والے دنوں میں وہ بنگلہ دیش کابھی دورہ کرنے والے ہیں۔ اس سال کے آخر میں نریندر مودی نے سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا ہے ۔وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزیراعظم نے اپنی حلف برداری کی تقریب میں جس طرح پاکستان سمیت دوسرے سبھی ہمسائیہ ممالک کے سربراہوں کو شرکت کی دعوت دی۔ 

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...

انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے

عمان (ثناء نیوز ) انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم نہ ہٹانے پر گوگل کے بائیکاٹ کی وجہ سے کمپنی کو رینکنگ میں پہلے نمبر سے تیسرے پر آ گئی ہے۔ سائبر اسپیس پر حکمرانی کرنے والی گوگل کمپنی یومیہ تین ملین زائرین سے محروم ہو رہی ہے۔الیکسا’ کے مطابق گوگل کو پچھلے آٹھ برسوں سے انٹرنیٹ سرچ انجن کی دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے، لیکن صارفین کے حالیہ بائیکاٹ سے کمپنی پہلے، دوسرے اور اب تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔اردن سے شائع ہونے والے ‘الدستور’ اخبار نے گوگل کی گرتی ساکھ سے متعلق اپنی رپورٹ میں مغربی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ‘متنازعہ مواد’ بلاک نہ کرنے کے باعث گوگل کو یومیہ تقریبا تین ملین صارفین کی کمی کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے گوگل سرچ انجن کا متبادل تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ گوگل کی مقبولیت میں تیزی سے کمی کا فائدہ کمپنی سے کاروباری مسابقت رکھنے والے سرچ ...